ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب دھرمیندر پردھان نے ڈیجیٹل صلاحیت سازی اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں ہنرمندی کے لیے آئی بی ایم کےساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی


ڈیجیٹل طور پر ہنرمند ہمارے نوجوان صنعت کار بننے اور معاشرے کے دولت پیداکرنے والوں  کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 27 SEP 2023 7:00PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کی وزارتوں کی ایجنسیوں اور آئی بی ایم کے درمیان 8 مفاہمت ناموں پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی اور اس موقع پر کلیدی خطبہ دیا۔

2023-09-27 19:06:45.102000 2023-09-27 19:06:21.006000

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بھارت اپنی وسیع نوجوان آبادی کے ساتھ زبردست صلاحیتوں کی کگار  پر کھڑا ہے۔ زیادہ آبادی کے اس فائدے کو حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو آج کی جدید افرادی قوت بنانے کے لیے ہنرمندی میں مہارت ضروری ہے۔ یہ اشتراک ہمارے اسکل انڈیا کے وِژن کوآگے بڑھاتا ہے اور آئی بی ایم کے اسکلس بلڈ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں ڈیجیٹل ہنرمندی کی تربیت اور صلاحیت سازی کے وِژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو یہ شراکت داریاں ہوئی ہیں وہ ہمارے آموزگاروں کو ٹیکنالوجی کی حقیقی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور انہیں مستقبل کے دولت پیدا کرنےو الوں اور سماج کے صنعتکار بنانے میں مدد کریں گی۔

مفاہمت ناموں کے تحت بھارت میں نوجوانوں کو مستقبل کی صلاحیتوں سے لیس بااختیار نوجوان تیار کرنے کی خاطر تربیتی کورس فراہم کیے جائیں گے۔ اس اشتراک  میں اسکولی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے اے آئی (جنریٹیو اے آئی سمیت) ، سائبر سیکورٹی ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور پیشہ ورانہ ترقیاتی مہارت  کے آموزگاروں کے لیے ایک مشترکہ نصاب تیار کرکے  متعلقہ پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ایم او ای اور ایم ایس ڈی ای کے ساتھ آئی بی ایم کااشتراک تعلیم کی تین بنیادی سطحوں پر محیط ہے۔

اسکولی تعلیم: آئی بی ایم  ہائی اسکول کے طلباء ، اساتذہ اور تربیت کاروں کو نوودے ودیالیہ سمیتی (این وی ایس) ، نیشنل کاؤنسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کے ذریعے شناخت کردہ اسکولوں میں آئی بی ایم اسکل بلڈ سے ڈیجیٹل مواد تک رسائی فراہم کریگا۔ یہ پروگرام ویبیناروں اور آئی بی ایم کے سی ایس آر نافذ کرنے والے ساجھیداروں کے ذریعے منعقدہ ورک شاپس کے ذریعے آن لائن فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئی بی ایم گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لیے سی بی ایس ای کے اے آئی نصاب کو جدید بنائے گا، ہائی اسکول کے طلباء کے لئے سائبر ہنرمندی اور بلاک چین نصاب تیار کریگا جسے آئی بی ایم اسکل بلڈ پر رکھا جائیگا۔

اعلیٰ تعلیم: آئی بی ایم اپنے سی ایس آر نافذ کرنے والے ساجھیداروں کےذریعے اعلیٰ تعلیم کے محکمے،تکنیکی تعلیم کی کُل ہند کونسل (اے آئی سی ٹی ای)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈ ریسرچ (این آئی ٹی ٹی ٹی آر) چنڈی گڑھ اور آئی بی ایم اسکل بلڈ کی فیکلٹی اور آن بورڈ طلباء کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں گے اور انہیں ڈیجیٹل مواد تک رسائی فراہم کرنے، عملی آموزش اور تازہ ہنرمندی تک رسائی فراہم کریں گے اور انہیں تکنیکی کریئر اپنانے میں مدد کریں گے۔

  • پیشہ ورانہ ہنرمندی: آئی بی ایم ایم ایس ڈی ای کے ساتھ اپنی مرکزی ساجھیداری کو جاری رکھے گا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریگا اور اس میں شامل متعلقہ ریاست کے پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنرمندی کے محکموں بشمول ملازمت کے خواہشمند ، طویل مدت سے بے روزگار افراد اور اسکول چھوڑ دینے والا طلباء کو آئی بی ایم اسکل بلڈ  میں شامل کریگا اور انہیں ضروری تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرکے دوبارہ افرادی قوت میں شامل ہونے میں مدد کریگا۔

 

-----------------------

ش ح۔ و ا  ۔ ع ن

U NO: 10104



(Release ID: 1961927) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Odia