سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایس ایم وی ڈی نارائن ہیلتھ کیئر ٹی بی مکت ایکسپریس (چلو چلے ٹی بی کو ہرانے) کو ہری جھنڈی دکھائی
2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے لیے ہندوستان کی کوششیں دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ہے، شہریوں سے عوامی شراکت داری کی حقیقی روح ٹی بی کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کرتی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
2025 تک ’ٹی بی مکت بھارت‘ کے حصول کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) ضروری ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
17 SEP 2023 2:11PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر ،عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ 'ٹی بی مکت بھارت' کو حاصل کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) ضروری ہے جو دراصل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2025 تک ’ٹی بی مکت بھارت‘ کے عزم سے متاثر ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات اودھم پور میں ایس ایم وی ڈی نارائن ہیلتھ کیئر ٹی بی مکت ایکسپریس کو ’چلو چلے ٹی بی کو ہرانے‘ کے نعرے کے ساتھ ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےبتایا کہ 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے لیے ہندوستان کی کوششیں دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ہیں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ عوامی شراکت داری کی حقیقی روح کو دھیان میں رکھ کر ٹی بی کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، تپ دق کی وجہ سے ہونے والے گہرے سماجی اور اقتصادی اثرات کو دیکھتے ہوئے، حکومت ہند نے 2025 تک ’ٹی بی مکت بھارت‘ کو اعلیٰ ترجیح دی ہے اور بایو ٹیکنالوجی تپ دق کے خاتمے کے خلاف مربوط جامع صحت کی دیکھ بھال کے نقطہ نظر میں بہت اہم رول ادا کرنے جا رہی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، حکمت عملی جیسے پرائیویٹ سیکٹر کی مصروفیت،فعال معاملے کی تلاش، صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کے ذریعہ خدمات کی وکندریقرت، کمیونٹی کی شمولیت اور نی-اکشے پوشن یوجنا نے ہندوستان کی ٹی بی کے انتظام کی کوششوں کو تبدیل کر دیا ہے اور اسے مریض پر مرکوز کر دیا ہے۔
پروگرام کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے پارلیمانی حلقے میں ٹی بی کے مریضوں میں کٹ بھی تقسیم کیں جو ان کی طرف سے اپنائے گئے تھے تاکہ 2025 تک وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹی بی سے آزاد ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ان کی روزمرہ کی ضروریات کا خیال رکھا جا سکے۔
ادھم پور کی ڈپٹی کمشنر محترمہ سلونی رائے اور ادھم پور کے ڈی ڈی سی چیرمین، جناب لال چند اس پروگرام کے دوران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع (
9606
(Release ID: 1958170)
Visitor Counter : 127