بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جھبوا، مدھیہ پردیش میں ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب میگا کانکلیو

Posted On: 27 SEP 2023 6:03PM by PIB Delhi

مائیکرو، سمال اینڈ میڈئم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ، حکومت ہند نے آج جھبوا، مدھیہ پردیش میں نیشنل ایس سی – ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) کانکلیو کا انعقاد کیا تاکہ انٹرپرینیورشپ کلچر کو فروغ دیا جاسکے اور این ایس ایس ایچ اسکیم اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری  میں اضافہ کیا جاسکے۔ مرکزی وزیر مملکت،  ایم ایس ایم ای کی وزارت، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے اس موقع پر جناب گمن سنگھ دامور، ایم پی، رتلام-جھبوا لوک سبھا اور دیگر سینئر معززین کے ساتھ اپنی موجودگی میں شرکت کی۔ اس تقریب میں تقریباً 600 ایس سی-ایس ٹی کے خواہشمند اور موجودہ کاروباری افراد نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012ARS.jpg

کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف  نے بھارتی معیشت میں ایم ایس ایم ای شعبے کے جی ڈی پی اور بھارت سے مجموعی برآمدات میں اس کے شراکت کے لحاظ سے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای نہ صرف روزگار کے بڑے موقعے فراہم کرتے ہیں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی صنعت کاری میں بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش قدرتی وسائل - ایندھن، معدنیات، زراعت اور حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے اور ملک میں ہیرے  کی پیداوار والی سب سے بڑی ریاست بھی ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ بھارت میں باغبانی کی  دوسری سب سے بڑی ریاست ہے،  اور یہاں کانکنی اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ ہماری وزارت ان سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری مدد فراہم  کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026BM3.jpg

جناب ورما نے ایم ایس ایم ای شعبے کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کانکلیو کے ذریعے ریاست کے ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد اختراعی آئیڈیاز اور باہمی کاروباری موقعے تلاش کریں گے اور ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TRK9.jpg

سی پی ایس ایز، بینکوں اور قرض دینے والے اداروں کے ساتھ ایک خصوصی تکنیکی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے   خواہشمند اور موجودہ ایس سی – ایس ٹی کاروباریوں کو ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم ہوتا ہے۔  سی پی ایس ایز جیسے گیل، بی ایس این ایل، ایف سی آئی وغیرہ نے اپنے وینڈرز کی فہرست سازی کے عمل کے بارے میں پریزنٹیشن دیا اور مصنوعات و خدمات کی تفصیلات کے بارے میں جانکاری دی، جوایس سی – ایس ٹی کی ملکیت ایم ایس ایز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس پروگرام میں ایس بی آئی، ایس آئی ڈی بی آئی، بینک آف بڑودہ جیسے مالیاتی اداروں نے  شرکت کی اور ایم ایس ایم ای شعبے سے متعلق قرض دینے کی  مختلف اسکیموں کی تفصیلات فراہم کیں۔ دیگر سرکاری اداروں جیسے کے وی آئی سی، ایم ایس ایم ای-ڈی ایف او، ٹرائی فیڈ، اور جی ای ایم نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور ایم ایس ایم ایز کے لیے اپنی اسکیموں پر غور کیا۔ پروگرام میں اُدّیم رجسٹریشن کے سہولت ڈیسک شامل تھے تاکہ ایس سی /ایس ٹی ایم ایس ایز کے شرکاء کو موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

 

*************

 

 ( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح  (

27.09.2023

U. No 10040

 


(Release ID: 1961377) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi