شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معطل ایم پی ایل اے ڈی فنڈز کا اجراء

Posted On: 02 AUG 2023 5:56PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی طرف سے ضلع اتھارٹی کو جاری کردہ ایم پی ایل اے ڈی  فنڈز   ایسے ہوتے ہیں ، جنہیں استعمال کرنے  کی مدت ختم نہیں ہوتی ۔ ضلع میں بچ جانے والے فنڈز کو اگلے  برسوں میں استعمال  کیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ہند کی طرف سے   ، ایک سال میں  ، جو فنڈ جاری نہیں کیے گئے  ، وہ  فنڈز  اگلے برسوں  میں استعمال کئے جانے کے لئے آگے بڑھائے جائیں گے ، جس کا انحصار 2016 ء کے  ایم پی ایل اے ڈی ایس   رہنما خطوط کے پیرا گراف  4.3 اور پیرا 4.4 میں  دیئے گئے طریقۂ کار کو پورا کرنے پر ہے ۔

کسی مخصوص رکن پارلیمنٹ کے سالانہ مختص  فنڈ میں سے کوئی بھی غیر خرچ شدہ  رقم آگے بڑھائی  جائے گی اور اسے اگلے مالی سال کے لئے  ، اس رکن  پارلیمنٹ کے سالانہ مختص  فنڈ میں شامل کیا جائے گا اور نوڈل  ضلع  اتھارٹی کے ساتھ  ، اس کے  کھاتے سے رقم نکالنے کی حد   [ ایم پی ایل اے ڈی  ایس  گائیڈ لائنز، 2023  کا پیرا 10.4.4]،  کے مطابق طے کی جائے گی ۔

مالی سال 21-2020 ء  کے لیے 3,950 کروڑ روپے اور مالی سال 22-2021 ء  کے لیے  6320 کروڑ روپے کے ایم پی ایل اے ڈی ایس  فنڈز سماج پر کووڈ – 19 کے منفی اثرات  سے نمٹنے کے لیے  2370 کرو ڑ روپئے وزارت خزانہ کے اختیار میں دیئے گئے تھے  تاکہ  اثاثہ جاتی اخراجات میں اضافہ کیا جا سکے۔ ان اخراجات میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے ، گزر بسر کو یقینی بنانےسے متعلق مختلف اقدامات بھی شامل ہیں ۔

یہ جانکاری اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کی ۔

 

**********

(ش ح۔   ا س ۔ع ا  )

U.No. 9785


(Release ID: 1959447) Visitor Counter : 69


Read this release in: English