شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت كی طرف سے دوسری خصوصی مہم  کے تحت بیداری پیدا کرنے کے لئے صفائی مہم، شجرکاری، مقابلوں، اسٹریٹ پلے، ریلیوں کا اہتمام

Posted On: 15 SEP 2023 5:00PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ كی وزارت نے سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری اداروں میں التوا كے معاملات کو کم کرنے کے لیے ایک انقلاب آفریں سفر شروع کیا۔ دوسری خصوصی مہم  کی شاندار کامیابی کے ساتھ، وزارت نے التوا كے معاملات میں کافی حد تک کمی کی ہے اور احاطے کے اندر اور باہر صفائی کے لیے نمایاں طور پر تعاون کیا ہے۔

جیسا کہ ڈی اے پی آر جی کی طرف سے شروع کردہ دوسری خصوصی مہم  (2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک) کے دوران زیر التواء كے معاملات کو نمٹا دیا گیا، وزارت نے ترجیحی بنیادوں پر التوا کو نمٹانا جاری رکھا۔ دوسری خصوصی مہم کے اختتام کے وقت 31 اگست 2023 تک کے التواء سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزارت نے حسب ذیل قابل ذکر نتائج حاصل کرنے کی کوششیں کی ہیں :

حوالہ جاتی زمرہ

خصوصی مہم کا ہدف

کامیابیاں 31.10.2022 تک

31.10.2022 تک بیلنس

31 اگست، 2023 تک زیر التواء معاملات

ایم پی کا حوالہ

5

5

0

0

ریاستی حکومت کا حوالہ جات

2

2

0

0

آئی ایم سی

0

0

0

0

پی ایم او حوالہ جات

0

0

0

4

عوامی شکایات

46

45

1

35

اپیلیں

13

12

1

22

چلائی جانے والی صفائی مہم کی تعداد

86

86

-

199

 

داخلی عمل کو ہموار کرنے کے علاوہ وزارت نے نومبر 2022 سے اگست 2023 کے درمیان متعدد سوچھتا مہمات شروع کیں جو  صفائی اور عوامی بہبود کے لیے اس کے عزم کی ترجمانی كرتی ہیں۔۔ کچھ قابل ذکر سوچھتا سرگرمیوں میں درج ذیل شامل ہیں:

 

كچرے كو دولت میں بدلنا: وزارت نے كچرے کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں، این ایس ایس او (ایف او ڈی) ہیڈکوارٹر اور ڈی پی ڈی، کولکتہ میں ناکارہ مواد سے مفید چیزیں بنانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے مختلف ضاءع مواد سے پھولوں کے گملے، پین اسٹینڈ، ٹیبل لیمپ اور بہت سی دوسری چیزیں تیار کیں۔

شجرکاری مہم: وزارت نے ساز گار ماحول کی سمت بھی اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس سلسلے میںممبئی، گوا، احمد آباد، رائے پور، فرید آباد، بیلاری، راج کوٹ، ریوا، ساگر، حیدرآباد وغیرہ میں وزارت کے 22 دفاتر میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

سوچھتا پر مقابلے: وزارت کے عہدیداروں نے مختلف اسکولوں کا دورہ بھی کیا تاکہ طلباء کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔ صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نوئیڈا، فرید آباد، بنگلورو، فرید آباد وغیرہ میں سوچھتا پر مقابلہ منعقد کیا گیا۔

ریلیاں: صاف ستھرے ماحول کے لیے کمیونٹی کو متحرک کرنے کی خاطر جبل پور، شملہ، ممبئی، وارانسی، دہرادون وغیرہ میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

اسٹریٹ ڈرامے: صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نكڑ ناٹك کا استعمال کرتے ہوئے فرید آباد، گوہاٹی، کولہاپور وغیرہ میں اسٹریٹ ڈرامے منعقد کیے گئے۔

ساحلوں/ تالابوں/ دریاؤں کی صفائی: وزارت نے قدرتی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ ماحولیاتی لحاظ سے اس اہم مقصد کو حاصل کرنے کے واسطے کئی ساحلوں، سڑكوں، مندروں اور دیگر مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔

دوسری خصوصی مہم  کے پرچم تلے فیلڈ دفاتر میں صفائی، تاریخی یادگاروں کی حفاظت اور عوامی مقامات کی صفائی کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1957906) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi