شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایس او کے ذریعے کرایا گیا سروے

Posted On: 02 AUG 2023 5:54PM by PIB Delhi

اقتصادی شماریات کی قائمہ کمیٹی ( ایس سی ای ایس )  کے جائزے کے نتیجے میں، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  ( ایم او ایس پی آئی )  نے مورخہ 13 جولائی ، 2023 ء  کے حکم نامے کے تحت  شماریات کی قائمہ  کمیٹی  ( ایس سی او ایس )  تشکیل دی ہے، جس میں غور و خوض کے لیے اضافی شرائط ( ٹی او آر )   رکھی گئی ہیں  تاکہ ایم او ایس پی آئی  کی طرف سے    جیسے بھی اور جب بھی ضرورت  ہو ، سبھی جائزوں سے متعلق مختلف معاملات پر بات چیت کی جا سکے ۔

کمیٹی کی تشکیل اور شرائط ضمیمہ کے بیان میں دی گئی ہیں۔

شماریات سے متعلق قائمہ کمیٹی ( ایس سی او ایس ) کی تشکیل ایم او ایس پی آئی  کے حکم نامے  مورخہ 13 جولائی ، 2023 ء3 کے  مطابق کی گئی تھی ۔ کمیٹی کو سروے/اعداد و شمار سے متعلق انتظامی اعدادوشمار کی دستیابی کے مطالعہ اور دریافت کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے  ، جو  ایس سی او ایس  کے ٹی او آر میں سے ایک ہے۔

اتبدائی طور پر ایس سی او ایس میں اراکین کی کل تعداد 16 رکھی گئی ہے ۔  تاہم، ضرورت کی بنیاد پر کمیٹی کو مزید  مستحکم  بنانے کے لیے کوآپٹنگ اراکین کے ذریعے اور ماہرین کو  ضرورت پڑنے پر خصوصی مدعو کے طور پر شامل کرنے کا  بندوبست ہے۔

قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) میں خالی آسامیوں کو پُر کرنا ایک لگاتار عمل ہے۔ این ایس سی کے چیئرپرسن اور ممبران کا انتخاب ایک سرچ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے  ، جو حکومت ہند کی طرف سے وقتاً فوقتاً اس مقصد کے لیے تشکیل دی جاتی ہے۔ پروفیسر راجیو لکشمن کرندیکر بطور چیئرمین اور پروفیسر مکیش موہنیا اور  جناب اسیت کمار سدھو کو بطور  رکن این ایس سی میں حکومت نے مقرر کیا ہے۔

 

I. کمیٹی کی تشکیل حسب ذیل ہے:

1.

ڈاکٹر پرنب سین، سابق پروگرام ڈائریکٹر، انڈیا ٹیم ریسرچر، انٹرنیشنل گروتھ سنٹر، نئی دہلیEmail: pronab.sen@theigc.org

چیئرمین

( غیر سرکاری )

2.

پروفیسر سونل ڈی دیسائی، پروفیسر، نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ ( این سی اے ای آر ) ، نئی دہلیEmail:- sonalde.desai[at]gmail[dot]com, sdesai@umd.edu

غیر سرکاری

ممبر

3.

ڈاکٹر بشواناتھ گولڈر، سابق پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ (آئی ای جی)، نئی دہلی

Email: b_goldar77@yahoo.com

غیر سرکاری

ممبر

4.

ڈاکٹر ایس کے سسی کمار، سابق سینئر فیلو، وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ (وی وی جی این ایل آئی)، نوئیڈا، یوپی  Email: sasikumarsk2[at]gmail[dot]com

غیر سرکاری

ممبر

5.

پروفیسر ایس چندر شیکھر، پروفیسر، اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ریسرچ (IGIDR)، ممبئیEmail: chandra@igidr.ac.in

سرکاری رکن

6.

ڈائریکٹر جنرل( این ایس ایس ) ، این ایس ایس او ، ایم او ایس پی آئی ، نئی دہلی

سرکاری رکن

7.

ڈائریکٹر جنرل (شماریات)، ایم او ایس پی آئی ، نئی دہلی

سرکاری رکن

8.

اے ڈی جی ، ایس سی ڈی ، این ایس ایس او ، ایم او اایس پی آئی ، دہلی

سرکاری رکن

9.

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ( ای ڈی )  یا اس کا نمائندہ، ماڈلنگ اور فورکاسٹنگ ڈویژن، محکمہ شماریات اور انفارمیشن مینجمنٹ ( ڈی ایس آئی ایم ) ، ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی

سرکاری رکن

10.

ڈاکٹر توقیر احمد، ڈویژن کے سربراہ، نمونہ سروے کے ڈویژن، ICAR-انڈین ایگریکلچرل سٹیٹسٹکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IARI)، نئی دہلی

Email: tauqueer.ahmad@icar.gov.in

سرکاری رکن

11.

ڈاکٹر سندیپ مترا، ایسوسی ایٹ پروفیسر، انڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی) کولکتہEmail:sandip@isical.ac.in

سرکاری رکن

12.

پروفیسر موسمی بوس، پروفیسر، اپلائیڈ سٹیٹسٹکس یونٹ، انڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی)، کولکاتہ،Email: mausumi@isical.ac.in

سرکاری رکن*

13.

تین ریاستی ڈی ای ایس (بشمول NE سے ایک) کا نمائندہ گردشی بنیادوں پر جہاں ریاست کی شرکت موجود ہے۔

سرکاری رکن

14.

اے ڈی جی ( ایس ڈی آر ڈی ) ، این ایس ایس او ، ایم او ایس پی آئی ، کولکاتہ

ممبر سکریٹری

 

نوٹ: *پروفیسر موسمی بوس، آئی ایس آئی ، کولکتہ،  سرکاری رکن  کو  ، ان کی  مدت کار ختم ہونے /ریٹائرمنٹ کے بعد غیر سرکاری  رکن سمجھا جائے گا۔

 

II ۔ اقتصادی شماریات کی قائمی کمیٹی ( ایس سی او ایس ):  قائمہ  کمیٹی ایم او ایس پی آئی  کی ضرورت کے مطابق تمام سروے سے متعلق مختلف مسائل پر غور کرے گی اور انہیں فراہم کرے گی۔ اس  کی شرائط میں مندرجہ ذیل نکات  شامل ہوں گے:

  1. موجودہ فریم ورک کا جائزہ لینے اور ایم او ایس پی آئی  کے ذریعہ ایس سی او ایس  کے سامنے لائے گئے تمام سروے سے متعلق موضوع/نتائج/ طریقہ کار وغیرہ پر وقتاً فوقتاً اٹھائے گئے مسائل  حل کرنا ۔
  2. سروے کے طریقہ کار پر مشورہ دینا  ، جس میں نمونے لینے کے فریم، نمونے لینے کے ڈیزائن، سروے کے آلات فراہم کرنا وغیرہ اور سروے کے ٹیبلیشن پلان کو حتمی شکل دینا شامل ہے ۔
  3. سروے کے نتائج کو حتمی شکل دینا۔
  4. ڈاٹا اکٹھا کرنے کے لیے شیڈول کو حتمی شکل دینے سے پہلے، اگر ضروری ہو تو، پائلٹ سروے/پری ٹیسٹنگ کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا۔
  5. سروے/اعداد و شمار سے متعلق انتظامی اعدادوشمار کی دستیابی کے مطالعہ اور دریافت کے لیے رہنمائی فراہم کرنا۔
  6. سروے/اعداد و شمار کے سلسلے میں مطالعہ/ڈاٹا کے خلاء/اضافی ڈاٹا کی ضروریات، اگر کوئی ہو،  اس کی نشاندہی کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا اور بہتری کے لیے مناسب حکمت عملی تجویز کرنا۔
  7. سروے کے انعقاد کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح کی ایجنسیوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرنا۔
  8. سروے/سروے کے نتائج سے متعلق کوئی دوسرا معاملہ   ، جو  ایم او ایس پی آئی  کی طرف سے وقتاً فوقتاً  ایس سی او ایس  کو بھیجا جاتا ہے۔

 

یہ جانکاری اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کی ۔

**********

(ش ح۔   ا س ۔ع ا  )

U.No. 9786


(Release ID: 1959458) Visitor Counter : 142


Read this release in: English