وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس نریکشک مشترکہ غوطہ خوری تربیت کے لیے ترنکومالی پہنچا

Posted On: 16 SEP 2023 6:57PM by PIB Delhi

آئی این ایس نریکشک، ڈائیونگ سپورٹ اور بھارتی بحریہ کا آبدوز بچاؤ بحری جہاز بھارتی بحریہ – سری لنکائی بحریہ کی مشترکہ غوطہ خوری تربیت میں حصہ لینے کے لیے 14ستمبر 2023 کو سری لنکا میں ترنکومالی بندرگاہ پہنچا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی مصروفیات کے دوران، دونوں ممالک کی بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں باہم اثر پذیری میں اضافے، اتحاد اور بہترین طور طریقوں کے باہم تبادلے کے لیے غوطہ خوری کی مشقوں میں حصہ لیں گی۔

بحری جہاز کی آمد پر ایچ سی آئی ، کولمبو کے افسران کی جانب سے گرمجوشانہ خیرمقدم کیا گیا، سری لنکائی بحریہ کے بینڈ نے ’سارے جہاں سے اچھا‘کی دُھن پر گایا۔ آئی این ایس نریکشک کے کمانڈنگ افسرنے مشرقی بحری علاقے کے کمانڈر ریئر ایڈمیرل پی ایس ڈی سلوا سے ملاقات کی اور باہمی مفادات پر مبنی مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دوستی  اور رفاقت کے رشتے کو مضبوط کرنے کی غرض سے آئی این ایس نریکشک کے قیام کے دوران پیشہ وارانہ بات چیت، سماجی باہمی تبادلوں، کھیل کود کے مقابلوں اور مشترکہ یوگا سیشنوں کا منصوبہ بھی وضع کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)S5V4.jpeg

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9592



(Release ID: 1958051) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi