وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے محکمہ  آثار قدیمہ نے  بایو گیس کے مشہور سائنسدان ڈاکٹر رام بخش سنگھ  کے قابل قدر نوادرات کو قبضے میں لیا

Posted On: 27 SEP 2023 4:37PM by PIB Delhi

بھارت کے آثار قدیمہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان آنجہانی ڈاکٹر رام بخش سنگھ کے قابل قدر نوادرات کو قبضے میں لے لیا ہے ، جنہوں نے بائیو گیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں 26 ستمبر 2023 کو اپنی شاندار شراکت سے انقلاب برپا کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش اتر پردیش کے سیتاپور ضلعے میں ہوئی تھی۔ سنگھ نے انجینئرنگ میں اپنی تعلیم حاصل کی اور اپنی زندگی قابل تجدید توانائی کے فروغ، ترقی اور اسے پھیلانے کے لیے وقف کر دی تھی۔ انہوں نے خاص طور پر بایو گیس ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی۔ ان کی پوری زندگی کم خرچ ایندھن تیار کرنے کے لیے ایک مقامی، گھریلو  نظام قائم کرنے کے لیے وقف تھی جو  مستقل طور پر آسان ہو  اور  اس سے صاف  ستھری توانائی فراہم کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U58N.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012LK5.jpg

ان دستاویزات کو  ان کے کنبے نے نظر انداز  ہونے سے بچایا تھا، اور یہ مواد اپنی نوعیت میں کافی اہم ہے۔ اور آثار قدیمہ کے اعتبار سے کافی زیادہ قابل قدر ہے۔ اس میں ان کی اسناد کے ساتھ ساتھ جرائد سے اقتباسات کا کافی ذخیرہ، ان کی منفرد شراکت کی تصدیق کرنے والے اخبارات، ان سبھی دستاویزات ان کے کارناموں کا پتہ چلتا ہے۔ اس مجموعے میں فائلیں، فریم شدہ تصویریں، اصل شناختی کارڈ اور ہندی اور انگریزی میں بہت سی  کتابیں  شامل ہیں۔ یہ مجموعہ آزادی کے بعد کی سائنسی تاریخ کے محققین کے لیے مواد کا ایک انوکھا ذخیرہ ہے اور اس طرح یہ بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ کے ذخیرے میں ایک انمول اضافہ ہے۔

بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ، حکومت ہند کے ایسے ریکارڈز کا نگہبان ہے اور ایسے ریکارڈز کو برقرار رکھتا ہے جنہیں ایڈمنسٹریٹرز اور دانشور شخصیتیں استعمال کرتی ہیں۔ یہ محکمہ سرکاری ریکارڈ سے متعلق قانون 1993 کے تحت اپنی کارکردگی انجام دیتا ہے۔  قدیم ریکارڈز کسی بھی قوم کا انمول دستاویزی ورثہ ہوتے ہیں اور ملک کے سب سے بڑے آرکائیو ادارے کے طور پر، بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ قومی اور ریاستی سطح پر آرکائیو شعور کی ترقی کی رہنمائی اور تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ محکمہ وزارت ثقافت کے تحت ایک منسلک  محکمہ ہے۔ یہ محکمہ  کلکتہ میں مارچ 1891 میں امپیرئل ریکارڈ محکمے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ 1911 میں جب راجدھانی ، کلکتہ سے دلی  منتقل کی گئی تو اس محکمے کو بھی منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے پاس اس وقت سرکاری ریکارڈز کا ایک  بڑا ذخیرہ موجود ہے، جس میں جلدیں، نقشے، صدر ہند کی طرف سے منظور شدہ بل، معاہدوں، نادر مخطوطات مشرقی ریکارڈ، نجی کاغذات، کارٹوگرافک ریکارڈ، گزٹ اور گزٹیئرز کا اہم مجموعہ، مردم شماری کے ریکارڈ، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مباحث، ممنوعہ لٹریچر، سفری کھاتوں وغیرہ کے علاوہ فائلیں بھی شامل ہیں۔  قدیم سرکاری  ریکارڈ،این اے آئی کے پاس زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور بھارتیوں کے نجی کاغذات کا ایک بھرپور ذخیرہ موجود ہے، جس میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے  یہ ویب سائٹ دیکھیں: www.nationalarchives.nic.in

*************

 

 ( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح  (

27.09.2023

U. No 10033

 


(Release ID: 1961371) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi