سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لت سے نجات کے لیے مہم

Posted On: 01 AUG 2023 4:36PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات بنانے کی وزارت، حکومت ہند 2018 سے نشیلی اشیا کی مانگ میں کمی کے لیے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ اسکیم کا بنیادی مقصد احتیاطی تعلیم، بیداری پیدا کرنا، شناخت، مشاورت، علاج پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ نشیلے مادوں پر انحصار کے شکار افراد کی بحالی، مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے خدمت فراہم کرنے والوں کی تربیت اور صلاحیت کی تعمیر، لوگوں کو نشیلے مادوں کے انحصار کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری اور معلومات دینے کے لیے، کام کی جگہ اور سماج کو بڑے پیمانے پر اور سماج میں دوبارہ ضم کرنے کے لیے مادوں پر انحصار کرنے والے گروہوں اور افراد کے خلاف بدنامی اور تفریق پر مبنی سلوک کو کم کرنا۔ بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں منشیات کی طلب میں کمی کے لیے نشہ چھوڑانے مہم کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں لیکن اس  مہم میں لوگوں میں بیداری پیدا کر کے روزگار کے موقع فراہم کرنا شامل نہیں ہے۔

نشے سے نجات کے مراکز نگہداشت کے بعد اور سماجی دھارے میں دوبارہ انضمام کے بعد نشہ استعمال کرنے والوں کو کاؤنسلنگ، نشے کی لت چھڑانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج فراہم کرتے ہیں۔ استفادہ کنندگان کو ان کی لت سے نجات دلانے کے بعد انہیں روزگار کا موقع فراہم کرنا ان نشہ چھوڑانے کے مرکزوں کا کام نہیں ہے۔

پچھلے دو سال اور رواں سال کے دوران نشہ چھڑانے کے مراکز کو فراہم کی گئی مالی امداد کی تفصیلات ضمیمہ میں شامل ہیں۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے نے ان نشہ چھڑانے مراکز کے مناسب آپریشن کے لیے ایک نگرانی کا نظام تشکیل دیا ہے، جیسا کہ ذیل میں ذکر کیا گیا ہے:

  1. تمام این جی اوز، جو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت سے امداد کے حصول کی کوشش کر رہی ہیں، انہیں نیتی آیوگ کے درپن پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
  2. شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، امداد جاری کرنے کے لیے ای-انودان پورٹل کے ذریعے صرف این جی اوز کی آن لائن تجاویز پر غور کیا جاتا ہے۔
  3. اس کے بعد کی گرانٹس عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو صرف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ذریعہ تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے آڈٹ شدہ اسٹیٹمنٹ اور پچھلے سال جاری کردہ گرانٹس کے استعمال کے سرٹیفکیٹس کی وصولی پر جاری کی جاتی ہیں۔
  4. اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کے لیے محکمہ نے ایک پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) بھی تشکیل دیا ہے۔ پی ایم یو کی طرف سے کئے گئے بے اچانک معائنہ کے ذریعے وقتاً فوقتاً  این جی اوز کی کارکردگی کی بھی نگرانی کی جاتی ہے۔ معائنہ رپورٹ کی بنیاد پر ضروری اصلاحی کارروائی کی جاتی ہے۔
  5. این جی اوز کو سی سی ٹی وی لگانے کی ضرورت ہے اور اس کی ویب سائٹ پر لائیو فیڈ فراہم کرنا ہوگا۔
  6. پی ایف ایم ایس پر رجسٹرڈ این جی اوز اور عوام کے سامنے اپنی سرگرمیوں کے فعال انکشاف کے مقصد سے ای اے ٹی ماڈیول کو نافذ کر رہی ہیں۔

ملحقہ

  "نشے سے نجات کی مہم"

 

این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت نشے سے بچاؤ کے مراکز چلانے کے لیے این جی اوز/وی اوز کو جاری کیے گئے ریاستی فنڈز کی تفصیلات

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاستوں کے نام / مرکز کے زیر انتظام علاقے

مالی سال 22- 2021

مالی سال 23- 2022

1

آندھرا پردیش

3.12

3.99

2

انڈمان و نکوبار جزائر

0

0

3

اروناچل پردیش

0

0.05

4

آسام

5.24

4.37

5

بہار

2.05

1.84

6

چنڈی گڑھ

0.27

0

7

چھتیس گڑھ

0.86

1.29

8

دادرا و نگر حویلی

0

0

9

دمن و دیو

0.2

0.24

10

دلی

4.37

3.47

11

گوا

0

0

12

گجرات

2.35

2.53

13

ہریانہ

1.98

2.03

14

ہماچل پردیش

1.29

0.91

15

جموں و کشمیر

0.46

2.37

16

جھارکھنڈ

0.19

0.24

17

کرناٹک

7.67

9

18

کیرالہ

3.62

3.54

19

لداخ

0

0

20

لکشدویپ

0

0

21

مدھیہ پردیش

2.84

3.5

22

مہاراشٹر

8.77

9.88

23

منی پور

7.2

8

24

میگھالیہ

0

0.25

25

میزورم

1.95

2.25

26

ناگالینڈ

1.97

1.19

27

اڈیسہ

10.07

9.31

28

پڈوچیری

0.22

0.43

29

پنجاب

1.08

1.01

30

راجستھان

3.74

4.87

31

سکم

0.46

0.19

32

تمل ناڈو

4.95

5.19

33

تلنگانہ

2.32

2.49

34

تریپورہ

0.08

0.14

35

اتر پردیش

6.09

4.97

36

اترا کھنڈ

1.28

1.63

37

مغربی بنگال

2.43

2.43

*

این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت دیگر منصوبے

1.81

3.92

 

کل

90.93

97.51

 

یہ جانکاری سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کی ۔

۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                             U9332


(Release ID: 1956223)
Read this release in: English