وزارت خزانہ
پریس اعلامیہ
مالی سال 2023-24 کی دوسری ششماہی کے لیے حکومت کا قرض لینے کا منصوبہ
Posted On:
26 SEP 2023 7:08PM by PIB Delhi
بھارت سرکار نے ریزرو بینک آف انڈیا کی مشاورت سے مالی سال 2-2023 کی دوسری ششماہی کے لیے قرض لینے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
مالی سال 2023-24کے لیے متوقع 15.43لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی مارکیٹ قرض میں سے بھارت سرکار نے مالی سال 2023-24کی دوسری ششماہی (مالی سال 2023-24) میں 6.55 لاکھ کروڑ روپے (15.43لاکھ کروڑ روپے کا 42.45فیصد) ڈیٹڈ سیکورٹیز کے ذریعے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طویل مدتی سیکورٹیز کے لیے مارکیٹ کی مانگ کے رسپانس میں ، پہلی بار 24 سالہ سیکیورٹی جاری کی جائے گی۔
6.55 لاکھ کروڑ روپے کا مجموعی مارکیٹ قرض 20 ہفتہ وار نیلامی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ مارکیٹ کا قرضہ 3، 5، 7، 10، 14، 30، 40 اور 50 سال کی سیکیورٹیز پر محیط ہوگا۔ مختلف مدت کے تحت قرض لینے کا حصہ (بشمول ایس جی آر بیز) یہ ہوگا: 3 سال (6.11 فیصد)، 5 سال (11.45 فیصد)، 7 سال (9.16 فیصد)، 10 سال (22.90 فیصد)، 14 سال (15.27 فیصد)، 30 سال (12.21 فیصد)، 40 سال (18.32 فیصد) اور 50 سال (4.58 فیصد)۔
حکومت ریڈیمپشن پروفائل کو ہموار کرنے کے لیے سیکورٹیز کی تبدیلی جاری رکھے گی۔ 1,00,000 کروڑ روپئے کے بجٹ (بی ای) سوئچ کی رقم میں سے 51,597 کروڑ روپئے کی سوئچ نیلامی پہلے ہی کی جاچکی ہے اور سوئچ نیلامی کی بقیہ رقم دوسری ششماہی میں منعقد کی جائے گی۔
حکومت نیلامی نوٹیفکیشن میں نشاندہی کردہ ہر ایک سیکورٹیز کے بدلے 2 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کے لیے گرین شو آپشن کا استعمال جاری رکھے گی۔
مالی سال 2023-24کی تیسری سہ ماہی میں ٹریژری بلوں کے اجراء کے ذریعے ہفتہ وار قرض 24 ہزارکروڑ روپے رہنے کی توقع ہے جبکہ سہ ماہی کے دوران خالص قرض 52 کروڑ روپے ہوگا۔ سہ ماہی کے دوران ہونے والی ہر نیلامی میں 91ڈی ٹی بی کے تحت ہزار 7 کروڑ روپے، 182ڈی ٹی بی کے تحت 8 ہزارکروڑ روپے اور 364ڈی ٹی بی کے تحت 9 ہزارکروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔
سرکاری کھاتوں میں عارضی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی سال 2023-24کی دوسری ششماہی کے لیے ویز اینڈ مین ایڈوانس (ڈبلیو ایم اے) کی حد 5 ہزارکروڑ روپے مقرر کی ہے۔
مزید تفصیلات وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی ویب سائٹس پر دستیاب تفصیلی پریس ریلیز میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9995
(Release ID: 1961071)
Visitor Counter : 115