عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ كے ہاتھوں اودھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن (ایم سی ٹی ایم) ریلوے اسٹیشن رکھنے کی رونماءی
قوم شہید کیپٹن تشار مہاجن جیسے شجاعت سے بھرا دل ركھنے والوں کی عظیم قربانیوں کا ہمیشہ سے مقروض ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ایم سی ٹی ایم ریلوے اسٹیشن، ایک قابل فخر لمحہ اور ادھم پور کے نوجوانوں کے لیے ایک تحریک: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
16 SEP 2023 7:49PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ قوم شہید کیپٹن تشار مہاجن جیسے شجاعت سے بھرا دل ركھنے والوں کی عظیم قربانیوں کا ہمیشہ سے مقروض ہے جواس قوم کو جینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی جانیں دے دیتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور ریلوے اسٹیشن کو شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب رونمائی کے دوران یہ بات کہی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے 2017 میں ادھم پور کے ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن کے نام پر رکھنے کا مسئلہ ذاتی طور پر اٹھایا تھا اور اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ سے بھی بات چیت کی تھی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ تمام رسمی کارروائیاں کرنے کے بعد ادھم پور ریلوے اسٹیشن اب شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن ہے۔ اس طرح ایك خواب پورا ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا كہ اودھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن (ایم سی ٹی ایم) ریلوے اسٹیشن پر رکھنا پورے ضلع کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور یہ واقعی ادھم پور کے نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، سرحدوں پر شجاعت سے بھرا دل ركھنے والے اس وقت جاگتے ہیں جب ہم سوتے ہیں، جب ہم کھاتے ہیں تو وہ خالی پیٹ رہتے ہیں اور جان دیتے ہیں تاکہ ہم زندہ رہیں۔
شہید کیپٹن تشار مہاجن، شری دیو راج گپتا اور محترمہ آشا رانی، ڈی ڈی سی چیئرمین ادھم پور، جناب لال چند كے ولدین بھی پروگرام کے دوران موجود تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہید کیپٹن تشار مہاجن کو انسداد دہشت گردی آپریشن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شوریہ چکر (پسِ مرگ) ملا تھا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1958166)
Visitor Counter : 133