یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (اسسٹنٹ کمانڈنٹ) امتحان، 2023 کے نتائج

Posted On: 26 SEP 2023 7:06PM by PIB Delhi

  یو پی ایس سی کے ذریعہ6 اگست  2023 کو منعقدہ سی اے پی ایف (اے سی) امتحان، کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پروہ جن امیدواروں کے رول نمبرز کا ذکر کیا گیا ہے، انھوں نے فزیکل اسٹینڈرڈز ٹیسٹ/ فزیکل ایفیشنسی ٹیسٹ اور میڈیکل اسٹینڈرڈز ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ فہرست میں جن امیدواروں کے رول نمبر دکھائے گئے ہیں ان کی امیدواری عارضی ہے، بشرطیکہ وہ ہر لحاظ سے اہل پائے جائیں۔ امیدواروں کو پرسنلٹی ٹیسٹ کے وقت عمر، تعلیمی قابلیت، کمیونٹی وغیرہ سے متعلق اپنے دعووں کی حمایت میں اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ لہٰذا انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ مقررہ سرٹیفکیٹ تیار رکھیں۔

انڈو تبت بارڈر پولیس (وزارت داخلہ کے ذریعہ نامزد نوڈل اتھارٹی) امیدواروں کو ان کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ / فزیکل ایفیشنسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ کی تاریخ ، وقت اور مقام کے بارے میں مطلع کرے گی۔ پی ایس ٹی / پی ای ٹی / ایم ایس ٹی کے انعقاد کی اطلاع نوڈل فورس (آئی ٹی بی پی) کے ذریعہ <recruitment.itbpolice.nic.in> اس کی بھرتی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ نوڈل فورس کی مذکورہ ویب سائٹ کے ذریعہ ای ایڈمٹ کارڈ آن لائن بھیجے جائیں گے اور امیدواروں کو ان کی رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی کے ذریعہ بھی اطلاع بھیجی جائے گی۔ امیدوار باقاعدگی سے نوڈل فورس کی ویب سائٹ اور میل باکس میں اسپام فولڈر سمیت ان کے میل باکس کو چیک کرسکتے ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ / فزیکل ایفیشنسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ (ایم ایس ٹی) کے لیے ای ایڈمٹ کارڈ موصول یا ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتا ہے تو وہ ہیڈ کوارٹر ، ڈی جی ، انڈو تبت بارڈر پولیس سے ٹیلی فون نمبر 011-24369482 / 011-24369483 اور ای میل IDcomdtrect@itbp.gov.in اور یو پی ایس سی سے فوری طور پر خط یا فیکس کے ذریعے رابطہ کرسکتا ہے تاکہ انھیں فوری طور پر مواصلات کی فراہمی میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

جن امیدواروں کو تحریری امتحان میں اہل قرار دیا گیا ہے انھیں کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in کے ذریعہ متعلقہ سرٹیفکیٹ / دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) آن لائن بھرنے سے پہلے ویب سائٹ کے متعلقہ صفحے پر اپنا اندراج کروانا ہوگا۔ آن لائن تفصیلی درخواست فارم مناسب وقت میں کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا جائے گا۔ ڈی اے ایف کو پر کرنے اور کمیشن کو آن لائن جمع کرانے کے بارے میں اہم ہدایات بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

جن امیدواروں نے اپنا تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) جمع کرا دیا ہے انھیں پی ایس ٹی / پی ای ٹی اور ایم ایس ٹی کے لیے حاضر ہونے کے لیے نوڈل اتھارٹی یعنی آئی ٹی بی پی کے ذریعہ ای ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ای ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ پی ایس ٹی / پی ای ٹی / ایم ایس ٹی پر حاضر ہونے کے لیے مختص مراکز پر آدھار کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، پاسپورٹ ، ووٹر آئی کارڈ وغیرہ۔حتمی طور پر جمع کرائے گئے ڈی اے ایف کی ہارڈ کاپی اور فوٹو شناختی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان کے ایڈریس میں اگر کوئی تبدیلی ہے تو وہ اس تبدیلی کے بارے میں ہیڈ کوارٹر، ڈی جی، انڈو تبت بارڈر پولیس، بلاک نمبر 2، سی جی او کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی-110 003 کو مطلع کریں یا ٹیلی فون نمبر 011-24369482/ 011-24369483 اور ای میل آئی ڈی comdtrect@itbp.gov.inیا یو پی ایس سی پر فوری طور پر خط یا فیکس کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ انھیں فوری طور پر مراسلت میں آسانی ہو۔

ان تمام امیدواروں کی مارکس شیٹ جو کوالیفائی نہیں کرپائے ہیں انھیں حتمی نتیجہ کی اشاعت کے بعد (پرسنلٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا اور 30 دن کی مدت کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب رہے گا۔

امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنے کے بعد اپنی مارکس شیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مارکس شیٹ کی پرنٹ شدہ/ ہارڈ کاپیاں یو پی ایس سی کی جانب سے امیدواروں کو مخصوص درخواست کی بنیاد پر جاری کی جائیں گی۔ مارکس شیٹس کی پرنٹ شدہ/ ہارڈ کاپیاں حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ پر نمبروں کی نمائش کے تیس دن کے اندر درخواست دیں، جس کے بعد ایسی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

سی آئی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کا انتخاب/ تقرری دیواکر پانڈے اینڈ و دیگرک بنام وزارت داخلہ و دیگر۔ نئی دہلی میں دہلی ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن (سول) نمبر 5877/2022 کے حتمی نتائج سے مشروط ہوگی۔

یو پی ایس سی کے کیمپس میں موبائل فون پر پابندی ہے۔

نتیجہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9996

 


(Release ID: 1961073) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi