جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ ، راجستھان کے جے پور میں  باندھ کے تحفظ سے متعلق  بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ،جس کا اہتمام جل شکتی کی وزارت کی طرف سے کیا گیا ہے


جل شکتی کے مرکزی وزری گجیندرسنگھ شیخاوت  ، کانفرنس سے  پہلے ایم این آئی ٹی  جے پور میں  زلزلے سے حفاظت کے لئے  قومی سینٹر کا افتتاح کریں  گے

نائب صدرجمہوریہ ، ملک بھر میں  پانی کے تحفظ اور بندوبست کو فروغ دینے کے لئے  وینئیل  ریپڈ ہم ساگر  ایکسپریس اور کامکھیا ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

Posted On: 13 SEP 2023 9:32PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ، ‘‘محفوظ اور سلامتی کے پہلوؤں کے حامل باندھ ، ملک کی خوشحالی کو یقینی بناتے ہیں’’  کے موضوع  پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں  گے ،جس کا اہتمام  14ستمبر 2023  کو جے پور میں  راجستھان انٹر نیشنل سینٹر میں  جل شکتی کی وزارت کے  پانی کے وسائل ،دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمے کی طرف سے  کیا گیا ہے،  جہاں   دنیا کے سب سے   اہم ماہرین اور اس  شعبے کے رہنما جمع ہوں گے ، جہاں وہ  باندھ کی سلامتی کو بڑھانے کے لئے صلاحیتوں کو مستحکم کرنے پر غوروخوض  کریں گے ۔اس مقصدکے مطابق   جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  بین الاقوامی کانفرنس سے  پہلے کل جے پور کے ایم این آئی ٹی میں زلزلے سے حفاظت کے لئے نیشنل سینٹر کا افتتاح کریں گے ۔ افتتاحی اجلاس کی ایک خاص  بات یہ ہوگی کہ   دو اہم ٹرینیں   ونئیل ریپڈ پانی کی ریل، ہم ساگر ایکسپریس  اور  کمکھیا  ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جائے گا، جو پانی کے تحفظ اور بندوبست  کے اہم پیغام   ،دریا کے احیاء اور پینے کے پانی کی اہمیت اوربہتر صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے ایک چلتے  پھرتے بل بورڈ  کے طورپر خدمات انجام دیں گی۔ جل شکتی کی وزارت کے تحت نیشنل واٹر مشن   کی قیادت میں یہ انوکھی  پہل  ہے اور ریلوے کی وزارت نے   اس میں  اشتراک کیا ہے۔

آج جے پورمیں  ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  آئندہ  تبادلہ خیال   ،ٹکنالوجی کے اعتبارسے پیش رفت اور ہندوستان میں باندھ کی سلامتی   کے مستقبل کے سفر  سے متعلق  اہم معلومات  مشترک کی گئیں۔ پی آئی بی  جے  پور کی اے ڈی جی محترمہ  ریتو شکلا  نے ایم اوجے ایس   (پی پی ) کےجے ایس  جناب آنند موہن ،  ڈی ایس او کے  سی ای،  اور سی ڈبلیو سی اور پی ڈی  ،  ڈی آر آئی  پی ،ڈی اینڈ آر ای اور سی ڈبلیو سی کے ممبر، وجے سرن، (ڈی اینڈ آر ای )، سی ڈبلیو سی کے ممبر اور  این ڈی ایس اے  کے چیئر مین جناب ایس کے سبل  اور  راجستھان کے ڈبلیو آر ڈی  کے سی  ای جناب روی سولنکی   ،  کے ساتھ  ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ جے ایس  ( پی  پی ) ایم او جے ایس  کے آنند موہن نے 2021 کے  باندھ  کی سلامتی  کے قانون کے اہم پہلوؤں  پرروشنی ڈالی ،جس کا مقصد ریاستوں  میں باندھ کی سلامتی کے تئیں بیداری میں اضافہ کرنا  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FK75.jpg

میپ چھو باندھ سے سبق سیکھنے پر روشنی ڈالتے ہوئے  (ڈی اینڈ آر ای  )،سی ڈبلیو سی اور این ڈی ایس اے کے چیئر مین جناب ایس کے سبل نے  این ڈی ایس اے  ، این  سی ڈی ایس ،  ایس ڈی ایس او  اور ایس سی ڈی ایس جیسے انضباطی اداروں کی تشکیل  پر زور دیا۔ان کا اہم مقصد   باندھ کی سلامتی کے پروٹوکول کا ایک یکساں  سیٹ   برقراررکھنا ہے ۔

ڈی ایس او کے سی ای  ، سی ڈبلیو سی اور  ڈی آر آئی کے پی ڈی جناب وجے سرن نے   نازک حالت میں  باندھوں کی سلامتی اور  ان کے رکھ رکھاؤ کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  ایک انضباطی ادارے کے طورپر این ڈی ایس اے کے رول کا ذکر کیا۔تمام  باندھ کے مالکان کی  صلاحیت سازی   ایک بڑا  معاملہ ہے،جسے پورا کیا جانا چاہئے اور  اس کے لئے  بین الاقوامی  شرکت  ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ کانفرنس میں  تقریباََ  15 ممالک  شرکت کریں گے ۔  انہوں نے  آئی آئی ٹی روڑکی اور آئی آئی ایس سی بنگلورومیں  مہارت کے سینٹر کی تشکیل کو اجاگر کیا اور  قومی سطح  پر اشتراک کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے  جے پور کے ایم این آئی ٹی میں زلزلے سے حفاظت  کے لئے قومی سینٹر کی تشکیل  کے بارے میں  بھی اظہار خیال کیا،جس کا کل افتتاح کیا جائے گا۔

باندھ کی سلامتی سے متعلق   بین الاقوامی کانفرنس  اس بات کا ثبوت  ہے کہ ہندوستان اپنے باندھوں کی سلامتی  اور ان کو   لمبے عرصے تک برقراررکھنے کے تئیں  پُر عز م ہے  کیونکہ یہ باندھ  ہندوستان کی خوشحالی کو  یقینی بنانے میں کلیدی رول  ادا کرتے ہیں ۔ ان میں اشتراک  پر مبنی  اہمیت  کے لئے  اقدامات  ،  معلومات کا تبادلہ اور  باندھ کی سلامتی میں تکنیکی طورپر پیش رفت شامل ہیں۔ کانفرنس میں   ماہرین اور دیگر لیڈروں کی جانب سے   مشترکہ طورپر   سوچ  مشترک کی گئی  تاکہ  اعتماد اور  مثبت  پہلو کو تحریک دی جاسکے اور سبھی کے لئے ایک محفوظ  اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

*************

  ش ح۔ح ا۔رم

U-9485      


(Release ID: 1957275) Visitor Counter : 115
Read this release in: English , Hindi