سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس آئی آر  کے تعاون سے سی آر ٹی ڈی ایچ-سی ایمای آر  آئی درگاپور میں ایم ایس ایم ایز کے لیے چیلنجوں اور مواقع سے متعلق  جامع تبادلہ خیال کے بعد، کم لاگت والی مشینی کے شعبے میں ’’سی آر ٹی ڈی ایچ کو بااختیار بنانے والے ایم ایس ایم ایز‘‘ سے متعلق  تیسرا چنتن شیور اختتام پذیر

Posted On: 12 SEP 2023 3:48PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سائنسی اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کے محکمے کےسی آر ٹی ڈی ایچ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر،’’سی آر ٹی ڈی ایچز کو بااختیار بنانے والے ایم ایس ایم ایز سے متعلق چنتن شیور‘‘ کی ایک سیریز میں تیسرا چنتن شیور آج سی سی آر ٹی ڈی ایچ-سی ایم ای آر آئی درگاپور میں منعقد ہوا۔ اس چنتن شیور کا مقصد تعلیمی اداروں اور کاروبار کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ تعاون تحقیق وترقی کو آگے بڑھانے اور ایک ایسا ماحول وضع کرنے کے لیے ہے جو علم کے اشتراک، باہمی تحقیق اور تکنیکی اختراع کی حوصلہ افزائی کرے۔’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کے دیرینہ مقصد کو پورا کرنے کے لیے، سی آر ٹی ڈی ایچ ، ملک میں تحقیق وترقی کی کارروائیوں کو فروغ دیتا ہے اور ایم ایس ایم ایز کو وسیع تعاون اور مشورہ فراہم کرتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، یہ ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد کرنے، ترقی کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینےاور تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چنتن شیور کی شروعات، سائنسدان-جی اینڈ ہیڈ-سی آر ٹی ڈی ایچ، ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر سجاتا چکلانوبِس اور سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی، درگاپور  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نریش چندر مرمو کی تقاریر سے ہوئی تھی۔ ڈاکٹر نریش چندر مرمو نے  سی آر ٹی ڈی ایچ- سی ایم ای آر آئی درگاپور کی جانب سے کم لاگت کے مشین جاتی  شعبے میں مختلف شراکت داروں کو ان کے تحقیق وترقی کے اقدامات کو مکمل کرنے میں مدد کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ چنتن شیور کا جائزہ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر سجاتا چکلانوبِس نے کم لاگت والی مشینی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیوں میں اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایم ایز، ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہندوستان کو ایک عالمی تحقیق وترقی اور مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر قائم کرنے میں خاطر خواہ تعاون کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IM6Y.jpg

تکنیکی اجلاس کے دوران، پی آئی-  سی آر ٹی ڈی ایچ- سی ایم ای آر آئی درگاپور ڈاکٹر سدیپ کمار سمنتانے  سی آر ٹی ڈی ایچ- سی ایم ای آر آئی میں کم لاگت کی مشینی کے شعبے میں مستقبل کی تکنیکی مداخلتوں کا ایک جائزہ پیش کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ کارکردگی اورپیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیےاسمارٹ اور اضافی مینوفیکچرنگ کو مربوط کیا جا سکتا ہےجبکہ شری ایس وائی پجار نے، سی آر ٹی ڈی ایچ- سی ایم ای آر آئی کی طرف سے ایم ایس ایم ایز کی تحقیق وترقی کوششوں میں مدد کرنے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر غور کیا۔ اس کے علاوہ، ایم ایس ایم ایز/ اسٹارٹ اپس/ اختراع کاروں کے نمائندوں نے اپنے تحقیق وترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے دوران درپیش مسائل کو پیش کیا اور  سی آر ٹی ڈی ایچ- سی ایم ای آر آئی  درگاپور سے ملنے والے تعاون پر روشنی ڈالی۔ ڈی ایس آئی آر افسران کے درمیان’’سمواد‘‘ پر اجلاس ہوا،جس میں ڈاکٹر سجاتا چکلانوبِس، ڈاکٹر رنجیت بیروا، ڈاکٹر سمن مزومدار؛ سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی کے سائنسدان ڈاکٹر سدیپ کمار سامنتا، جناب ایس وائی پوجار اور ایم ایس ایم ایز کے نمائندوں نےایم ایس ایم ایز، کاروباریوں، اور اختراع کاروں کو درپیش بڑے چیلنجوں پر روشنی ڈالی اور متعلقہ فریقین کے سامنے قابل عمل حل پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VC5H.jpg

ڈی ایس آئی آر کے سینئر افسران، ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر سمن مزومدار کے ساتھ ساتھ پوری  سی آر ٹی ڈی ایچ- سی ایم ای آر آئی ٹیم نے، اس تقریب میں شرکت کی۔ اپنی تحقیق وترقی کی کوششوں میں سی آر ٹی ڈی ایچ سے فائدہ اٹھانے کے لیے، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز)، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں اور صنعتی گروپس کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پرنسپل سائنسدان، سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی ڈاکٹر آدتیہ کمار لوہار، نے معززین، منتظمین اور تمام متعلقہ فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 9403



(Release ID: 1956661) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi