سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تیسری صنف كے لوگوں كے حقوق كے تحفظ كا قانون مجریہ 2019 کسی امتیاز کے بغیر جامع تعلیمی اور دوسرے مواقع فراہم کرتا ہے
Posted On:
01 AUG 2023 4:40PM by PIB Delhi
تیسری صنف كے لوگوں كے حقوق كے تحفظ كی قانون مجریہ 2019 سیکشن 13 كے مطابق ہر تعلیمی ادارہ جو حکومت کی طرف سے مناسب فنڈ یافتہ یا تسلیم شدہ ہے دوسروں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تیسری صنف کو بغیر کسی امتیاز کے کھیل، تفریح اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے جامع تعلیمی اور دوسرے مواقع فراہم کرے گا۔
وزارت تعلیم كے محکمہ سکول ایجوکیشن قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 نافذ کرتا ہے جس میں تعلیمی نظام میں ایک جامع اور ساختیاتی تبدیلی کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ یہ 'مساوات اور جامع تعلیم' پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو اس خیال کو دہراتا ہے کہ کسی بھی بچے کو اس کے پس منظر اور سماجی و ثقافتی شناخت کی وجہ سے تعلیمی مواقع کے معاملے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 تیسری صنف کے بچوں کو سماجی-اقتصادی طور پر پسماندہ گروپ کے طور پر شناخت کرتا ہے اور ایسے تمام طلبا کے لیے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، مساوی معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔ اس میں تیسری صنف کے بچوں کو تعلیم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد، کمیونٹی کی بنیاد پر مداخلتوں میں معاونت کے انتظامات شامل ہیں جو تیسری صنف کے بچوں کی تعلیم تک رسائی اور شرکت میں مقامی سیاق و سباق سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔
سماگرا شکشا کے تحت، اساتذہ اور اسکول کے سربراہان کو نِشٹھا (قومی پہل برائے اسکول سربراہان اور اساتذہ کی ہولیسٹک ایڈوانسمنٹ) کے تحت تربیت دی جاتی ہے، جو ایک ملک گیر مربوط ٹیچر ٹریننگ پروگرام ہے۔ نشٹھا، دوسری باتوں کے ساتھ تدریس اور سیکھنے کے عمل میں صنفی جہتوں کی مطابقت کا احاطہ کرتا ہے جو اساتذہ کو صنفی طور پر حساس کلاس روم ماحول کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔
مزید یہ کہ اساتذہ كیلئے کاؤنسلنگ، پوکسو ایکٹ کی دفعات، جووینائل جسٹس ایکٹ، اسکول سیفٹی کے رہنما خطوط، ہیلپ لائن اور ایمرجنسی نمبر، شکایات کے لیے ڈراپ باکس وغیرہ پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے تعلیم میں صنف سے متعلق مسائل پر اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی ماڈیولز سمیت مواد تیار کیا ہے۔ این سی ای آر ٹی اساتذہ، اساتذہ کے معلمین اور اسکول کے سربراہوں کو صنفی حساسیت کے بارے میں ایک ہمہ گیر نقطہ نظر کے ساتھ تربیت دے رہا ہے۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No:9329
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1956224)
Visitor Counter : 76