سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت "راشٹریہ ویوشری یوجنا (آروی وائی)" کی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے
Posted On:
01 AUG 2023 4:35PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ "راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی)" کی اسکیم کو لاگو کر رہا ہے جس کا مقصد معمر شہریوں کو، جو عمر سے متعلق کسی بھی معذوری یا کمزوری سے دوچار ہیں، مدد گار آلات فراہم کر رہے ہیں جن کی یہ معذوری یا کمزوری ان اآلات کو استعمال کر کے تقریباً بحال ہو سکتی ہے جیسے کم بینائی، سماعت کی خرابی، دانتوں کا نقصان اور حرکات و سکنات معذوری، جسمانی افعال، معذوری یا کمزوری پر قابو پانا ۔
مصنوعی اعضا کی مینوفیکچرنگ کے کارپوریشن (الیمکو) کو فنڈ جاری کیے جاتے ہیں، جو سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت اس اسکیم کو نافذ کرنے والی واحد ایجنسی کے طور پر سرکاری شعبے کی انڈر ٹیکنگ ہے۔
یہ اسکیم 01.04.2017 کو غریبی کی سطح سے نیچے (بی پی ایل) کے زمرے سے تعلق رکھنے والے معمر شہریوں کو جسمانی مدد اور معاون رہنے کے آلات فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم پر سال 21-2020 میں نظر ثانی کی گئی ہے۔ نظرثانی کے بعد، بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے معمر شہریوں اور 15000/- روپے سے زیادہ کی ماہانہ آمدنی والے معمر شہریوں کو بھی معاون والے آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔
آر وی وائی کے نفاذ کے لیے ملک کے تمام اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کو اضلاع میں دو مراحل میں لاگو کیا جاتا ہے:
- تشخیصی کیمپ: تشخیصی کیمپ میں، الیمکو مطلوبہ امداد اور آلات کے لیے فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کرتا ہے، جو عمر سے متعلقہ معذوری یاکمزوری میں مبتلا ہیں۔
- تقسیم کیمپ: تشخیصی کیمپ کے بعد شناخت شدہ مستفیدین کو امداد اور آلات فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–9333
(Release ID: 1956221)
Visitor Counter : 106