سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیاربنانے کی غرض سے یکسرتبدیلی لانے والے پروگراموں کا آغاز کیا


ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی معذوری سے متاثرہ افرادکو بااختیاربنانے اور مبنی برشمولیت کو پروان چڑھانے کی غرض سے راہ ہموارکرنے والی پانچ پہل قدمیاں

Posted On: 11 SEP 2023 9:11PM by PIB Delhi

آج،  سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت  کی وزیرمملکت کماری پرتیما بھومک نے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی) میں یکسرتبدیلی لانے والے پانچ  اقدامات کاآغازکیا۔ اس اہم تقریب میں  دیویانگجن یعنی معذوری سے متاثرہ افراد کی زندگیوں کو تشکیل دینے کے لیے اہم اقدامات متعارف کرائے گئے، جو ان کی جامع  ترقی اور تفویض اختیار ات کی خاطر حکومت کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔

A person standing at a podium with a sign and flowersDescription automatically generated

محترمہ پرتیما بھومک  کی جانب سے شروع کی گئی ان پہل قدمیوں میں یکسرتبدیلی لانے والے  اقدامات کا ایک وسیع احاطہ کیاگیاہے، جو حکومت کے زیادہ جامع  اورمبنی برشمولیت معاشرے کے لیے انتھک کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ اقدامات دیرپا تبدیلی لانے اور ہندوستان میں معذور ی سے  متاثرہ افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کی توقع دلاتے  ہیں۔ اجتماعی طور پر، یہ اقدامات  معذوری کے حقوق کو آگے بڑھانے اور ملک بھر میں معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی  کوبروئے کارلانے سے متعلق   ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی غیر متزلزل لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔

A group of men sitting on a stageDescription automatically generated

اس موقع پر وزیرمملکت محترمہ پرتیما بھومک نے اس کوشش کی تعریف کی اور زور دیا کہ پی ایم      ڈی اے کے ایس ایچ     ڈی ای پی ڈبلیو ڈی پورٹل ، ہنر  مندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع تلاش کرنے والے معذوری سے متاثرہ افراد کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ یہ پورٹل، یو ڈی آئی ڈی کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ  اورخوش اسلوبی کے ساتھ اندراج، مقام پر مبنی ہنرمندی کی تربیت   کے  متبادل، ہندوستان بھر سے ملازمتوں کی فہرستوں کی تیاری ، اور منظم انتظامی عمل پیش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک ہی مقام پرسبھی سہولتیں دستیاب کرانے والی  منزل ہے جہاں ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈیز کو مختلف  النوع کمپنیوں میں ملازمتوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہ پہل پی ایم مودی کے وژن ، یعنی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس ‘‘کے مطابق ہے۔

A group of people standing on a stage holding boxesDescription automatically generated

 معذوری سے متاثرہ افراد کےمنفرد شناختی کارڈز کا مجموعی ڈیٹا عام لوگوں کے لئے  جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا، یوڈی آئی ڈی  کارڈ کے اجراء کے تجزیہ  - معذوری کے لحاظ سے، عمر کے لحاظ سے، معذوری کی قسم کے لحاظ سے، اور مقام کے لحاظ سے نشاندہی کرتاہے۔یہ  ڈیٹا اب data.gov.in پورٹل اور یو ڈی آئی ڈی  پورٹل پر دستیاب ہے۔ سکریٹری ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، جناب راجیش اگروال،  نے اس بات پر زور دیا کہ مجموعی اعداد و شمار محققین، پالیسی سازوں، تجزیہ کاروں،  بازآبادکاری اور بحالی کے پیشہ ور افراد، ریاستی حکومت کے عہدیداروں،  غیرسرکاری تنظیموں -این جی اوز، سول سوسائٹیوں، ماہرین تعلیم، اور بہت سے لوگوں کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوں گے۔ اعداد و شمار فی الحال ضلع کی سطح تک تبدیل کئے گئے ہیں ، اور مستقبل قریب میں یہ تبدیلی ، بلاک سطح تک  متعارف کرادی جائے گی ۔ بہت سی این جی اوز، تحقیقی تنظیموں، اور ریاستی حکومتوں نے وقتاً فوقتاً درخواست کی ہے کہ انھیں  ہندوستان میں معذوری کے بارے میں ایک مجموعی تناظر فراہم کیاجائے ۔ ڈیٹا مختلف زاویوں  سے اس طرح کے تمام سوالات کے بارے  میں معلومات  فراہم کرے گا۔

A person standing at a podium with a microphoneDescription automatically generated

ڈی ای پی ڈبلیو ڈیز کے پانچ اہم اقدامات کا ایک جائزہ ذیل میں پیش کیاجارہاہے۔

1-کونسل آف آرکیٹیکچر کے ساتھ  مفاہمت نامہ -ایم او یو: ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے بیچلر آف آرکیٹیکچر پروگراموں کے اندرعام رسائی سے متعلق  یونیورسل ایکسیسبیلٹی کورسز متعارف کرانے کے لیے کونسل آف آرکیٹیکچر (سی اواے) کے ساتھ  سمجھوتہ کیا ہے۔  اس تعاون کے تحت آرکیٹیکٹس اور سول انجینئرز کے لیے ایک سرٹیفائیڈ کورس تک توسیع کی گئی  ، جو انہیں تعمیر شدہ ماحول میں ایکسیسبیلٹی آڈٹ کرنے کی مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے، اس طرح رسائی کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔

2-یوڈی آئی ڈی کے گمنام ڈیٹا کا اجراء :ڈی ای پی ڈبلیو ڈیزکے حقیقی مقاصد کے لیے منفرد معذوری (یو ڈی آئی ڈی )آئی ڈی پورٹل کے ذریعے گمنام ڈیٹا کا اجراء معذوری کے شعبے میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں نمایاں   پیش قدمی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام مختلف سطحوں پربیش قیمتی معلومات فراہم  کرتا ہے، گہرائی سے سمجھنے اور طے شدہ اقدامات کے بارے میں  مطلع کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

3- پی ایم ڈی اے کے ایس ایچ پورٹل :ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے  پی ایم ڈی اے کے ایس ایچ پورٹل متعارف کرایا ہے ۔یہ  ایک  جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم  ہے جو معذور ی سے متاثرہ افراد کو ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع کے حصول میں بااختیار بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل یوڈی آئی ڈی کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے اندراج، مقام پر مبنی  ہنرمندی  کی تربیت کے متبادل تک رسائی، ہندوستان بھر سے ملازمتوں کی  ایک وسیع فہرست  کی تیاری ، اور منظم انتظامی عمل کی پیشکش کرتا ہے۔ محترمہ بھومک نے پلیٹ فارم کی خدمات کی تعریف کی، جس میں ملک بھر میں پی ڈبلیوڈیز کو امیزون جیسی  اہم  کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیاہے۔ مزید برآں،  ڈی ای پی ڈبلیوڈی کے سکریٹری، نے کہا کہ محکمہ مستقبل قریب میں پی ایم ڈی اے کے ایس ایچ :ڈی ای پی ڈبلیو ڈی پورٹل پر پی ڈبلیو ڈیز کے لیے 25,000 آسامیاں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

4-رسائی کے راستے: معذوری کے حقوق پر عدالتی:  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے معذوری کے حقوق سے متعلق ہندوستان کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے قابل ذکر فیصلوں کو ایک جامع کتابچے میں مرتب کیا ہے۔ یہ وسیلہ معذور ی سے متاثرہ افراد اور معذوری کے شعبے میں متعلقہ فریقوں   کے لیے ایک قابل قدر حوالہ گائیڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔

5-سی سی پی ڈی کی طرف سے آن لائن کیس مانیٹرنگ پورٹل: معذوری سے متاثرہ  افراد کے لیے چیف کمشنر (سی سی پی ڈی )نے معذوری  سے متاثرہ  افراد کی طرف سے دائر کردہ شکایات سے نمٹنے کے لیے ایک جدید درخواست کو اختیارکیا ہے۔ یہ  پہل قدمی پورے عمل کو ہموار کرتی ہے، اوراسے کاغذ کے بغیر اور موثر بناتی ہے۔  اس کی کلیدی خصوصیات میں بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن شکایت دائر کرنا، خودکار یاد دہانیاں، اور سماعت کا آسان نظام الاوقات شامل ہیں۔

A person giving a cup to a personDescription automatically generated

یہ اقدامات ڈی ای پی ڈبلیوڈی  کی  برمبنی شمولیت کو فروغ دینے، معذوری کے حقوق کو آگے بڑھانے، اور پورے ہندوستان میں معذوری سے متاثرہ  افراد کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لانے کے لیے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر کے نالندہ ہال میں تمام عہدیدار موجود تھے۔

**********

 (ش ح۔ ع م۔ع آ)

U-9451



(Release ID: 1957022) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi