وزارت دفاع
ہند-ملیشیا مشترکہ ذیلی کمیٹی کی 10ویں میٹنگ کا اہتمام نئی دہلی میں کیا گیا، جس میں دفاعی سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون پر گفتگو کی گئی
Posted On:
18 SEP 2023 7:54PM by PIB Delhi
ہند-ملیشیا مشترکہ ذیلی کمیٹی کی 10ویں میٹنگ کا اہتمام 18 ستمبر، 2023 کو نئی دہلی میں کیا گیا، جس میں دفاعی سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار محکمہ میں جوائنٹ سکریٹری (نیول سسٹم) جناب راجیو پرکاش اور ملیشیا کی وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار محکمہ کے اپر سکریٹری جناب ایرس جیمادی بن تاج الدین نے کی۔
میٹنگ کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تحقیق اور صنعتی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور باہمی مفاد سے متعلق موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے دفاعی صنعت سے متعلق چل رہی بات چیت کو مزید وسعت دینے کے لیے مؤثر اور عملی اقدام پر گفتگو کی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9667
(Release ID: 1958673)
Visitor Counter : 96