ٹیکسٹائلز کی وزارت
پہچان اسکیم سے دستکاروں کو ایک نئی شناخت فراہم ہو گی اور انہیں مختلف اسکیموں کے فائدے حاصل کرنے میں مدد ملے گی
پورے ملک میں پہچان اسکیم کے تحت 31.14 لاکھ دست کاروں نے اندراج کرایا
Posted On:
02 AUG 2023 6:23PM by PIB Delhi
پہچان اسکیم کا آغاز دست کاروں کو نئی شناخت فراہم کرنے کے لیے 2016 ء میں کیا گیا تھا تاکہ مستحق دست کاروں کو مختلف اسکیموں کے فائدے حاصل ہو سکیں ۔ آدھار سے مربوط پہچان کارڈ ، کپڑے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس کے دفتر کی طرف سے توثیق کئے جانے کے بعد جاری کئے گئے تھے تاکہ پہچان کارڈ کے حامل افراد کپڑوں کی صنعت کی طرف سے لاگو کی گئی سبھی دست کاری اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں ۔
پورے ملک میں 31.14 لاکھ دست کاروں نے 30 جون ، 2023 ء کو اپنا اندراج کرایا تھا ۔ دست کاروں کا ریاست وار ڈاٹا ذیل میں دیا گیا ہے ۔
پہچان کے تحت رجسٹرڈ دست کار ، دست کاری کے فروغ کے قومی پروگرام ( این ایچ ڈی پی ) اور کپڑوں کی صنعت کی دست کاروں کے کلسٹر کے فروغ کی جامع اسکیم ( سی ایچ سی ڈی ایس ) کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔
اسکیم کے تحت رجسٹرڈ دست کاروں کو دیئے جانے والے مالی فائدوں یا امداد کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے :
- ہنر مندی اور تازہ ترین تربیت کاری ، ڈیزائن تیار کرنے سے متعلق ورک شاپس ، ٹول کٹس کی تقسیم ، مارکیٹنگ پلیٹ فارمس ، بنیادی ڈھانچے سے متعلق مدد ۔
- مدرا لون اور مدرا لون پر سود کی رعایت اور مارجن مَنی
- ماہر کاریگروں کو شلپ گرو اور قومی انعامات
- خراب حالات میں ، انعام یافتہ کاریگروں کو ماہانہ 8000 روپے کی پنشن
2022-23 ء کے دوران ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر کی مختلف اسکیموں کے ذریعے 1.17 لاکھ کاریگروں کو فائدہ ہوا ۔
پہچان کارڈ اسکیم کے تحت رجسٹرڈ دست کار
نمبر شمار
|
ریاست
|
اندراج شدہ کاریگر
( 30 جون ، 2023 ء تک )
|
1
|
انڈمان و نکوبار جزائر
|
3,201
|
2
|
آندھرا پردیش
|
64,663
|
3
|
اروناچل پردیش
|
10,343
|
4
|
آسام
|
1,02,932
|
5
|
بہار
|
1,39,616
|
6
|
چھتیس گڑھ
|
16,019
|
7
|
دلّی
|
21,309
|
8
|
گوا
|
10,041
|
9
|
گجرات
|
1,37,816
|
10
|
ہریانہ
|
51,395
|
11
|
ہماچل پردیش
|
28,234
|
12
|
جموں و کشمیر
|
1,51,203
|
13
|
جھارکھنڈ
|
1,07,940
|
14
|
کرناٹک
|
42,577
|
15
|
کیرالہ
|
52,994
|
16
|
لداخ
|
3,714
|
17
|
مدھیہ پردیش
|
97,036
|
18
|
مہاراشٹر
|
74,423
|
19
|
منی پور
|
71,093
|
20
|
میگھالیہ
|
6,192
|
21
|
میزورم
|
6,006
|
22
|
ناگالینڈ
|
13,723
|
23
|
اوڈیشہ
|
1,92,506
|
24
|
پانڈیچری
|
17,560
|
25
|
پنجاب
|
38,729
|
26
|
راجستھان
|
1,62,651
|
27
|
سکم
|
3,116
|
28
|
تمل ناڈو
|
67,500
|
29
|
تلنگانہ
|
44,677
|
30
|
تری پورہ
|
21,038
|
31
|
اتر پردیش
|
10,14,283
|
32
|
اتراکھنڈ
|
42,890
|
33
|
مغربی بنگال
|
2,97,048
|
|
میزان
|
31,14,468
|
یہ جانکاری کپڑے کی صنعتوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
**********
(ش ح۔ ا س ۔ع ا )
U.No. 9783
(Release ID: 1959386)
Visitor Counter : 125