مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے ٹیرا ہرٹز رینج میں محدود مدت کے لیے ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ سپیکٹرم بینڈز کے کھلے اور غیر لائسنس یافتہ استعمال پر مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 27 SEP 2023 7:48PM by PIB Delhi

  ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ’ٹیرا ہرٹز رینج میں محدود مدت کے لیے ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ سپیکٹرم بینڈز کے کھلے اور غیر لائسنس شدہ استعمال پر مشاورتی پیپر‘جاری کیا ہے۔

محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) نے 08.12.2022 کو ایک مراسلے کے ذریعے ٹرائی سے درخواست کی کہ وہ ٹیرا ہرٹز رینج میں محدود مدت کے لیے ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ سپیکٹرم بینڈز کے کھلے اور غیر لائسنس شدہ استعمال پر مشاورتی پیپر پر ٹرائی ایکٹ، 11 (ترمیم شدہ) کی دفعہ 1 (1997) (اے) کے تحت اپنی سفارشات پیش کرے۔

اس سلسلے میں ٹیرا ہرٹز رینج میں محدود مدت کے لیے ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ سپیکٹرم بینڈز کے کھلے اور غیر لائسنس شدہ استعمال پر مشاورتی پیپر کو ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر رکھا گیا ہے۔ مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر اسٹیک ہولڈروں  سے 25.10.2023 تک تحریری تبصرے اور 08.11.2023 تک جوابی تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔

تبصرے / جوابی تبصرے advmn@trai.gov.in پر ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں بھیجے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت / معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی ، مشیر (نیٹ ورکس ، سپیکٹرم اور لائسنسنگ) ٹرائی سے ٹیلیفون نمبر + 91-11-23210481 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

***

(ش ح ع ا ع ر)

U. No. 10058


(Release ID: 1961595) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Telugu