سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 درج فہرست ذاتوں(ایس سی) طلباء کے لیے میٹرک  کے بعد اسکالرشپ اسکیم کے لیے فنڈز


 سال 2023-2022کے دوران ایس سی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت  بچت تخمینہ( بی ای) 5660 کروڑ روپے ہے۔اس میں سے 4392.50 کروڑ روپے استعمال ہو چکے ہیں

Posted On: 02 AUG 2023 4:45PM by PIB Delhi

 سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب کے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم ( پی  ایم ایس۔ ایس سی) ایک کھلی اور مانگ  پر مبنی اسکیم ہے جس میں تمام اہل درخواست دہندگان (اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق) جن کی درخواستیں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کے طور پر حتمی طور پر ویریفائی کی گئی ہیں اور 40 فیصد ریاستی شیئر( این ای ریاستوں کے معاملے میں 10 فیصد) ادا کرکے سینٹر پورٹل کو بھیجی گئی ہیں۔ سال 2022-23 کے دوران اسکالرشپ کا جو مرکزی حصہ دیا گیا ہے وہ  استفادہ کنندگان کی تعداد کی تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہے۔

 سال 2023-2022 کے دوران ایس سی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت بجٹ کا تخمینہ(بی ای) 5660 کروڑ روپے تھا۔  جس میں سے 4392.50 کروڑ روپے استعمال ہو چکے ہیں۔

حکومت ہند 2022-2021کے ڈی بی ٹی موڈ میں  ایس سی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو نافذ کررہی ہے جس میں اسکالرشپ کا مرکزی حصہ براہ راست مستفید ہونے والے کے بینک اکاؤنٹ میں جاری کیا جاتا ہے۔ 2023-2022 کے بعد، مرکزی حصہ براہ راست فائدہ اٹھانے والے کے آدھار سیڈ بینک اکاؤنٹ میں جاری کیا جاتا ہے۔

اسکالرشپ کے مرکزی حصہ کے لیے درخواستوں پر کارروائی کی جاتی ہے جب درخواستوں کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تصدیق ہو جاتی ہے اور 40فیصد ریاستی حصہ کی ادائیگی کے بعد سنٹرل پورٹل کو بھیجی جاتی ہے (10فیصد این ای ریاستوں کے معاملے میں)۔

ضمیمہ

مالی سال 2023-2022 کے دوران ایس سی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم (پی ایم ایس۔ ایس سی) کے تحت شامل کئے گئے مستفیدین۔

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

مستفیدین کی تعداد

1

آندھرا پردیش

238915

2

آسام

11140

3

بہار

136340

4

چندی گڑھ

876

5

چھتیس گڑھ

96267

6

دمن اور دیو   دادر نگر حویلی

98

7

دہلی

7531

8

گوا

1

9

گجرات

113531

10

ہریانہ

87913

11

ہماچل پردیش

21502

12

جموں و کشمیر

10097

13

جھارکھنڈ

33922

14

کرناٹک

458548

14

کیرالہ

42521

16

مدھیہ پردیش

445319

17

مہاراشٹر

148573

18

منی پور

8988

19

اوڈیشہ

299369

20

پڈوچیری

3904

21

پنجاب

40708

22

راجستھان

303252

23

سکم

448

24

تمل ناڈو

543772

25

تلنگانہ

0

26

تریپورہ

22278

27

اتر پردیش

1269634

28

اتراکھنڈ

27735

29

مغربی بنگال

273953

 

کل

4647135

 

*************

ش ح۔ ح ا۔ رض

U. No.9438




(Release ID: 1956821) Visitor Counter : 68


Read this release in: English