عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمے كی جانب سے 01.10.2023 کو سوچھتا ہی سیوا شرمدان کا اہتمام


سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ہندوستان بھر میں 50 پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن یکم اکتوبر کو شرمدان کریں گی

Posted On: 25 SEP 2023 5:53PM by PIB Delhi

سوچھتا بھارت کے رہنما خطوط کے مطابق، محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے ذریعے یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے ایك گھنٹے کے لیے ایک وقف صفائی مہم چلائی جائے گی۔

دفتر کے احاطے میں صفائی کی باقاعدہ سرگرمیوں کے علاوہ خصوصی اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ عمارت اور اس کے اطراف کی صفائی کے علاوہ جمع شدہ کچرے کو ہٹانے کا کام محکمے كی طرف سے تمام عہدیداران شرمدان کے ذریعہ کیا جائے گا۔ لوک نائک بھون اور جن پتھ بھون کے گراؤنڈ فلور پر واقع تمام اداروں میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مرکزی حکومت کے پنشنر جو معاشرے کا ایک بہت اہم حصہ ہیں مختلف طریقوں سے اپنا اثر ڈال سکتے ہیں۔ پنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمے کی پہل پر 50 رجسٹرڈ سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن یکم اکتوبر 2023 کو اپنے دفاتر میں شرمدان کے ذریعے صفائی مہم کا اہتمام کریں گی۔

*****

 

 

 

 

U.No:9932

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1960631) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi