بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پروجیکٹوں میں تاخیر

Posted On: 20 JUL 2023 5:31PM by PIB Delhi

اُدیم  رجسٹریشن پورٹل  کے 01.07.2020 کے آغاز  سے  اس پر  دستیاب معلومات کے مطابق، رجسٹربہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی کل سرمایہ کاری اور کاروبار میں اضافہ ہوا ہے، جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

 

اُدیم رجسٹرڈ ایم ایس ایم ایزکے تحت اس کے آغاز سے 14.07.2023 تک سال کے حساب سے  مجموعی سرمایہ کاری اور کاروبار

سال

مجموعی سرمایہ کاری

(کروڑ روپے میں)

کل کاروبار

  (کروڑ روپے میں)

2020-21

404,683.08

4,787,788.47

2021-22

684,670.12

9,214,009.94

2022-23

785,762.89

11,239,434.45

24-2023 (14.07.2023 تک)

758,938.30

14,503,951.65

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوںکی وزارت ملک میںایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیےقرض سے متعلق مدد ، فارملائزیشن، تکنیکی مدد، بنیادی ڈھانچے کی ترقی،ہنرمندی  کے فروغ اور تربیت اور ایم ایس ایم ایکو مارکیٹ کی مدد کے شعبوں میں مختلف اسکیمیںنافذکرتی ہے جو انہیںاپنے کاروبار کو وسعت دینے کے قابل بناتی ہے۔ ان اسکیموں/پروگراموں کے ساتھ ساتھ پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، کریڈٹ گارنٹی اسکیم اور مائیکرا سمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای)، مائیکرو اینڈاسمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای- سی ڈی پی)،  اختراع  کے فروغ کے لئے ایک اسکیم ، دیہی صنعت اور انترپرینیورشپ (اے ایس پی آئی آر ای) ، انترپرینیورشپاسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ایس ڈی پی)، خریداری اور  مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم (پی ایم ایس) اور نیشنل ایس سی/ایس ٹیہب (این ایس ایس ایچ)شامل ہیں۔

حکومت نے ملک میںایم ایس ایم ایز کی مدد کے لیے  حال ہی میں کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:

(i) ایم ایس ایم ایز سمیت کاروبار کے لیے 5 لاکھ کروڑ روپے کی ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)۔

(ii) ایم ایس ایم ایز سیلف ریلائنٹ انڈیا فنڈ کے ذریعے 50,000 کروڑ روپے کی ایکویٹی انفیوژن۔

(iii) ایم ایس ایم ایز کی درجہ بندی کے لیے نیا نظر ثانی شدہ معیار۔

(iv) 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں۔

(v) کاروبار کرنے میں آسانی کی غرض سے ایم ایس ایم ایز کے لیے "ادیم  رجسٹریشن"۔

(vi)  ای گورننس  کے بہت سے پہلووں کا احاطہ کرنے کے لئے جون 2020 میں ایک آن لائن پورٹل "چیمپیئنز" کا آغاز، جس میں شکایت کا ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کی مدد شامل ہے۔

(vii) خوردہ اور تھوک تجارت کو بطور ایم ایس ایم ایز کے طور پر 02 جولائی2021 سے شامل کرنا ۔

(viii) ایم ایس ایم ایزکی حیثیت میںاوپر کی سطح پر  تبدیلی کی صورت میں 3 سال کے لیے غیر ٹیکس فوائد میں توسیع۔

(ix) 5 برسوں میں 6,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ایم ایس ایم ایز کی کارکردگی (آر اے ایم پی) پروگرام کو بڑھانا اور تیز کرنا۔

(x) 11.01.2023 کو ادیم اسسٹ پلیٹ فارم (یو اے پی )  کا آغاز  جس کا مقصد  انفارمل مائیکرو انٹرپرائزز (آئی ایم ایز) کو ترجیحی شعبے کے قرضے (پی ایس ایل) کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے رسمی دائرے میں لانا ہے۔

یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوںکے وزیر مملکت  جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ ف ا    ۔ م   ص

 (U:9323)


(Release ID: 1956147)
Read this release in: English