وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کافی ٹیبل بک   "چل من ورنداوَن"  کا آغاز کیا

Posted On: 15 SEP 2023 11:03PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں  ایک کافی ٹیبل بک "چل من ورنداون" کی  اجراء کیا ۔ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ کے تعاون سے  ، اس اشاعت کا اجراء متھرا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ (ایم پی)،  محترمہ ہیما مالنی ، انڈین آئل کے چیئرمین شری کانت مادھو ویدیا، "چل من ورنداون" کے مصنف اور ایڈیٹر ڈاکٹر اشوک بنسل اور  بمٹیک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریونش چترویدی  اور  "چل من ورندا وَن " کے  ناشر کی موجودگی میں  کیا  گیا ۔

"چل من ورنداوَن" عالمی سطح پر  مقبول مندر ورنداون  شہر کے بھرپور ورثے کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ یہ کتاب  ، ان اہم شخصیات اور تاریخی واقعات کو بیان کرتی ہے  ، جنہوں نے آج کے دور میں موجودہ   خطے کو شناخت  دی ہے۔

کافی ٹیبل بک کی تخلیق کے پیچھے  کارفرما ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے، جس کی قیادت  ممبر پارلیمنٹ محترمہ   ہیما مالنی  نے کی  ،  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ  "برج کا ثقافتی منظر نامہ ناقابل یقین حد تک متنوع اور وسیع ہے ، جو  کتاب کی ترتیب کو حصوں میں ایک واضح اور قابل فہم پیغام کو یقینی بناتا ہے۔  مذکورہ کتاب نے اسکالرز، سیاحوں اور برج کے بارے میں خود علم حاصل کرنے والے مسافروں  کے مابین  کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔" انہوں نے تقریب کے دوران فیشن شو کے انعقاد پر ٹیم کو مبارکباد بھی  پیش کی۔

جی – 20  کی  بھارت کی صدارت پر تبصرہ کرتے ہوئے، مرکزی وزیر  جناب انوراگ ٹھاکر نے  ، اس بات  کو اجاگر  کیا کہ کس طرح قوم نے جی 20  ممالک کے سربراہان مملکت  اور مندوبین کے    سامنے بھارت کے دورے   کے دوران اپنے بھرپور ثقافتی اور روایتی ورثے کو پیش کیا ہے ۔   انہوں نے اس سلسلے میں مزید  کہا کہ بھارت نے ،   اپنی تکنیکی مہارت کو ظاہر کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا  استعمال ڈجیٹل انڈیا  ، اِمر سیوٹیک اور بہت سی کامیابیوں   کے  لیے   کیا  ہے ۔ انہوں نے ملک کی طاقتوں کو مؤثر طریقے سے ظاہر کرنے کے لیے ایسے مواقع کو استعمال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیر  موصوف نے پنچ پران یا پانچ  عہد کو بھی یاد کیا  ، جن کے بارے میں ،  وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کے دوران کہا  تھااو ر جو آئندہ 25 سال میں ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے  بھارت کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں  ، جس مدت کو امرت کال کہا  گیا ہے  ۔   انہوں نے  اس موقع پر موجودتمام حاضرین سے  ، ان 5  عہد کو پورا کرنے اور ترقی یافتہ  بھارت کے خیال کو حقیقت  کی شکل دینے کی  تلقین کی۔

اپنے خطاب میں ، محترمہ  ہیما مالنی نے "چل من ورنداون" کی تخلیق سے منسلک افراد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے متھرا حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا  موقع  دینے پر  ، وہاں کے لوگوں سے اظہار تشکر کیا اور  ان تبدیلیوں کا ذکر  کیا  ، جنہیں  وہ اپنے  ممبر پارلیمنٹ کے دور میں شروع کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

********

انڈین آئل اور متھرا کے بارے میں

گزشتہ 3 سال کے دوران، انڈین آئل نے اتر پردیش میں مختلف سی ایس آر  پروگراموں کے لیے تقریباً 82 کروڑ روپئے  خرچ کیے ہیں، جو  ہمارے سی ایس آر کے کل  اخراجات کا تقریباً  8 فی صد  ہے اور جس سے تقریباً  36 لاکھ  لوگوں  کی زندگیوں پر اثر پڑا  ہے ۔ ریاست میں  ، سی ایس آر    کے کچھ بڑے اقدامات میں  ، متھرا میں سورن جینتی سمودائک اسپتال چلانا، وارانسی میں نمو گھاٹ کی ترقی میں تعاون،  اتر پردیش میں ٹی بی کے خاتمے کے منصوبے کو تیز کرنا، ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور مہامنا پنڈت مدن موہن  مالویہ کینسر  سینٹر  وارنسی کو دیکھ بھال کے آلات  فراہم کیا جانا  شامل ہے ۔

انڈین آئل نے متھرا میں، گزشتہ 3 سال کے دوران 50 سے زیادہ سی ایس آر  پروگراموں کے لیے تقریباً 33 کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں، جو ریاست اتر پردیش میں کل سی ایس آر  اخراجات کا تقریباً 40 فی صد ہے۔ انڈین آئل آروگیم اسکیم کے تحت  4 ایم ایم یوز   متھرا کے آس پاس کے 48  گاؤوں  کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ متھرا ریفائنری کے گاؤں کے  آس پاس  800  شمسی  اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔ متھرا ریفائنری کے قریب معذور افراد کو بیٹری سے چلنے والی  تپہیہ  سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریفائنری کے اردگرد مختلف مقامات پر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں  ، جو اندرونی علاقوں کو رابطہ فراہم کرتی ہیں  اور اس طرح  ، اس سے دیہی ترقی میں مدد   فراہم ہوتی ہے۔

 

 

************

 

 

 

ش ح۔ ش م    ۔ ع ا

 (U.No. 9680)


(Release ID: 1958729) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Hindi