سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
آئی ایس ایل آر ٹی سی – معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ 23 ستمبر 2023 کو اشاروں کی زبان کا دن منائے گا
Posted On:
22 SEP 2023 6:15PM by PIB Delhi
اشاروں کی زبان سے متعلق تحقیق اور تربیت کا بھارتی مرکز (آئی ایس ایل آر ٹی سی )، نئی دہلی،معذور افراد (دویانگ جن) کو بااختیار بنانے کے محکمے ،سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت، کے زیراہتمام 23 ستمبر 2023 کو بھیم ہال، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر جن پتھ، نئی دہلی میں اشاروں کی زبان کا دن-2023 منائے گا۔
جب سے اقوام متحدہ نے 23 ستمبر کو اشاروں کی زبانوں کا عالمی دن قرار دیا ہے، آئی ایس ایل آر ٹی سی ہر سال 23 ستمبر کو اس جشن مناتاہے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی زیادہ سے زیادہ شہریوں، اسٹیک ہولڈرز، خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیوں، سماعت سے محروم افراد کےلئے اسکولوں، این جی اوز، ایکٹوسٹ، سماعت سے محروم افراد کے رہنماؤں ، ماہرین تعلیم، محققین وغیرہ کو اشاروں کی زبان کے دن کے حوالے سے مثبت بیداری پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ ہمارے معاشرے کے تمام طبقات میں اشاروں کی ہندوستانی زبان کے بارے میں یہ دن ہمیں لسانی اور ثقافتی تنوع کے ایک حصے کے طور پر اشاروں کی زبانوں کے تحفظ کی ضرورت اور اہمیت کی بھی یاد دلاتا ہے۔ تمام پیشہ ور افراد، سماعت سے محروم افراد کے والدین، سماعت سے محروم طلباء اور زندگی کے تمام شعبوں سے اشاروں کی ہندوستانی زبان کے میدان میں کام کرنے والے ادارے اشارے کی زبان کے دن کی تقریب میں حصہ لینے کے لیے توجہ کا مرکز ہیں۔
اس سال سائن لینگویج ڈے-2023 کا موضوع ہے "ایک ایسی دنیا جہاں سماعت سے محروم افراد ہر جگہ کہیں بھی اشاروں کی زبان میں بات کر سکتے ہیں!" ایک ایسی دنیا جہاں بہرے لوگوں کو انسانی تنوع کی قدرتی رینج کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اور اشاروں کی قومی زبانوں کا جشن منایا جاتا ہےاور قومی معاشروں کے حصے کے طور پر یہ ہر جگہ استعمال کی جاتی ہیں ۔ اس دن، سماعت سے محروم کمیونٹیز ، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی اجتماعی کوشش اس بات کو یقینی بنانا ہوتی ہے کہ معذور بچے اور نوجوان اشاروں کی اپنی قومی زبان جانتے ہوں، ایسے معاشروں کی تعمیر کی طرف ایک قدم کے طور پر جس میں ہر جگہ بہرے لوگ کہیں بھی اشاروں کی زبان کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اس تقریب میں سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر مملکت، محترمہ پرتیما بھومک مہمان خصوصی ہوں گی، راجیش اگروال، سیکرٹری؛ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی مہمان خصوصی ہوں گے۔ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری جنا ب راجیش یادو، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائریکٹر مرتیونجے جھا اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف، آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف، اور آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف فار ویمن کے نمائندے بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔
پروگرام کے دوران، مندرجہ ذیل پروگرام اور مواد شروع کیا جائے گا:
اشاروں کی بھارتی زبان میں بنیادی مواصلاتی مہارتوں کے آغاز کے طورپر ایک آن لائن خود سیکھنے کا کورس شروع کیا جارہا ہے۔ اس کورس کا بنیادی مقصد ہندوستانی اشاروں کی زبان میں مواصلات کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ بہرے بچوں کے والدین، بہن بھائیوں، ماہرین تعلیم، اور ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل ) کا بنیادی علم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کورس 10 ماڈیولز پر مشتمل ہے، جس میں بنیادی آئی ایس ایل مواصلات کی جامع گرفت کو یقینی بناتے ہوئے 30 ضروری موضوعات شامل ہیں۔
ہندوستانی اشاروں کی زبان میں مالیاتی اصطلاحات کے 267 نشانات کا آغاز جو آئی ایس آر ایل آر ٹی سی ، سوسائٹی جنرل اور وی -شیش نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ مالیاتی شرائط کے نشان کو مالیاتی اور بینکنگ کے شعبے میں کام کرنے والے سماعت سے محروم لوگوں کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے ملازمت کے متلاشی بہرے نوجوانوں کے روزگار کے امکانات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ویب سائٹ پر تقریباً 10,000 آئی ایس ایل لغت کی اصطلاحات کا آغاز، سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی اسکولوں میں آئی ایس ایل کورس کا آغاز، واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے سماعت سے محروم برادری کے لیے ویڈیو ریلے سروس کا آغاز۔ ویڈیو ریلے سروس ایک ویڈیو ٹیلی کمیونیکیشن سروس ہے جو بہرے لوگوں کو سننے والے لوگوں کے ساتھ ویڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے منسلک ایک ریموٹ سائن لینگوئج مترجم کے ذریعے بات چیت کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس سروس کو اسپتالوں ، سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، بینک، کام کی جگہ، انٹرویوز، تھانے اور عدالت وغیرہ میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سروس واٹس ایپ نمبر 8929667579کے ذریعے مفت فراہم کی جاتی ہے۔
مرکز نےہندستانی اشاروں کی زبان کے چھٹے مقابلہ، 2023 کا انعقاد کیا - ایک قومی سطح کا مقابلہ جو سماعت سے محروم طلباء کے لیے منعقد کیا گیا ۔ طلباء نے مقابلے میں حصہ لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور علم کا مظاہرہ کیا۔ چھٹے آئی ایس ایل مقابلے کے تمام فاتحین کو سائن لینگویج ڈے 2023 پروگرام کے دوران ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
*************
ش ح۔ا م۔
U- 9842
(Release ID: 1959739)
Visitor Counter : 150