وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

غوطہ خوری کی تربیتی مشق کی تکمیل پر


آئی این ایس نیریکشک ٹرنکومالی سے روانہ

Posted On: 22 SEP 2023 2:14PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا ڈائیونگ سپورٹ اور سب میرین ریسکیو ویسل، آئی این ایس نیریکشک سری لنکا بحریہ کے ساتھ ایک ہفتہ طویل غوطہ خوری کی تربیتی مشق کے بعد 21 ستمبر 23 کو ٹرینکومالی سے روانہ ہوا۔ دونوں بحری افواج کی غوطہ خور ٹیموں نے وسیع بندرگاہ کے ساتھ ساتھ سمندری غوطہ خوری  کا کام انجام دیا۔ اس کے علاوہ، جہاز کے عملے اور ایس ایل این کے عملے کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر اہلکاروں کی کراس ٹریننگ سمیت متعدد تعاملات وقوع پذیر ہوئے ۔ جونیئر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، ٹرنکومالی کے افسران نے جہاز کا دورہ کیا جنہیں جہاز کی مکمل غوطہ خوری  کی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ایسٹرن نیول ایریا کے کمانڈر ریئر ایڈمرل پی ایس ڈی سلوا نے جہاز کا دورہ کیا اور ایس ایل این غوطہ خوروں کی تربیت کے لیے ہندوستانی بحریہ کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے دونوں بحری افواج کے درمیان بہترین طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تربیتی سرگرمیوں کے علاوہ، ترنکومالی میں پسماندہ بچوں کے ایک اسکول میں سماجی رابطے کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ ساحلی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر ڈچ بیچ پر ایک  مشترکہ ساحلی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

اتحاد اور تندرستی کے اظہار کے لیے  سری لنکا کی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ یوگا سیشن اور دوستانہ باسکٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔

جہاز زائرین کے لیے کھلا تھا اور 1500 سے زائد اہلکاروں نے جہاز کا دورہ کیا۔

جہاز کے دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)SDSDiveoverHMSHermesCSOM.jpg

Pix(3)INSLNDivexKYQB.jpg

*************

( ش ح ۔ ا ک ۔ رب (

U. No.9822


(Release ID: 1959644) Visitor Counter : 115