سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

الزائمر بیماری کے لیے ممکنہ علاج قدرتی پالی فینال  میں پایا گیا

Posted On: 13 SEP 2023 10:34AM by PIB Delhi

سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ درختوں میں پائے جانے والے پالی فینالز مثلاً شاہ بلوط اور اوک جیسے درختوں کی ٹہنیوں میں پائے جانے والے ٹینک ایسڈ جیسے قدرتی طور پر بڑی مقدار میں پائے جانے والے مادوں کو الزائمر بیماری (اے ڈی) کے علاج کے واسطے فیروپ ٹوسس- اے ڈی ایکسس کو محفوظ اور کم لاگت والی دوا حاصل کرنے کے لیے ماڈیولیٹ کیا جاسکتا ہے اور اس سے ذہنی صلاحیتوں میں گراوٹ لانے والی اس بیماری کی وجہ سے معاشرے پر جو بوجھ ہے وہ کم ہوگا۔

الزائمر ایسی بیماری ہے جو بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہے اس میں یادداشت اور شناخت کرنے کی صلاحیت میں گراوٹ آتی ہے۔ اس کے باوجود دہائیوں کی تحقیق کے باوجود اس کے بارے میں خاطر خواہ معلومات کافقدان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک کوئی ایسا طریقہ علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے جو اس بیماری کو پوری طرح ٹھیک کرسکے۔ اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فیروپ ٹوسس کا عمل الزائمر بیماری کی ایک اہم وجہ ہے۔ الزائمر کی کئی وجوہات جن میں غیرفطری طور پر آئرن کا جمع ہونا، لیپڈ پرآکیسڈیشن ، ردعمل کرنے والی آکسیجن اسپیشیز (آر او ایس)، آکسیڈنٹ انزائم گلوٹیتھیون پر آکسیڈیز 4 (جی پی ایکس 4) کی سرگرمی میں کمی آنا شامل ہیں، فیروپ ٹوسس کی خصوصیات سے تعلق رکھتی ہیں ۔ روایتی طریقہ علاج میں فیروپ ٹوسس کے علاج کے لیے آئرن کے چیلٹنگ  اور آر او ایس کو غیرمؤثر بنانے پر توجہ مرکوز کی جاتی رہی ہے اورالزائمر بیماری میں فیروپ ٹوسس کو کم کرنے کے لیے جی پی ایکس 4 کے علاج کا ممکنہ طریقہ معلوم نہیں تھا۔ جی پی ایکس4 پروٹین سنتھیسس اپنے آپ میں ایک متحرک کم صلاحیت والا عمل ہے ۔ اس لیے جو مالیکیول جی پی ایکس4  کو متحرک کرسکتے ہیں اور اس کی سطح  کو اوپر اٹھا سکتے ہیں وہ طویل مدتی بیماریوں میں آکسیڈیٹیو دباؤ کو روک سکتے ہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ایک خود مختار ادارے جواہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر) کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے میں بتایا ہے کہ قدرتی طور پر پائے جانے والے پالی فینولز فیروپ ٹوسس اور الزائمر کی بیماری میں فائدے مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ قدرتی پالی فینال، ٹینک ایسڈ (ٹی اے) جی پی ایکس4 کے تحریک کار اور اس میں اضافہ کرنے والے دونوں کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ یہ نیا نقطہ نظر جی پی ایکس4- فیروپ ٹوسس – الزائمر بیماری کے ایکسس کو ماڈیولیٹ کرکے الزائمر بیماری کے علاج کے لیے ایک نظریاتی طور پر ترقی یافتہ اور جامع طریقہ فراہم کراتا ہے۔

یہ مطالعہ کیمیکل سائنسز جریدے میں شائع ہوا ہے ۔ اس دریافت سے ادویات کے سلسلے میں کام کرنے والے کیمسٹوں کو الزائمر کے علاج کے لیے نئے اور قدرتی  مادوں کو تلاش کرنے کی تحریک ملے گی۔

پبلی کیشن لنک:  https://doi.org/10.1039/D3SC02350H

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/fghsgfgsagkas111111111111111111111UW7C.png

-----------------------

ش ح۔ا گ ۔ ع ن

U NO: 9435



(Release ID: 1956826) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi