وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 نئی  دہلی کے قائدین کا اعلامیہ

Posted On: 09 SEP 2023 4:49PM by PIB Delhi

جی 20 نئی دہلی کے قائدین کے ذریعہ آج اختیار کیا گیا اعلامیہ یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

 

وسودھیو کٹمبکم

ایک کرۂ ارض - ایک خاندان - ایک مستقبل

جی 20 نئی دلّی لیڈروں کا اعلامیہ

نئی دلّی، بھارت، 9-10 ستمبر 2023

تمہید

  1. ہم ، ایک کرۂ ارض ، ایک خاندان ہیں اور ہمارا مستقبل ایک ہے ۔
  2.  ہم،جی-20 کے لیڈروں نے ’’وسو دھیو کٹمبکم‘‘ کے موضوع کے تحت نئی دلّی میں 9-10 ستمبر 2023 کو میٹنگ کی. ہم نے تاریخ کے ایک ایسے لمحے میں یہ میٹنگ کی ہے ، جس میں ، ہم نے جو فیصلے اب کئے ہیں ، وہ ہمارے عوام اور ہمارے کرۂ ارض کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ یہ ہمارے آس پاس کے ماحولیاتی نظام کےساتھ ہم آہنگی میں رہنے کا فلسفہ ہے ، جس کے لیے ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس کارروائی کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
  3.  جی – 20 کا تعاون، عالم بھر کے لائحہ عمل کا تعین کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ عالمی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے حالات سازگارنہیں ہیں ۔ مسلسل چیلنجوں اور بحران سے بھرے ہوئے برسوں نے 2030 کے ایجنڈے کے فوائد اور اس کے پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز ) کو نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی گرین ہاؤس گیس ( جی ایچ جی ) کے اخراج میں اضافہ جاری ہے اور اس کے ساتھ آب و ہوا میں تبدیلی ، نباتاتی تنوع میں کمی ، آلودگی ، خشک سالی ، زمین کا بنجر ہونا اور جنگلوں کی تباہی، زندگیوں اور روز ی روٹی کے لیے خطرہ پیدا کر رہی ہیں ۔ خوراک اور توانائی کی قیمتوں سمیت اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، رہن سہن کے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہیں ۔ غریبی ، عدم مساوات ، آب و ہوا میں تبدیلی ، وبائی امراض اور تصادم جیسے عالمی چیلنج ،غیر متناسب طریقے سے خواتین اور بچوں نیزسب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں ۔
  4. ہمارے پاس مل کر ایک بہتر مستقبل تعمیر کرنے کا موقع ہے۔ صرف توانائی کی منتقلی، ملازمتوں ، روز گار کو بہتر بنا سکتی ہے اور معیشت کی قوت، بحالی کو مستحکم کر  سکتی ہے۔ ہماس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کسی بھی ملک کو غربت سےاور اپنے کرۂ ارض کے لیے جاری لڑائی  میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرنا ہے۔ہمایسے ترقیاتی ماڈلوں پر عمل کریں گے  ، جو کسی کو پیچھے نہ چھوڑتے ہوئے ، پائیدار ، شمولیاتی اور عالمی سطح پر منصفانہ تبدیلیوں کو نافذ کریں ۔
  5. جی – 20 کے لیڈروں کے طور پر، جو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک اہم عالمی فورم ہے ، ہم شراکت داری کے ذریعے، ٹھوس طریقوں سے کام کرنے کا  عہد کرتے ہیں۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ :

اے۔   ایک مضبوط، پائیدار، متوازن اور شمولیاتی ترقی کی رفتار تیزکریں گے۔

بی۔    پائیدار  ترقی کے  لیے 2030 کے ایجنڈے کے مکمل اور مؤثر  نفاذ میں تیزی لائیں گے ۔

سی۔   ایک مربوط اور شمولیت والے طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے ،کم جی ایچ جی/کم کاربن کے اخراج، آب و ہوا کے لیے لچکدار اور پائیدار ترقی کی راہ پر چلیں گے ۔ ہم ، ترقی اور آب و ہوا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی کارروائیوں کو فوری طور پر تیز کریں گے ، پائیدار ترقی کے لیے طرز زندگی ( لائف ) کو فروغ دیں گے اور حیاتیاتی تنوع، جنگلات اور سمندروں کا تحفظ کریں گے ۔

ڈی۔    طبی سہولیات کے لیے بہتر رسائی اور ترقی پذیر ملکوں کو مستقبل کی صحت سے متعلق ہنگامی حالات کے لیے بہتر طریقے سے تیار رہنے میں زیادہ سپلائی اور پیداوار کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سہولت پیدا کریں گے ۔

ای۔    ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کے خطرات سے فوری اور مؤثر  طور پر نمٹنے کی خاطر لچکدار ترقی کو فروغ دیں گے ۔

ایف۔  ایس ڈی جیز میں  پیشرفت  میں  تیزی لانے کے لیے، تمام  وسائل سے مالیہ کی فراہمی میں اضافہ کریں گے ۔

جی۔   پیرس معاہدے اور اس کے حرارتی مقاصد  کے حصول کے تئیں کوششوں میں تیزی لائیں گے اور وسائل میں اضافہ کریں گے ۔

ایچ۔   ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر بہتر، بڑے اور زیادہ موثر کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں ( ایم ڈی بیز ) کے لیے اصلاحات پر عمل کریں گے ۔

آئی۔   پائیدار اور شمولیاتی ترقی میں تیزی لانے کے لیے ڈیجیٹل خدمات کی رسائی اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں گے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے مواقع کا استعمال کریں گے ۔

جے۔  پائیدار، معیاری، صحت مند، محفوظ اور فائدہ مند روزگار کو فروغ دیں گے ۔

کے۔   صنفی فرق کو ختم کریں  گے اور فیصلہ سازوں کے طور پر معیشت میں خواتین کی مکمل، مساوی، موثر اور بامعنی شرکت کو فروغ دیں گے۔

ایل۔   ایل ڈی سیز ، ایل ایل ڈی سیز اور ایس آئی ڈی ایس سمیت ترقی پذیر ممالک کے تناظر کو، مستقبل کے جی – 20 ایجنڈے میں بہتر طور پر مربوط کریں  گے اور عالمی فیصلہ سازی میں ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مضبوط کریں گے ۔

  1. آج ان اقدامات کے ذریعے، ہم ایک ایسے نظام کی تعمیر کر رہے ہیں ، جو ممالک کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر بااختیار بناتا ہے؛ انسان پر مرکوز ہے اور انسانیت کے لیے خوشحالی اور  فلاح و بہبود لاتا ہے ۔

کرۂ ارض ، عوام ، امن اور خوشحالی کے لیے

  1.  ہم دنیا بھر میں جنگ اور تنازعات کے بے پناہ انسانی مصائب اور منفی اثرات کو گہری تشویش کے ساتھ اجاگر کرتے ہیں۔
  2.  یوکرین کی جنگ کے بارے میں بالی میں ہوئے تبادلۂ خیال کا ذکر کرتے ہوئے، ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  ( اے / آر ای ایس / ای ایس – 11 / 1 اور اے / آر ای ایس / ای ایس – 11 / 6 ) میں منظور کردہ اپنے قومی موقف اور قراردادوں کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام ملکوں کو اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق کام کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق، تمام ملکوں کو کسی بھی ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری یا سیاسی آزادی کے خلاف علاقائی حصول کے لیے، خطرہ پیدا کرنے یا طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال یا انہیں استعمال کی دھمکی ناقابل قبول ہے۔
  3. اس بات کی پھر سے توثیق کرتے ہوئے کہ جی – 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا سب سے اہم فورم ہے اور یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ جی – 20 جغرافیائی ، سیاسی اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ہے، ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ مسائل ،عالمی معیشت کے لیے اہم مضمرات کے حامل ہو سکتے ہیں ۔
  4.  ہم نے عالمی خوراک اور توانائی کےتحفظ، سپلائی چین، چھوٹے پیمانے کے مالیاتی استحکام، افراط زر اورشرح نمو کے حوالے سے یوکرین میں جنگ کے باعث ہونے وا لے انسانی مصائب اور منفی اضافی اثرات کو اجاگر کیا ہے، جس نے ممالک، خاص طور پر ترقی پذیر اور  بہت کم ترقی یافتہ ملکوں کے لیے ، جو کووڈ – 19 وبا اور اقتصادی رکاوٹوں سے ابھر رہے ہیں ، جس نے ایس ڈی جیز کے تئیں پیش رفت کو روک دیا تھا ، پالیسی ماحول کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔  اس صورتِ حال کے بارے میں نظریات اور تجزیات مختلف تھے۔
  5.  ہم ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی والے استنبول معاہدوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں ، جو روسی فیڈریشن اور اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کے درمیان، روسی عالمی منڈیوں اور یوکرین کی بندرگاہوں (بلیک سی انیشی ایٹو) سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ نقل و حمل سے متعلق پہل اور اناج، کھانے پینے کی اشیاء اور فرٹیلائزر /اِن پٹ کی فوری اور بلا روک ٹوک ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ، روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان مفاہمت نامے کے مکمل، بروقت اور موثر نفاذ پر زور دیتے ہیں۔ یہ ترقی پذیر اور سب سے کم ترقی یافتہ ملکوں ، خاص طور پر افریقی ملکوں میں مانگ کو پورا کرنے کے لیے لازمی ہے۔ 
  6.  اس تناظر میں، خوراک اور توانائی کے تحفظ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ہم نے متعلقہ بنیادی ڈھانچہپر فوجی تباہ کن حملوں یا دیگر حملوں کو روکنے کے مطالبے پر زور دیا ۔ہم نے ان منفی اثرات کے بارے میں بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ، جو تنازعات سے شہریوں کی سلامتی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اس طرح موجودہ سماجی و اقتصادی کمزوریوں اور خطرات کو بڑھاتے ہیں اور ایک مؤثر انسانی ردعمل میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
  7. ہم تمام ملکوں  پر زور دیتے ہیں کہ وہ علاقائی سالمیت اور اقتدارِ اعلیٰ ، بین الاقوامی انسانی قوانین اور کثیرالجہتی نظام سمیت بین الاقوامی قانون کے اصولوں  کا احترام کریں ، جو امن اور استحکام کا تحفظ کرتے ہیں ۔ تنازعات کا پرامن حل اور بحرانوں سے نمٹنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ،ڈپلومیسی اور مذاکرات بھی بہت اہم ہے۔ ہم عالمی معیشت پر جنگ کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں میں متحد ہوں گے اور ان تمام متعلقہ اور تعمیری اقدامات کا خیرمقدم کریں گے ، جو یوکرین میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کی حمایت کرتے ہیں اور جو ایک کرۂ ارض ، ایک خاندان ، ایک مستقبل کے جذبے  کے ساتھ، ممالک کے درمیان پُر امن ، دوستانہ اور اچھے ہمسایے کے تعلقات کے فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ چارٹر کےتمام مقاصد اور اصولوں  کو برقرار رکھیں گے۔
  8. آج کا دور، جنگ کا دور نہیں ہونا چاہیے۔

اے۔    مضبوط، پائیدار، متوازن، اورشمولیاتی ترقی

عالمی اقتصادی صورتحال

  1. مستقل جاری رہنے والے بحرانوں نے طویل مدتی ترقی کے لیے چیلنج پیدا کیے ہیں۔ غیر مساوی بحالی کا سامنا کرتے ہوئے اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے، ہم اچھی طرح سے  معیاری میکرو اکنامک اور ساختی پالیسیوں کو نافذ کریں گے۔ ہم مساوی ترقی کو فروغ دینے اور میکرو اکنامک اور مالیاتی ترقی کے ذریعے کمزوروں کی حفاظت کریں گے۔اس طرح کا طریقہ کار ،رہن سہن کی لاگت کے بحران کو حل کرنے اور مضبوط، پائیدار، متوازن اورشمولیاتی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں مدد کرے گا۔
  2.  عالمی اقتصادی ترقی اپنی طویل مدتی اوسط سے کم ہے اور غیر متوازن رہی ہے۔ آئندہ امکانات کی غیر یقینی صورتِ حال کافی زیادہ ہے ۔ عالمی مالیاتی صورت حال میں قابل ذکر سختی کے ساتھ، جو قرضوں کی کمزوری کو اور زیادہ خراب کر سکتی ہے ، مسلسل افراط زر اور جغرافیائی اقتصادی تناؤ کو مزید خراب کر سکتی ہے، خطرات کے توازن کا رجحان منفی ہے۔ اس لیے ہم ، ترقی کو فروغ دینے، عدم مساوات کو کم کرنے اور معاشی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی طرح سے معیاری  مالی ، مالیاتی، اور ساختی پالیسیوں کے فروغ کی  ضرورت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم میکرو پالیسی تعاون کو بڑھانا جاری رکھیں گے اور پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کی طرف پیش رفت کی حمایت کرتے رہیں گے۔ ہم اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ مضبوط، پائیدار، متوازن اور شمولیاتی ترقی ( ایس ایس بی آئی جی )  کے حصول کے لیے پالیسی سازوں کو اپنے پالیسی ردعمل میں زیادہ لچکدار رہنے کی ضرورت  ہے ، جس طرح چند ترقی یافتہ معیشتوں میں  حال ہی میں بینکنگ  سے متعلق  پریشانیوں کے دوران  ، متعلقہ حکام کی فوری کارروائیوں  نے مالی استحکام کو بر قرار رکھنے اور بحران کا بندوبست کرنے میں مدد کی تھی ۔ ہم ، مالی استحکام بورڈ ( ایف ایس بی ) ، معیار قائم کرنے والے اداروں ( ایس ایس بیز ) اور  چند  با  اختیار  اداروں کے ذریعے ،اس جانچ کے لیے کئے گئے ابتدائی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ اس حالیہ بینکنگ  مسائل سے کیا سبق  حاصل کیے جا سکتے ہیں اور ان کے جاری کام میں تیزی لانے کے لیے ، اُن کی کس طرح  ہمت افزائی کی جا سکتی ہے ۔ ہم ، کمی کے خطرات سے حفاظت کے لیے، جہاں ضرورت ہو، میکرو پروڈینشل پالیسیوں کا استعمال کریں گے۔مرکزی بینک اپنے متعلقہ منشور کے مطابق، قیمتوں میں استحکام حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افراط زر کی توقعات اچھی طرح کنٹرول میں رہیں اور ہم ایسی پالیسیوں کو واضح کریں گے ، جو سرحد پار منفی رد عمل کو محدود کرنے میں مدد کریں ۔  پالیسی اعتماد کو برقرار کھنے کے لیے مرکزی بینک کی خود مختاری بہت اہم ہے ۔ وسط مدتی مالی استحکام کو بر قرار رکھتے ہوئے ، ہم  غریبوں اور انتہائی کمزور طبقات لوگوں کا تحفظ کرنے کے لیے عارضی  اور مخصوص مالیاتی اقدامات کو ترجیح دیں گے۔  مالی اور مالیاتی موقف کی مجموعی ہم آہنگی کو یقینی بنانا بہت اہم ہے۔ ہم ، سپلائی سائیڈ پالیسیوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، خاص طور پر ایسی پالیسیاں ، جو لیبر کی سپلائی میں اضافہ کرتی ہیں اور ترقی کو فروغ دینے اور قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔ ہم اپنے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں  کی جانب سے اپریل 2021کی شرح مبادلہ کے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔
  3. ہم ترقی کو تیز کرنے اور پائیدار اقتصادی تبدیلیوں کو آگے بڑھانے میں نجی کمپنیوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں تاکہ :
    1. جامع، پائیدار اور لچکدار عالمی اقداری سلسلے قائم کریں  اور اقداری سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔
    2. پائیدار کاروباری ماڈلوں کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری  ( ایف ڈی آئی )  سمیت سرمایہ کاری  میں سہولت پیدا کریں۔
    3. سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے ایم ڈی بیز کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے قابل پروجیکٹوں کے لیے طریقۂ کار متعین کریں ۔
    4. آسانی کو فروغ دیں اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کریں۔
  4. ہم ، اِس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز ترقی کے قدرتی انجن ہیں۔ وہ جدت طرازی اور روزگار پیدا کرکے سماجی و اقتصادی تبدیلی کی کلید ہیں۔ ہم ،بھارت کیجی – 20 صدارت کے دوران، اسٹارٹ اپ 20  اینگیجمنٹ گروپ کے قیام اور اس کے  تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترقی کے لیے تجارت کو کھولنا

  1. ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ضابطوں پر مبنی، غیر امتیازی، منصفانہ، کھلی، جامع، مساوی، پائیدار اور شفاف کثیر جہتی تجارتی نظام، جس کی بنیاد ڈبلیو ٹی او ہے، ناگزیر ہے۔ ہم ایسی پالیسیوں کی حمایت کریں گے ، جو تجارت اور سرمایہ کاری کو سب کے لیے ترقی اور خوشحالی کے انجن کے طور پر کام کرنے کے قابل بنائیں۔ آج، ہم:
  1.  سبھی کے لیے مفید تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے کی خاطر تحفظات اور مارکیٹ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے عوامل کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ، سبھی کے لیے ایک مساوی اور منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ہم ، ڈبلیو ٹی او میں ، اس کے تمام ارکان پر مبنی جامع عمل کے ذریعے ، اس کی کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور 2024 تک تمام ارکان کے لیے تنازعات کے حل کا ایک مکمل اور اچھی طرح سے کام کرنے والے نظام کے پیش نظر، تبادلۂ خیال کے لیے عہد بستہ ہیں۔ ہم ، ڈبلیو ٹی او کی تیرہویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13 ) کے مثبت نتائج کو یقینی بنانے کے لیے تعمیری طور پر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں ۔
  2. ایم ایس ایم ای کے ذریعے، خاص طور سے ترقی پذیر ممالک کودرپیش چیلنجوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ ،اطلاعات تک رسائی کا احترام کیاجانا چاہئے اور اس طرح کارروائی کے لئے جے پور کال کا استقبال کریں، تاکہ بین الاقوامی تجارت میں ایم ایس ایم ای کی اطلاعات تک رسائی کو بڑھایا جاسکے۔
  3. عالمی اقداری سلسلہ (جی وی سی)کی نقشہ سازی کے لئے، جی20 جینیرک لائحہ عمل فریم ورک کو اپنانے کا استقبال کریں، تاکہ ممبران کو خطرات کی پہچان کرنے اور انہیں لچکد ار بنانے میں مددفراہم کی جاسکے۔
  4. تجارتی دستاویزات کے ڈیجیٹلائزیشن پر اعلیٰ سطحی اصولوں کا استقبال کریں اور اس کے نفاذ کی حوصلہ افزائی کے لئے کوشش بھی کریں اور دیگر ممالک کو بھی ان اصولوں کو نافذ کرنے اور اسے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔
  5. اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ اس میں تجارتی اور ماحولیاتی پالیسیاں ایک دوسرے کی معاون ہونی چاہئے اور انہیں عالمی تجارتی تنظیم اور کثیر فریقی ماحولیاتی معاہدوں کے عین مطابق ہونا چاہئے۔
  6. ترقی پذیر ممالک میں ترقی کو بااثر بنانے کے لئے ڈبلیو ٹی او کی ’تجارت کے لئے مدد‘پہل کی اہمیت کو پہچانیں۔ قابل غور ہے کہ ایل ڈی سی کو عالمی تجارت میں، مقامی قدر میں اضافہ کے ذریعے، مؤثر طریقے سے حصہ لینے کے قابل بنائیں۔ ہم اس سلسلے میں ضروری وسائل کو متحرک کرنے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مستقبل کے کام کے لئے تیاری

20. ہم ہنرمندی کی خامیوں کو دور کرنے، اچھے کام کو بڑھاوا دینے اور سب کے لئے شمولیاتی سماجی تحفظاتی پالیسیوں کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہیں۔اِن مقاصد کی سمت میں ہم:

  1. اس بات کی شناخت کریں کہ آبائی یا غیر ممالک میں اچھی طرح سے مربوط اور مناسب طور سے ہنرمند محنت کشوں کو بنیادی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہتر طریقے سے انتظامی امور کو یقینی بنانے کی سمت میں مستقل اور ہنرمندی پر مبنی مہاجرانہ راہ کو ہموار کرنے کی سمت میں کام کرنے کے لئے عہد کریں۔
  2. عالمی ہنرمندی فرق کو ناپنے اور جی 20 پالیسی کے فروغ کی کوششوں کا استقبال ہے، جو عالمی سطح پر ہنرمندی کی خامیوں کو دور کرنے کی اولیت، جن میں خود کو مضبوط کرنا بھی شامل ہیں اورجیسا کہ مناسب ہو ،ا ٓئی ایل او اور او ای سی ڈی اسکل فار جابس ڈاٹا بیس کی کوریج کو جی20 ممالک تک بڑھانا ہے ہم پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے عالمی مہارتوں کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
  3. ہنر اور اہلیت کے تقاضوں کے لحاظ سے پیشوں کی بین الاقوامی حوالہ جاتی درجہ بندی کی ترقی پر غور کرنے کا عہد کریں تاکہ بین ممالک موازنہ اور مہارتوں اور قابلیت کی باہمی شناخت کو آسان بنایا جا سکے۔
  4. ڈیجیٹل اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ پروگراموں کو ڈیزائن کرنے اور متعارف کرانے کے لیے، قابل موافق فریم ورک کے ساتھ جامع ٹول کٹ کا خیرمقدم کریں۔
  5. پائیدار مالیاتی عالمی سماجی تحفظ کی کوریج حاصل کرنے کا مقصد اور دو طرفہ اور کثیر جہتی معاہدوں کے ذریعے سماجی تحفظ کے فوائد کی پورٹیبلٹی پر غور کرنا۔
  6. یو این گلوبل ایکسلریٹر آن جابس اینڈ سوشل پروٹیکشن فار جسٹ ٹرانزیشن کے نفاذ میں پیش رفت کی حمایت کرتے ہیں۔
  7. ثقافتی اور تخلیقی شعبے کی اقتصادی اہمیت اور سماجی قدر کو تسلیم کریں، تاکہ جامع ترقی، پائیدار ترقی اور اچھے کام کی حمایت کی جا سکے۔
  8. گگ اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے مناسب سماجی تحفظ اور کام کے اچھے حالات کو یقینی بنائیں گے۔
  9. عالمی ویلو چین کے ساتھ بچہ مزدوری اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں گے۔

مالی شمولیت کو دوام بخشنا

21.    ہم جی20 ترسیلات زر کے ہدف کے تئیں پیش رفت پر رہنماؤں کے لیے 2023 کی تازہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای)کے ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کے لیے ضابطہ جاتی ٹول کٹ کی توثیق کرتے ہیں۔ ہم ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ کے ذریعے مالی شمولیت اور پیداواری فوائد کو آگے بڑھانے کے لیے رضاکارانہ اور غیر پابندجی20 پالیسی کی سفارشات کی توثیق کرتے ہیں۔ ہم جامع ترقی اور پائیدار ترقی کی حمایت میں مالی شمولیت کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے میں ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم مسلسل ترقی اور تکنیکی اختراعات کے ذمہ دارانہ استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جن میں جدید ادائیگی کے نظام شامل ہیں،تاکہ آخری میل تک مالی شمولیت حاصل کی جا سکے اور ترسیلات زر کی لاگت کو کم کرنے کی طرف پیش رفت ہو سکے۔ ہم ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی اور صارفین کے تحفظ کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ ہم جی 20 (2023) مالیاتی شمولیاتی ایکشن پلان (ایف آئی اے پی) کی توثیق کرتے ہیں،جو افراداور ایم ایس ایم ای، خاص طور پر جی20 ممالک اور اس سے علاوہ کمزور اور غیر محفوظ گروپوں کی مالی شمولیت کو تیزی سے  اضافہ کرنے کے لیے ایک عمل پر مبنی اورایک خوش آئند روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔

بدعنوانی کے خلاف جدوجہد

22.    ہم بدعنوانی کے لیے صفر رواداری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

  1. ہم درج ذیل پر تین  جی 20اعلیٰ سطحی اصولوں کی توثیق کرتے ہیں:
  • بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے قانون کے نفاذ سے متعلق بین الاقوامی تعاون اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانا
  • بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اثاثوں کی وصولی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا
  • بدعنوانی کی روک تھام اورمقابلہ کرنے کے لیے ذمہ دار عوامی اداروں اوراتھارٹیز کی دیانتداری اور تاثیر کو فروغ دینا
  1. مالی ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی حمایت اور گلوب ای-نیٹ ورک کے آپریشنلائزیشن سمیت بین الاقوامی ذمہ داریوں اورملکی قانونی فریم ورک کے مطابق، متاثرین اور ریاستوں کو مجرمانہ رقم کو ضبط کرنے، قرق کرنے اور واپس کرنے کی عالمی کوششوں کو بڑھانے کے لیے اپنی حمایت کی توثیق کرتے ہیں۔
  2. بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی)کے آرٹیکل 16کے مطابق،غیر ملکی رشوت کو مجرمانہ بنانے اورغیرملکی رشوت ستانی کے قانون کو نافذ کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں کا مظاہرہ کرنے،جاری رکھنے اورمعلومات کا اشتراک کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے جیسا کہ مناسب ہو ہم او ای سی ڈی انسداد رشوت ستانی کنونشن میں شرکت کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

بی۔ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)پر پیش رفت کو تیز کرنا

 23.   2030 کے وسط میں،ای ڈی جی پر عالمی پیشررفت،صرف 12فیصد اہداف کے ساتھ ٹریک پر ہے۔ اس دہائی کے عمل کے دورانہم جی 20کیاجتماعی طاقت اور2030 کے ایجنڈے کومکمل اورمؤثر طریقے سے نافذ کرنے اور ایس ڈی جی کی جانب پیش رفت کو بروقت تیز کرنے کے لیے اس کے اجتماعی عزم کا فائدہ اٹھائیں گے،تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اس دنیا کو وہ شکل دے سکیں،جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایس ڈی جی کے حصول کے لیے دوبارہ عہد کرنا

  24.  ایس ڈی جی پر پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے،ہم جی 20 (2023)ایکشن پلان کے مؤثر اور بروقت نفاذ کے لیے، اس کے اعلیٰ سطحی اصول سمیت، اجتماعی کارروائی کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے ۔ ہم 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ہندوستانی ایوان صدر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم:

  1. ڈیجیٹل تبدیلی،اے ون ڈیٹا ایڈوانسز اور ڈیجیٹل تقسیم کو حل کرنے کی ضرورت کے کردار کو پہچانیں۔ ہم ترقی کے لیے ڈیٹا کو استعمال کرنے کے جی 20 اصولوں کی توثیق کرتے ہیں اور ترقی کی صلاحیت کی تعمیر کے اقدام کے لیے ڈیٹا شروع کرنے کے فیصلے اور دیگر موجودہ اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
  2. ہم 2030 کے ایجنڈے اور ادیس ابابا ایکشن ایجنڈے کے نفاذ کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کی غرض سے ترقی پذیر ممالک کی ان کی گھریلو کوششوں میں مدد کے لیے تمام ذرائع سے سستی،مناسب اور قابل رسائی مالی امداد کو متحرک کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ او ڈی اے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کریں، جو عوامی اور نجی، ملکی اور بین الاقوامی سمیت دیگر تمام ذرائع سے ترقیاتی مالی امدد کی تکمیل اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ترقی پذیر ممالک کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنی حصہ رسدی کرتے ہیں۔
  3. پائیدار سماجی اقتصادی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے ایک ذریعہ کے طور پر سیاحت اور ثقافت کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں اور ایس ڈی جی کو حاصل کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کو اہمیت دیتے ہیں۔
  4.  2030کے ایجنڈے کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جی20 تعاون اورشراکت داری کو بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ میں جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، بشمول سیکرٹری جنرل کی جانب سے ایس ڈی جی مالیاتی فرق کو ختم کی جانے والی کوششوں کا استقبال کرتے ہیں۔ ایس ڈی جی محرک کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں اوراقوام متحدہ 2023 ایس ڈی جی سمٹ، مستقبل کے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس اور دیگر متعلقہ عمل کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

25.    ہم پائیدار مالیات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ جی 20 پائیدار مالیاتی روڈ میپ کے مطابق ہم ایس ڈی جی سے منسلک مالیات  کے تجزیاتی فریم ورک کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، سماجی اثرات کے سرمایہ کاری کے آلات کو اپنانے اور فطرت سے متعلق ڈیٹا اور رپورٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے رضاکارانہ سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

بھوک خاتمہ اور غذائیت

26.    ہم سب کے لیے غذائی تحفظ اور تغذیہ سے متعلق 2023 کے جی 20دکن کے اعلیٰ سطحی اصولوں کے مطابق عالمی غذائی تحفظ اور تغذیہ کو بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسے حاصل کرنے کے لیے،ہم:

  1. ہم آب و ہوا کے لیے لچکدار اور تغذیہ سے بھرپور اناج جیسے موٹا اناج، کوئنو، جوار، چاول، گندم اور مکئی سمیت دیگر روایتی فصلوں پر تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم12ویں جی 20 میں ایگریکلچر چیف سائنٹسٹ کی میٹنگ(ایم اے سی ایس) میں جی20 ممبران کی شمولیت کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
  2. کھاداور زرعی معلومات تک رسائی،دستیابی اور مؤثر استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں،جس میں مقامی کھاد کی پیداوار کو مضبوط بنانا اورمٹی کی صحت کو بہتر بنانا شامل ہے۔
  3. اختراعات اور سرمایہ کاری کو تیز کرنے کا عہد کرتے ہیں،جس کی توجہ زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے،قیمتی سلسلہ میں خوراک کے ضیاع اور فضلہ کو کم کرنے،مارکیٹنگ اور ذخیرہ کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے،تاکہ زیادہ پائیداراورآب و ہوا کے عین مطابق لچکدار زراعت اور خوراک کے نظام کی تعمیر کی جا سکے۔
  4. ترقی پذیر ممالک کی خوراک کے تحفظ سے متعلق سے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کی کوششوں اور صلاحیتوں کی حمایت کرنے کا عہد کرتے ہیں  اور سستی، محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش خوراک تک رسائی کے قابل بنانے اور مناسب خوراک کے حق کے ترقی پسند احساس کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
  5. ڈبلیو ٹی او کے متعلقہ قوانین کے مطابق کھلی، منصفانہ، پیش قیاسی اور اصولوں پر مبنی زراعت، خوراک اور کھاد کی تجارت میں سہولت فراہم کرنے، برآمداتی پابندیاں یادیگر  پابندیاں عائد نہ کرنے اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
  6. خوراک کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے زیادہ شفافیت،کھادوں پر اے ایم آئی ایس کے کام کی حمایت،سبزیوں کے تیل کو شامل کرنے کے لیے اس کی توسیع اور تعاون کو بڑھانے کے لیے ابتدائی انتباہی نظام کے ساتھ زرعی بازاری معلوماتی نظام (اے ایم آئی ایس)اورگروپ آن ارتھ آبزرویشنز گلوبل ایگریکلچرل مانیٹرنگ (جی ای او جی ایل اے ایم) کو مضبوط کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ پر خفیف اقتصادی اثرات

27. اگرچہ خوراک اور توانائی کی عالمی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح سے گر چکی ہیں، عالمی معیشت میں غیر یقینی کی صورتحال کے پیش نظر، خوراک اور توانائی کی منڈیوں میں اعلیٰ سطح کے اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔ اس تناظر میں ہم خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ کے خفیف اقتصادی اثرات اور عالمی معیشت  کے لئے ان کے اثرات پر  جی20  رپورٹ کا نوٹس لیتے ہیں۔ہم سال کے آخر میں زرعی ترقی کے لئے بین الاقوامی فنڈ(آئی ایف اے ڈی)کے وسائل کو آئی ایف اے ڈیکے اراکین کی طرف سے خوراک کی عدم تحفظ کے خلاف آئی ایف اے ڈیکی جدوجہد میں مدد دینے کے لیے پرجوش طریقے سے بھرپائی کے منتظر ہیں۔

عالمی صحت کا استحکام اور ایک صحت کے طریقہ کار کا نفاذ

28.    ہم لوگ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر، عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے اور زیادہ لچکدار، برابری پر مبنی، پائیدار اور جامع نظام صحت کی تعمیر کے لیے پابند عہد ہیں، تاکہ عالمگیر صحت کی کوریج، زیرو ڈرافٹ کو نافذ کرنے والا ایک صحت کا طریقہ کار اپنا سکیں، وبائی مرض سے متعلق تیاری کر سکیں اور موجودہ متعدی امراض کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کر سکیں۔ اسے حاصل کرنے کے لیے، ہم لوگ:

  1. ابتدائی حفظان صحت اور صحت سے وابستہ افرادی قوت کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے اور اگلےدو تین سالوں کے دوران، وبائی مرض سے پہلے کے مقابلے ضروری طبی خدمات اور طبی نظام کو بہتر بنائیں گے، ساتھ ہی پولیو کے خاتمہ اور ایڈز، تپ دق، ملیریا، ہیپاٹائٹس اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور دیگر متعدی بیماریوں سمیت  موجودہ وبائی امراض کو ختم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور طویل عرصے تک کووڈ پر تحقیق کی اہمیت کو بھی تسلیم کریں گے۔
  2. کواڈری پارٹائٹ کے وَن ہیلتھ جوائنٹ پلان آف ایکشن (2026-2022) کی طرف سے پیش کردہ ایک صحت پر مبنی طریقہ کار کو آگے بڑھائیں گے۔
  3. ایم ڈی بی کے اشتراک سے  طبی نظام کو آگے بڑھائیں گے اور ماحولیات کے موافق ترقی اور کم کاربن کے اخراج والے طبی نظام کی حمایت کریں گے اور آب و ہوا اور صحت پر قابل تغیر کارروائی کے لیے ڈبلیو ایچ او کی قیادت والے اتحاد (اے ٹی اے سی ایچ) کی مدد کریں گے۔
  4. ایک صحت کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے جراثیم کو دور کرنے والی مزاحمت (اے ایم آر) سے نمٹنے کو ترجیحی دیں گے اور اسے نافذ کریں گے۔ اس کے لیے تحقیق و ترقی، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اے ایم آر اور اینٹی مائکروبیل کنزمپشن سرویلینس کے ذریعے متعلقہ قومی ایکشن پلان  کے دائرہ کار میں جراثیم کو دور کرنے والی  ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔
  5. خاص طور پر کم اور اوسط آمدنی والے ممالک (ایل ایم آئی سی)، ایل ڈی سی اور ایس آئی ڈی ایس میں محفوظ،مؤثر، معیاری، اور سستی ویکسین، علاج، تشخیص، اور دیگر طبی سہولیات تک سبھی کی رسائی کو ممکن بنائیں گے۔
  6. بین حکومتی مذاکراتی ادارہ (آئی این بی) میں مئی 2024 تک ایک پرجوش، قانونی طور پر پابند ڈبلیو ایچ او کنونشن معاہدہ یا وبائی پی پی آر (ڈبلیو ایچ او سی اے+) پر دیگر بین الاقوامی دستاویز کے لیے جاری مذاکرات کے کامیاب نتائج کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی صحت کے ضوابط (2005) کے بہتر نفاذ کے لیے ان میں ترامیم کا  انتظار کریں گے۔
  7. صحت میں شواہد پر مبنی روایتی اور تکمیلی ادویات کے ممکنہ کردار کو پہچانیں گے، اور ڈبلیو ایچ او کے عالمی اور اشتراکی مراکز، اور کلینکل ٹرائل کی رجسٹریز سمیت اس سمت میں ہونے والی بین الاقوامی کوششوں کو ملحوظ نظر رکھیں گے۔
  8. ایل ایم آئی سی اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی مؤثر شرکت کے ساتھ، عبوری طبی انسداد سے متعلق تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی قیادت میں جامع مشاورتی عمل کی حمایت کریں گے، نیٹ ورکس کے نیٹ ورک والے طریقہ پر غور کریں گے، مقامی اور علاقائی تحقیق و ترقی اور پیداواری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور آخری میل تک فراہمی کو مضبوط بنائیں گے۔ اسے ڈبلیو ایچ او سی اے+ کے  ساتھ موافق بنایا جا سکتا ہے۔
  9. جامع انداز میں دماغی صحت کی خدمات اور نفسیاتی معاونت تک رسائی کو فروغ دیں گے اور اسے بہتر بنائیں گے۔
  10. منشیات کے عالمی مسئلہ کی صحت عامہ کی جہت کو اجاگر کرتے ہوئے، بین الاقوامی انسداد منشیات تعاون، جو بلاوجہ کی پابندیوں سے آزاد ہو، کی اپیل کریں گے اور غیر قانونی ادویات بشمول مصنوعی منشیات اور پیشگی کیمیکلز کی پیداوار اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ،معلومات کے اشتراک اور صلاحیت سازی پر  زور دیں گے، جس میں ان ادویات کی نقل وحمل کے راستے اور منزل پر پہنچانے کے وقت کی کارروائیاں بھی شامل ہوں گی۔

مالیات اور صحت سے متعلق تعاون

29.    ہم مالیاتی اور صحت سے متعلق  مشترکہ ٹاسک فورس (جے ایف ایچ ٹی ایف) کے تحت مالیات اور صحت کی وزارتوں کے درمیان بہتر تعاون کے ذریعے وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل (پی پی آر) کے لیے عالمی صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے تئیں پرعزم ہیں۔ جے ایف ایچ ٹی ایف کے تحت، ہم ٹاسک فورس کے اجلاسوں میں مدعو اہم علاقائی تنظیموں کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ کم آمدنی والے ممالک کی آواز کو اٹھاتے ہیں۔ ہم اقتصادی کمزوریوں اور خطرات سے متعلق فریم ورک (ایف ای وی آر) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، عالمی بینک،آئی ایم ایف، اور یورپی سرمایہ کاری بینک (ای آئی بی) کے درمیان تعاون کے ذریعے تخلیق کردہ اقتصادی کمزوریوں اور وبائی امراض سے پیدا ہونے والے خطرات کی ابتدائی رپورٹ پر بحث کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم ٹاسک فورس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فریم ورک کو اپنے کثیر سالہ ورک پلان کے دوران بہتر کرنا جاری رکھے تاکہ ممالک کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے معاشی کمزوریوں اور خطرات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا سکے۔ ہم کووڈ-19 کے دوران مالیاتی صحت کے ادارہ جاتی انتظامات کے بہترین طرز عمل پر رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں جو مستقبل میں وبائی امراض کے حوالے سے ہمارے ردعمل کی حمایت کرنے کے لیے مشترکہ مالیاتی صحت کے شعبے کی تیاری میںمدد کرے گی۔ ہم ڈبلیو ایچ او اور عالمی بینک کی طرف سے تیار کردہ وبائی ردعمل کے مالیاتی اختیارات اور اس کے فرق کی نقشہ سازی کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس بارے میں دوسرے عالمی فورمز میں ہونے والی بات چیت پر مزید غور و خوض کے منتظر ہیں کہ کس طرح مالیاتی طریقہ کار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، بہترطور پر ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے اور جب ضروری ہو، مناسب طریقے سے ضروری فنانسنگ کو تیزی سے اور موثر طریقے سے تعینات کرنے کے لیے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ہم وبائی فنڈ کی طرف سے تجاویز کے لیے پہلی کال کے اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں اور 2023 کے آخر تک تجویز کے لیے دوسری کال کے منتظر ہیں، جو کہ پہلی کال برائے تجویز سے سیکھے گئے اسباق کی بنیاد پر ہے۔ ہم نئے عطیہ دہندگان اور مشترکہ سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ ہم ٹاسک فورس سے کہتے ہیں کہ وہ 2024 میں وزارت خزانہ اور صحت کے وزرا کو اپنی پیشرفتکے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

معیاری تعلیم کی فراہمی

30. ہم سبھی کے لیے بشمول ان لوگوں کے لیے جو کمزور حالات میں ہیں، جامع، مساوی، اعلیٰ معیار کی تعلیم اور ہنر کی تربیت کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم انسانی سرمائے کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم:

  1. تعلیم اور روزگار کے لیے بنیادی تعمیراتی بلاک کے طور پر بنیادی تعلیم (خواندگی،علم الاعداد، اور سماجیو جذباتی مہارت) کی اہمیت کو تسلیمکرتے ہیں۔
  2. تمام سیکھنے والوں کے لیے ڈیجیٹل تقسیم پر قابو پانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کو بروئے کار لانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
  3. تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ ابھرتے ہوئے رجحانات اور اے آئی سمیت تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔
  4. اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) تک رسائی کو بڑھانے پر زور دیتے ہیں۔
  5. کھلے، مساوی اور محفوظ سائنسی تعاون کو فروغ دینے اور تحقیقی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء، دانشور، محققین، اور سائنسدانوں کی نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے عزم کی تصدیقکرتے ہیں۔
  6. تاعمر سیکھنے کے قابل بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں جو خاص طور پر کمزور گروپوں کے لیے ہنر مندی، دوبارہ ہنر مندی، اور ہنر مندی میں اضافہ پر مرکوز ہے۔

ایس ڈی جی کے محرکات کے طور پر ثقافت

31. ہم ایس ڈی جی کے حصول کے لیے ایک تبدیلی کے محرک اور آلہ کار کے طور پر ثقافت کی مکمل شناخت اور تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں اور 2030 کے بعد کے ترقیاتی ایجنڈے پر مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں ثقافت کی شمولیت کو ایک واحد مقصد کے طور پر آگے بڑھاتے ہیں۔ ہم قومی، علاقائییا بین الاقوامی سطح پر ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اپنی جدوجہد کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ ان کے ممالک اور اصل کمیونٹیز کو اس کی واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اور اس کوشش میں ثقافتی سفارت کاری اور بین ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے قومی قانون اور متعلقہ یونیسکو کنونشنز کے مطابق مسلسل بات چیت اور عمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ہم دانشورانہ املاک سمیت بین الاقوامی برادری ، خاص طور پر اس طرح کے زندہ ورثے کے زیادہ تجارتی اور غلط استعمال کے متعلقہ برادریوں اور مقامی لوگوں کے ذریعہ معاش پر اثرات کے حوالے سےزندہ ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

سی۔ پائیدار مستقبل کے لیےسبز ترقی کا معاہدہ

32.    یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کی خوشحالی اور بہبود ہماری موجودہ ترقی اور دیگر پالیسیوں کے انتخاب اور اقدامات پر منحصر ہے، ہم ایک مربوط، جامع اور متوازن انداز میں ماحولیاتی طور پر پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کا عزم کرتے ہیں۔

33.    ہم ماحولیاتی بحرانوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیتمختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات کو فوری طور پر تیز کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا میں،خاص طور پر غریب ترین اور سب سے زیادہ کمزورایل ڈی سی اور ایس آئی ڈی ایس میں محسوس ہو رہے ہیں ۔ اپنے قائدانہ کردار کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم یو این ایف سی سی سی کے مقصد کے حصول میں، پیرس معاہدے اور اس کے حرارتی ہدف کے مکمل اور موثر نفاذ کو مضبوط بنا کر، مساوات اور مشترکہ لیکن امتیازی ذمہ داریوں کے اصول کی عکاسی کرتے ہوئے اور متعلقہ صلاحیتیں، مختلف قومی حالات کی روشنی میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے ثابت قدم وعدوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم تشویش کے ساتھ نوٹ کرتے ہیں کہ آب وہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی خواہش اور عمل درآمد پیرس معاہدے کے حرارتی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ناکافی ہے،جو عالمی اوسط درجہ حرارتکو صنعتی سطح سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تک رکھنے، اور صنعتی سے پہلے کی سطح سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو محدود کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر مبنی ہے۔ ہم بہترین دستیاب سائنس کو مدنظر رکھتے ہوئے پیرس معاہدے کے تمام ستونوں پر آرزومند کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ آئی پی سی سی کے جائزوں کو نوٹ کرتے ہوئے، کہ آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات 1.5ڈگری سینٹری گریڈ کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں بہت کم ہوں گے۔ ہم اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے لیے مزید کوششوں کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس کے لیے تمام ممالک کی جانب سے بامعنی اور موثر اقدامات اور عزم کی ضرورت ہوگی، مختلف نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بین الاقوامی تعاون اور مدد کے ساتھ، بشمول فنانس اور ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے تناظر میں پائیدار اور ذمہ دار کھپت اور پیداوار کو اہم آلہ کار کے طور پر، واضح قومی راستوں کیآبیاری کے ذریعے جو طویل مدتی خواہش کو مختصر اور درمیانی مدت کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے لیے 2019 کی سطح کے مقابلے میں 2030 تک 43 فیصد کی عالمیجی ایچ جی کے اخراج میں تیز، گہری اور مستقل کمی کی ضرورت ہے۔ ہم عالمی ماڈل شدہ راستوں اور مفروضوں پر مبنیآئی پی سی سی اے آر 6 ترکیب کی رپورٹ کی کھوج کا بھی نوٹس لیتے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’عالمی ماڈل والے راستوں میں 2020 کے درمیانعروج اور 2025 سے پہلے تازہ ترین سطح پر جی ایچ جی کے اخراج کا امکان ہے جو گرمی کو 1.5 ڈگریسینٹی گریڈ تک محدود کرتے ہیں،  بغیریا محدود اوور شوٹ کے ساتھ اور ان میں جو گرمی کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرتے ہیں، اور فوری کارروائی کرتے ہیں‘‘۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس ٹائم فریم کے اندر تمام ممالک میں عروج حاصل کرنا ہے۔ پائیدار ترقی، غربت کے خاتمے کی ضروریات، مساوات، اور مختلف قومی حالات کے مطابق چوٹی کے وقت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ ہم مزید تسلیم کرتے ہیں کہ رضاکارانہ اور باہمی طور پر متفقہ شرائط پر ٹیکنالوجی کیتعمیر اور منتقلی، صلاحیت کی تعمیراور فنانسنگ اس سلسلے میں ممالک کی مدد کر سکتی ہے۔

34.    ہم ان تمام ممالک سے گزارش کرتے ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنے این ڈی سی کو پیرس معاہدے کے درجہ حرارت کے ہدف کے ساتھ منسلک نہیں کیا ہے، کہ وہ مختلف قومی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، 2023 کے آخر تک، ضرورت کے مطابق، اپنے این ڈی سیسے متعلق 2030 کے اہداف پر نظر ثانیکریں اور اسے مضبوط بنائیں۔ ہم ان لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جو پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔ ہم این ڈی سی کی قومی سطح پر طے شدہ نوعیت اور پیرس معاہدے کے شق 4.4 کو یاد کرتے ہیں، جس میںیہ بتایا گیا ہے کہ ’’ترقییافتہ ممالک کی جماعتوں کو معیشت کے وسیع اخراج میں کمی کے مطلق اہداف کو پورا کرتے ہوئے قیادت کرتے رہنا چاہیے۔ ترقی پذیر ممالک کی جماعتوں کو اپنی تخفیف کی کوششوں کو بڑھانا جاری رکھنا چاہیے، اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ مختلف قومی حالات کی روشنی میں معیشتکے مطابق وسیع اخراج میں کمییا حد کے اہداف کی طرف بڑھیں۔ اس تناظر میں، ہم ان ممالک کی تعریف کرتے ہیں جن کے این ڈی سی میں تمام جی ایچ جی کا احاطہ کرنے والے معیشت کے وسیع اہداف شامل ہیں اور دوسروں کو مختلف قومی حالات کی روشنی میں، اپنے آنے والے این ڈی سی سائیکل میں ایسے اقتصادی وسیع اہداف کو شامل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ہم دبئی میںسی او پی 28 میں پہلے عالمی اسٹاک ٹیک کے کامیاب اختتام میں اپنا تعاون دیں گے، جو تخفیف، موافقت، اور نفاذ اور مدد کے ذرائع میں موسمیاتی کارروائی کو بڑھاتا ہے۔ ہم صدی کے وسط تک یا اس کے آس پاس تازہ ترین سائنسی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مختلف قومی حالات کے مطابق، مختلف طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، بشمول سرکلر کاربن اکانومی، سماجی اقتصادی، تکنیکی، اور مارکیٹ کی ترقی، اور سب سے زیادہ موثر حل کو فروغ دیتے ہوئے، عالمی خالص صفر جی ایچ جی اخراج/کاربن غیر جانبداری حاصل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

آب وہوا کی تبدیلی اور منتقلی کے راستوں سے پیدا ہونے والے خفیف اقتصادی خطرات

35.    موسمیاتی تبدیلی کے طبعی اثرات کے خفیف اقتصادی اخراجات، مجموعی اور ملکی دونوں سطحوں پر اہم ہیں اور غیر فعالی کی لاگت کافی حد تک منظم اور منصفانہ تبدیلیوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ہم مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں اور ملک کے مخصوص حالات کے مطابق بروقت پالیسی کارروائی سمیت بین الاقوامیمذاکرات اور تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔آب وہوا کی تبدیلیوں اور منتقلی کی پالیسیوں کے طبعی اثرات بشمول نمو، افراط زر اور بے روزگاری دونوں کے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی خفیف اقتصادی اثرات کا جائزہ لینا اور ان کا محاسبہ کرنا بھی اہم ہے۔ ہم آب وہوا کی تبدیلی اور منتقلی کے راستوں سے پیدا ہونے والے خفیف اقتصادی خطرات پر جی 20 رپورٹ کی توثیق کرتے ہیں۔ اس رپورٹ میں تجزیے کی بنیاد پر، مثلاً مناسب، خاص طور پر مالیاتی اور مالیاتی پالیسیوں کے لیے متعلقہ فریقین کے متنوع سیٹ سے حاصل کردہ معلومات کو حاصل کرتے ہوئے، ہم میکرو اکنامک مضمرات سے متعلق مزید کام کرنے پر غور کریں گے۔

پائیدار ترقی کے لیے مرکزی دھارے میں شامل طرز زندگی (لائف)

36. پائیدار ترقی کے لیے طرز زندگی سے متعلق جی 20  کے اعلیٰ سطحی اصولوں کی بنیاد پر، ہم مضبوط اجتماعی اقدامات کا عہد کرتے ہیں جو دنیا کو پائیدار پیداوار اور کھپت کے نمونوں اور پائیدار ترقی کے لیے مرکزی دھارے کے طرز زندگی کو اپنانے کے قابل بنائے گی۔ اس پر متعلقہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ عالمی خالص صفر مستقبل کے لیے 2030 تک اخراج میں نمایاں کمی میںمدد سکتا ہے۔ ہم ماحولیاتی کارروائی کے لیے پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ایک قابل عمل پالیسی ماحول کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے، ہم:

  1. پائیدار ترقی کے لیے طرز زندگی پرجی20 اعلیٰ سطحی اصولوں کو نافذ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
  2. بین الاقوامی تعاون، مالی مدد، اور ترقی، ٹیکنالوجی کی تعیناتی اور پھیلاؤ کے ذریعے اعلیٰ سطحی اصولوں(ایچ ایل پیز)کے نفاذ کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی تنظیموں کی اپنے پروگراموں میں مناسبت کے ساتھ ایچ ایل پیزشامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔
  3. ’’لائف کے لئے سفر‘‘کے آغاز کو  واضح کرتے ہیں  اور ذمہ دار اور پائیدار اسمارٹ منزلوں کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔

مدور معیشت کی حامل ایک دنیا کا ڈیزائن

37۔اپنی اقتصادی ترقی کو ماحولیات سے الگ کرنے کی کوشش کو تقویت پہنچانے اور پائیدار کھپت اور پیداوار کو بڑھانے بشمول بنیادی وسائل کی کھپت میں اضافہ کرنے اور اقتصادی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے ہم پروڈیوسر کی بڑھی ہوئی ذمہ داری اور پائیدار ترقی کے حصول میں وسائل کی کارکردگی میں مدور معیشت کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم وسائل کی افادیت اور مدور معیشت کے صنعت جارتی تعاون (آر ای سی ای آئی سی)کے آغاز کے لئے ہندوستان کی صدارت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم 2030 تک ماحولیات کے موافق، کچرے کے مناسب انتظام کو بڑھانے، فضلات کی پیداوار کو کافی حد تک کم کرنے اور صفر فضلہ کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

صاف، پائیدار، منصفانہ، سستی اور جامع توانائی کی منتقلی کا نفاذ

38۔ہم مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کو قابل بنانے اور اپنے آب و ہوا کے مقاصد کو حاصل کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر مختلف راستوں پر چلتے ہوئے صاف، پائیدار، منصفانہ، سستی اور جامع توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ہم ترقی پذیر ممالک کی ضروریات، کمزوریوں، ترجیحات اور مختلف قومی حالات کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم جدت طرازی، رضاکارانہ اور باہمی اتفاق سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کم لاگت والی فنانسنگ تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے مضبوط بین الاقوامی اور قومی قابل عمل ماحول کی حمایت کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم:

  1. مختلف وسائل، فراہم کنندگان اور راستے سے توانائی کے بلاتعطل بہاؤ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔پائیدار ترقی اور آب و ہوا کے اہداف کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے جامع سرمایہ کاری سمیت بہتر توانائی کی حفاظت اور مارکیٹ کے استحکام کے راستے تلاش کرتے ہیں جبکہ کھلی، مسابقتی، غیر امتیازی اور آزاد بین الاقوامی توانائی بازاروں کو فروغ دیتے ہیں۔
  2. اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ترقی پذیر ممالک کو ان کی توانائی منتقلی میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، کم کاربن/اخراج کے لئے ہم ان کے لیے کم لاگت والی مالیات کی سہولت کے لیے کام کریں گے۔
  3. صفر اور کم اخراج والی ٹیکنالوجیوں اور اس کے مشتقات جیسے امونیا سے پیدا ہونے والی ہائیڈروجن کے لیے پیداوار، استعمال میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ شفاف اور لچکدار عالمی منڈیوں کی ترقی، رضاکارانہ اور باہمی رضامندی سے ہم آہنگی کے معیارات کے ساتھ ساتھ باہمی طور پر تسلیم شدہ اور قابل عمل سرٹیفیکیشن اسکیموں کی حمایت کرتے ہیں۔اس کا احساس کرنے کے لیے ہم ہائیڈروجن پرجی20کے اعلیٰ سطحی رضاکارانہ اصول، ایک پائیدار اور مساوی عالمی ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام جو تمام اقوام کو فائدہ پہنچاتا ہے، کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی شمسی اتحاد(آئی ایس اے)کے ذریعے گرین ہائیڈروجن اختراعی مرکز کے قیام کے لیے بھارت کی صدارت کے اقدام کا نوٹس لیتے ہیں۔
  4. ترقی پذیر ممالک کے لیے کم لاگت والی فنانسنگ تک رسائی کو آسان بنانے، موجودہ کے ساتھ ساتھ نئی اور ابھرتی ہوئی صاف اور پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجیوں اور توانائی کی منتقلی میں معاونت کے لئے کام کریں گے۔ ہم ہندوستانی صدارت کے تحت تیار کردہ’’توانائی منتقلی کے لیے کم لاگت کی مالی امداد‘‘ کی رپورٹ کوواضح کرتے ہیں اور اس کے اندازے کے مطابق دنیا کو 4 کھرب امریکی ڈالر سے زیادہ کی سالانہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جس میں بنیادی توانائی کے مرکب میں قابل تجدید توانائی کا زیادہ حصہ ہے۔
  5. موجودہ اہداف اور پالیسیوں کے ذریعے، نیز دیگر صفر اور کم اخراج والی ٹیکنالوجیوں بشمول تخفیف اور 2030 تک قومی حالات کے مطابق ہٹانے کی ٹیکنالوجیوں کے ذریعے عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا کرنے کی کوششوں کی معاونت اور حوصلہ افزائی کریں گے۔ہم قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے رضاکارانہ ایکشن پلان کو بھی نوٹ کرتے ہیں تاکہ توانائی کی عالمی رسائی کو تیز کیا جاسکے۔
  6. صاف اور پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجیوں اور حل اور جدت طرازی کے لیے دیگر کوششوں کی ترقی، مظاہرہ اور تعیناتی کے لیے تعاون کے اقدامات کو آگے بڑھانے کا عہدکرتے ہیں۔
  7. 2030 تک توانائی کی افادیت کی شرح کو دوگنا کرنے کے لیے رضاکارانہ ایکشن پلان اور بہتری کو نوٹ کرتے ہیں۔
  • viii. صفر کاربن اور کم اخراج کی ترقی میں پائیدار بایو ایندھن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد کے قیام کو نوٹ کرتے ہیں۔
  1. توانائی کی منتقلی، بشمول اہم معدنیات اور ماخذ پر مستفید ہونے والے مواد، سیمی کنڈکٹرز اور ٹیکنالوجیوں کے لیے قابل اعتماد، متنوع، پائیدار اور ذمہ دار سپلائی چین کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم بھارت کی صدارت کے تحت ’’توانائی منتقلی کے لیے اہم معدنیات پر تعاون کے لیے رضاکارانہ اعلیٰ سطحی اصول‘‘ کو واضح کرتے ہیں۔
  2.  ان ممالک کے لیے جو سول نیوکلیائی توانائی کے استعمال کا انتخاب کرتے ہیں، ان کے لئے جوہری ٹیکنالوجیز بشمول جدید اور چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز (ایس ایم آرز)، قومی قانون سازی کے مطابق رضاکارانہ اور باہمی طور پر متفقہ شرائط پر تحقیق، اختراع، ترقی اور سول کی تعیناتی میں تعاون کریں گے۔یہ ممالک نیوکلیئر ڈیکمیشننگ، تابکار فضلہ اور خرچ شدہ ایندھن کے انتظام اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے اور معلومات اور بہترین طور طریقوں کے اشتراک، عالمی سطح پر جوہری تحفظ کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی ذمہ داریوں کو فروغ دیں گے۔
  3. گرڈ انٹرکنیکشن، لچکدار توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور علاقائی/سرحد پار سے بجلی کے نظام کے انضمام میں اس کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ توانائی کے تحفظ، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور سب کے لیے توانائی کی عالمی رسائی کو آسان بنانے کے لئے نافذ العمل ہے۔
  4. پٹسبرگ میں 2009 میں کیے گئے عہد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں گے، تاکہ درمیانی مدت کے لیے غیر موثر فوسل فیول سبسڈی جو فضول خرچی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کا عہد کرتے ہیں، جبکہ غریب ترین اور سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیے ہدفی مدد فراہم کرتے ہیں، کو شروع اور معقول بنانے کا عہد کرتے ہیں۔
  • xiii. ترقی، تعیناتی اور ٹیکنالوجیوں کے پھیلاؤ کو تیز کرنے اور پالیسیوں کو اپنانے، نیز منتقلی کے لیے کم اخراج والے توانائی کے نظام ، قابل تجدید توانائی سمیت کلین پاور جنریشن کی تعیناتی کو تیزی سے بڑھانے، نیز توانائی کی کارکردگی کے اقدامات بشمول قومی حالات کے مطابق کوئلے کی بجلی کے فیز ڈاؤن کے لیے کوششوں کو تیز کرنے اور مدد کی ضرورت کی اہمیت کو صرف منتقلی کے لئے تسلیم کرتے ہیں۔

آب و ہوا اور پائیدار مالیات کی فراہمی

39.    ہم وسائل کے بروقت اور مناسب متحرک ہونے میں مدد کرنے کے طریقہ کار، ملکی حالات کے مطابق منتقلی کی سرگرمیوں کے لیے تعاون کو یقینی بناتے ہوئے موسمیاتی مالیات کے لئے پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ (ایس ایف ڈبلیو جی) کی سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم عوامی مالیات کے اہم کردار کو ماحولیاتی اقدامات کے ایک اہم جزو کے طور پر بھی تسلیم کرتے ہیں، جیسے کہ اس کے ذریعے انتہائی ضروری نجی مالیات کا فائدہ اٹھانا۔مختلف قومی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سطح پر متعین شراکت (این ڈی سیز)، کاربن غیرجانبداری اور صفر اخراج تک پہنچنے کے لیے موافقت اور تخفیف کی دونوں کوششوں کو متوازن انداز میں حل کرنے کے لیے مخلوط مالیاتی آلات،طریقہ کار اور خطرے کی شراکت کی سہولیات کے لئے ہم ایس ایف ڈبلیو جی کی سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملاوٹ شدہ مالیات اور رسک شیئرنگ کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے سفارشات بشمول موسمیاتی مالیات کو متحرک کرنے میں ایم ڈی بیز کے بہتر کردار کو بھی تسلیم کرتے ہیں، نیزرعایتی وسائل کے اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی اہمیت، جیسے کہ کثیر جہتی کلائمیٹ فنڈز، ترقی پذیر ممالک کے پیرس معاہدے پر عمل درآمد میں مدد کرنے کے لیے اور گرین کلائمیٹ فنڈ کی آئندہ 2027-2024 پروگرامنگ مدت کے لیے ایک ولولہ انگیز دوسری بھرپائی کے عمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم کثیر جہتی کلائمیٹ فنڈز تک رسائی کو آسان بنانے اور ان کے فائدہ کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے اور نجی سرمائے کو متحرک کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے بچنے، کم کرنے اور ہٹانے اور موافقت میں سہولت فراہم کرنے والی ابتدائی مرحلے کی ٹیکنالوجیوں کی تجارت کاری کی حمایت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئےتیز رفتار ترقی، مظاہرے اور سبز اور کم اخراج والی ٹیکنالوجیوں کی تعیناتی کے لیے زیادہ نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی حل، پالیسیاں اور مراعات کوواضح کرتے ہیں۔ ہم مالیاتی، مارکیٹ اورضابطہ جاتی طریقہ کار پر مشتمل پالیسی مکس بشمول کاربن کی قیمتوں کا تعین اور غیر قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال اور کاربن غیرجانبداری اور خالص صفر کی طرف ترغیبات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہیں۔

40۔  ہم کثیر سالہ جی20 تکنیکی امدادی ایکشن پلان (ٹی اے اے پی) اور ماحولیاتی سرمایہ کاری میں ڈیٹا سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے رضاکارانہ سفارشات کی توثیق کرتے ہیں۔ ہم قومی حالات کے مطابق متعلقہ دائرہ اختیار اورمتعلقہ فریقین کے ذریعے ٹی اے اے پی کے نفاذ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم جی-20 پائیدار مالیاتی روڈ میپ کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت، جو کہ رضاکارانہ اور لچکدار نوعیت کا ہے اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔روڈ میپ کے تجویز کردہ اقدامات اور ٹرانزیشن فنانس فریم ورک کے نفاذ کے منتظر ہیں۔ہم 2023 جی 20 پائیدار مالیاتی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ ہم پائیداری کے بین الاقوامی معیارات بورڈ (آئی ایس ایس بی) کے ذریعہ جون 2023 میں شائع ہونے والے پائیداری اور آب و ہوا کے معیارات کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ میکانزم تناسب کو حل کرتا ہے اور انٹرآپریبلٹی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ یہ لچک ملک کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ ہو اور ان معیارات پر عمل درآمد ہوسکے۔ جب مذکورہ بالا کی طرح اسے عمل میں لایا جائے گا تو ان معیارات سے عالمی سطح پر موازنہ اور قابل اعتماد انکشافات کی حمایت میں مدد ملے گی۔

41۔ ہم پیرس معاہدہ کے اپنے آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی عالمی سرمایہ کاری اور تیزی سے اور کافی حد تک سرمایہ کاری اور آب و ہوا کو بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں۔تمام ذرائع سے عالمی سطح پر اربوں سےکھربوں ڈالر تک کی مالی اعانت کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ مالیاتی بہاؤ کو ان مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  ٹیکنالوجی کی منتقلی کو رضاکارانہ اور باہمی رضامندی کی شرائط پر فنانس، صلاحیت سازی کو تیز کرنا اور ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور ضروریات کو مدنظر رکھنا  ضروری ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لئے ہم:

  1. ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر اپنی ضروریات کے لیے درکار 2030 سے پہلے کی مدت میں5.9-5.8 کھرب امریکی ڈالر کی ضرورت کوواضح کرتے ہیں۔ ان ممالک کو این ڈی سیز کو نافذ کرنے اور 2030 تک صاف توانائی کی ٹیکنالوجیوں کو 2050 تک صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سالانہ 4 کھرب امریکی ڈالر کی رقم درکار ہے۔
  2. ہم 2010 میں ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے کیے گئے وعدے کو یاد کرتے ہیں۔ 2020 تک ہر سال مشترکہ طور پر 100 ارب امریکی ڈالر موسمیاتی فنانس کو متحرک کرنے کے ہدف اور2025 تک ہر سال ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےبامعنی تخفیف کی کارروائی اور نفاذ میں شفافیت کی تصدیق کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے شراکت داروں کو توقع ہے کہ یہ ہدف 2023 میں پہلی بار پورا ہو جائے گا۔
  3.  ہم فنڈنگ سے متعلق کوپ27 کے فیصلے کو کامیابی سے نافذ کرنے کے لیے کام کریں گے۔ترقی پذیر ممالک، جو خاص طور پرآب وہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات کا شکار ہیں، کی مدد کے لیے نقصان کی بھر پائی کے انتظامات کریں گے۔ اس کے تحت ایک فنڈ قائم کرنا بھی شامل ہے۔ ہم اس کے لئے قائم عبوری کمیٹی کی حمایت کریں گےاور فنڈنگ کے انتظامات  بشمول کوپ 28 میں فنڈ کے کام کاج پر اس کی سفارشات کے منتظر ہیں۔
  4. یو این ایف سی سی سی کے مقصد کو پورا کرنے اور پیرس معاہدے کو نافذ کرنے کیلئے ترقی پذیر ملکوں کی ضرورتوں اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ولولہ انگیز ،شفاف اور باخبر رہنے کے قابل نیا مجموعہ ترتیب دینے کے لیے 2024 میں مالیاتی فائنانس کا نیا کلکٹیو کوائنٹی فائیڈ گول(این سی کیوجی ) قائم کرے جو کہ سالانہ 100 ارب امریکی  ڈالر کا ہے۔
  5.  آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق گلاسگو معاہدے کے پیرا 18 کو یاد کرتے ہوئے، ہم ترقی یافتہ  ملکوں سے زور دیکر کہہ رہے ہیں کہ وہ اضافہ شدہ مالیاتی وسائل کو حاصل کرنے کے تناظر میں 2019 سے 2025 تک کم سے کم اپنے مالی التزامات کودوگنا کرنے کے اپنے عزم کو پورا کریں۔
  6. تمام متعلقہ مالیاتی اداروں مثلاً ایم ڈی بیز اور کثیر سطحی فنڈسے زور دیکر کہاگیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کریں، اس میں ولولہ انگیز مالیاتی اہداف کو اپنانا اور اس سے متعلق اعلان کرناشامل ہے جو مناسب نظرثانی شدہ  اور اضافہ شدہ 2025 کے بہتر تخمینہ کے مطابق ہوں۔
  1. عوامی ماحولیاتی فنانس کی تکمیل میں نجی ماحولیاتی فنانس کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور ترقی پذیر ممالک میں پروجیکٹس کے لیے مخلوط فنانس، ڈی رسکنگ آلات اور گرین بانڈ جیسےمالیاتی طریقہ کار کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ماحولیاتی نظام کا دفاع، تحفظ، پائیدار استعمال اور بحالی

42.   ہم موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، بنجرپن، خشک سالی، زمینی انحطاط، آلودگی، غذائی عدم تحفظ اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے صحت مند ماحولیاتی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ ہم 2030 تک تمام انحطاط شدہ ماحولیاتی نظاموں میں سے کم از کم 30 فیصد کو بحال کرنے اور زمینی انحطاط کی غیرجانبداری کے حصول کے لیے کوششوں کو بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے، ہم:

  1. کنمنگ-مانٹریل عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک (جی بی ایف) کے تیز، مکمل اور مؤثر نفاذ کا عہد کرتے ہیں، اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور 2030 تک حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنے اور اس کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم تمام ذرائع سے مالی وسائل میں اضافے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم گلوبل انوائرنمنٹ فیسیلٹی (جی ای ایف) کے اندر گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک فنڈ کے حالیہ قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
  2. رضاکارانہ بنیادوں پر 2040 تک زمین کے انحطاط کو 50 فیصد تک کم کرنے کے جی-20 کے عزائم کی حمایت کرتے ہیں، جیسا کہ جی-20 گلوبل لینڈ انیشیٹو (جی ایل آئی) کے تحت کیا گیا ہے اور گاندھی نگر نفاذی روڈ میپ اور گاندھی نگر انفارمیشن پلیٹ فارم کی بات چیت پر دھیان دیتے ہیں۔
  3. ہم تسلیم کرتے ہیں کہ جنگلات، ماحولیات، آب و ہوا اور لوگوں کے لیے عالمی اور مقامی سطحوں پر اہم ماحولیاتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی سطح پر متفقہ ٹائم لائن کے مطابق جنگلات کے تحفظ، دفاع اور پائیدار انتظام اور جنگلات کی کٹائی سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو تیز کریں گے، پائیدار ترقی کے لیے ان اقدامات کے تعاون کو اجاگر کریں گے اور مقامی کمیونٹیز اور مقامی لوگوں کے سماجی اور اقتصادی چیلنجوں کو مد نظر رکھیں گے۔ جنگلات کے تناظر میں، ہم امتیازی سبز معاشی پالیسیوں سے گریز کریں گے، جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور کثیر طرفہ ماحولیاتی معاہدوں کے مطابق ہے۔ ہم خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے، رعایتی اور اختراعی فنانسنگ سمیت، تمام ذرائع سے جنگلات کے لیے نئی اور اضافی مالیات کو متحرک کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ ہم جنگل میں لگنے والی آگ کی روک تھام اور تخفیف اور کان کنی سے تباہ شدہ زمینوں کے تدارک کا عہد کرتے ہیں۔
  4. پانی سے متعلق عالمی تعاون کو بڑھانے اور بہترین طریقوں کے اشتراک کا مطالبہ کرتے ہیں، اور اقوام متحدہ 2023 واٹر کانفرنس اور پانی پر جی-20مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سمندر پر مبنی معیشت کا استعمال اور تحفظ

43. ہم دنیا کے سمندروں، سمندری ماحولیاتی نظاموں کے دفاع، تحفظ، بحالی اور پائیدار طریقے سے ان کا استعمال کرنے کا عہد کرتے ہیں اور پیشرفت کے منتظر ہیں اور اس سلسلے میں 2025 کی اقوام متحدہ کی بحریہ کانفرنس میں تعاون کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم:

  1. ایک پائیدار اور لچکدار نیلگوں/سمندر پر مبنی معیشت کے لیے چنئی کے اعلیٰ سطحی اصولوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
  2. سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن آن دی لا آف سی(یو این سی ایل او ایس) کے تحت نئے بین الاقوامی قانونی طور پر پابند آلے کو اپنانےاور قومی دائرہ اختیار سے باہر کے علاقوں (بی بی این جے) کے سمندری حیاتیاتی تنوع کا پائیدار استعمال کرنے پر دھیان دیتے ہیں اور تمام ممالک سے اس کے جلد از جلد نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
  3. بہترین دستیاب سائنسی ثبوت کی بنیاد پرسی سی اے ایم ایل آر کنونشن ایریا میں میرین پروٹیکٹڈ ایریاز (ایم پی اے ایس)کا ایک نمائندہ نظام قائم کرنے کے لیے، انٹارکٹک ٹریٹی سسٹم کے اندر کمیشن برائے انٹارکٹک میرین لیونگ ریسورسز (سی سی اے ایم ایل آر) کے تحفظ کے لیے کمیشن کی حمایت کرتے ہیں۔
  4. بین الاقوامی قانون کے مطابق غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ، اور غیر منظم(آئی یو یو) ماہی گیری کے ساتھ ساتھ ،تباہ کن ماہی گیری کے طریقوں کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
  5. اس ایجنڈے کو حاصل کرنے کی سمت میں پیش رفت کرنے میں اوشین 20مذاکرات  کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔

پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ

44. ہم پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ اس تناظر میں، ہم قرارداد یو این ای پی/ای اے/قرارداد 14 کا خیر مقدم کرتے ہیں جس نے 2024 کے آخر تک اپنا کام مکمل کرنے کے ہدف کے ساتھ سمندری ماحولیات سمیت، پلاسٹک کی آلودگی پر بین الاقوامی قانونی طور سے پابند آلہ تیار کرنے کے لیے ایک بین حکومتی مذاکراتی کمیٹی(آئی این سی) قائم کی ہے۔ ہم جی 20 سمندری کوڑا ایکشن پلان پر بھی بات کریں گے جیسا کہ اوساکا بلیو اوشین وژن میں واضح کیا گیا ہے۔

کل کے شہروں کی مالی اعانت

45. ہم کل کے شہروں کو جامع، لچکدار، اور پائیدار بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں مالیات کو بڑھانے اور موجودہ وسائل کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم کل کے شہروں کی مالی اعانت کے لیے جی-20 اصولوں کی توثیق کرتے ہیں، جو کہ رضاکارانہ اور غیر پابند نوعیت کے ہیں اور کل کے شہروں کی مالیات سے متعلق جی 20/ او ای سی ڈی رپورٹ کی توثیق کرتے ہیں، جو فنانسنگ کی حکمت عملی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید شہری منصوبہ بندی اور فنانسنگ ماڈل کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔ ہم ترقیاتی مالیاتی اداروں اور ایم ڈی بیز سمیت متعلقہ فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جہاں بھی قابل اطلاق ہو، شہری بنیادی ڈھانچہ کی منصوبہ بندی اور فنانسنگ میں ان اصولوں پر عمل کرنے کی صلاحیت کو تلاش کریں اور ابتدائی پائلٹ معاملوں سے تجربات کا اشتراک کریں۔ ہم عوامی خدمات کی موثر فراہمی کے لیے مقامی حکومتوں کو ان کی مجموعی ادارہ جاتی صلاحیت کا اندازہ لگانے اور بڑھانے میں رہنمائی کرنے کے لیے شہری انتظامیہ کی صلاحیت سازی کے لیے حسب ضرورت جی20 اے ڈی بی فریم ورک پر بھی غور کرتے ہیں۔ ہم رضاکارانہ اور غیر پابند معیاری بنیادی ڈھانچہ کی سرمایہ کاری (کیو آئی آئی) اشاریوں کی جاری پائلٹ درخواست پر غور کرتے ہیں اور ملک کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی درخواست پر مزید بحث کے منتظر ہیں۔

آفات کے خطرے کو کم کرنا اور لچکدار بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنا

46. اس سال، جی-20 صدارت نے آفات کے خطرات میں کمی (ڈی آر آر)سے متعلق ورکنگ گروپ کو ادارہ جاتی بنانے کے ذریعے جی-20 میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کی کوششوں کو متحرک کیا ہے جیسا کہ یو این جی اے کی قرارداد 77/289میں بیان کیا گیا ہے۔ ہم سینڈائی فریم ورک فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن  (ایس ایف ڈی آر آر) کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں اور اس کے مکمل نفاذ کو تیز کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم:

  1. قومی اور مقامی صلاحیتوں، جدید فنانسنگ ٹولز، نجی شعبے کی سرمایہ کاری، اور علم کے تبادلے کے ذریعے ابتدائی انتباہ اور ابتدائی کارروائی پر پیش رفت میں تیزی لانے پر زور دیتے ہیں۔
  2. ابھرتی ہوئی معیشتوں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک، ایل ڈی سی اور ایس آئی ڈی ایس سمیت تمام ممالک کی صلاحیتوں میں اضافے کی حمایت جاری رکھیں تاکہ بنیادی ڈھانچہ کے نظام کی تباہی اور موسمیاتی لچک کو فروغ دیا جا سکے۔ ہم ڈی آر آر کے لیے عالمی پلیٹ فارم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس طرح کے تعاون اور اشتراک کو آگے بڑھانے کے لیے کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) جیسے اقدامات پر دھیان دیتے ہیں۔
  3. سینڈائی فریم ورک کے تمام اصولوں کو لاگو کرتے ہوئے بازیابی کے تجربات کی باہمی آموزش کو فروغ دیتے ہیں۔

ڈی۔  اکیسویں صدی کے لیے کثیر جہتی ادارے

کثیر جہتی کو دوبارہ متحرک کرنا

47.    اقتصادی ترقی اور خوشحالی، نوآبادیات سے دستبرداری، آبادیاتی تقسیم، تکنیکی کامیابیوں، نئی اقتصادی طاقتوں کے ابھرنے اور گہرے بین الاقوامی تعاون کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے عالمی نظام میں ڈرامائی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اقوام متحدہ کو تمام رکنیت کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، اپنے بانی مقاصد اور اپنے چارٹر کے اصولوں کا وفا دار ہونا چاہیے اور اپنے منشور کو پورا کرنے کے لیے موافق ہونا چاہیے۔ اس تناظر میں، ہم اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ اعلامیہ(یو این جی اے 75/1) کو یاد کرتے ہیں جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ہمارے چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کا مقابلہ کثیر جہتی، اصلاحات اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ اکیسویں صدی کے عصری عالمی چیلنجوں سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے اور عالمی طرز حکمرانی کو زیادہ نمائندہ، مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے نئی قوت کے ساتھ کثیر جہتی کی ضرورت پر متعدد فورمز پر آواز اٹھائی گئی ہے۔ اس تناظر میں، 2030 کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک زیادہ جامع اور پھر سے متحرک کثیر جہتی نظریہ اور اصلاحات ضروری ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی اصلاح

48. اکیسویں صدی کو ایک بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی نظام کی بھی ضرورت ہے جو مقصد کے لیے موزوں ہو، جس میں ترقی پذیر ممالک، خاص طور سے سب سے غریب اور کمزور ملکوں کو درپیش جھٹکوں کی ضرورت اور گہرائی بھی شامل ہو۔ ہم آپریٹنگ ماڈل کو بڑھا کر، ردعمل اور رسائی کو بہتر بنا کر، اور ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مالیاتی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کر کے بہتر، بڑے اور زیادہ مؤثر ایم ڈی بی فراہم کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔ ترقی کے لیے اربوں سے کھربوں ڈالر کی لمبی چھلانگ لگانے کے لیے سبھی ذرائع سے مالیات کو متحرک کرنے کی ہماری کوششوں کے لیے مضبوط ایم ڈی بی اہم ہوں گے۔ ہم زیادہ مؤثر، قابل اعتماد، جوابدہ اور قانونی ادارے فراہم کرنے کے لیے عالمی بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی اداروں میں فیصلہ سازی میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو ترقی پذیر ممالک اور ای ایم ایز کو غربت سے لڑنے، عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے نمایاں طور پر زیادہ مالی امداد فراہم کرنی چاہیے۔

49.    ہم کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے پر مسلسل توجہ کے ساتھ 21ویں صدی کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایم ڈی بیز کو تیار اور مضبوط کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

50.    ہم ایم ڈی بی کے کیپٹل ایڈیکیسی فریم ورکس (سی اے ایف ایس) کے جی-20 آزادانہ جائزے کی سفارشات کو نافذ کرنے کے لیے جی20 روڈ میپ کی توثیق کرتے ہیں اور ایم ڈی بی کے اپنے گورننس فریم ورک کے اندر، ان کے طویل مدتی مالیاتی استحکام، مضبوط کریڈٹ ریٹنگ اور ترجیحی قرض دہندہ حیثیت کی حفاظت کرتے ہوئے اس کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ایم ڈی بیز، موضوعاتی ماہرین اور شیئر ہولڈروں کے ساتھ مشغولیت کے ذریعے رولنگ بنیادوں پر عمل درآمد کی پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ایم ڈی بی کی سی اے ایف سفارشات کو، خاص طور پر خطرات سے نمٹنے کی ان کی صلاحیت اور مالیاتی جدت کی تعریفوں کو اپنانے کے حوالے سے نافذ کرنے میں ان کی پیشرفت کی تعریف کرتے ہیں ۔ ہم 2024 کے اوائل تک گلوبل ایمرجنگ مارکیٹس (جی ای ایمز) ڈیٹا کے بروقت اجرا اور جی ای ایمز 2.0 کو ایک علیحدہ ادارے کے طور پر شروع کرنے پرایم ڈی بیز کے درمیان جاری تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے، ہم ایم ڈی بیز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہائبرڈ کیپٹل، قابل وصول سرمایہ، اور ضمانتوں جیسے شعبوں میں تعاون کریں۔ ہم ایم ڈی بیز ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں اور شراکت داروں کے درمیان بہتر بات چیت کی تعریف کرتے ہیں اور معلومات کے تبادلے اور درجہ بندی کے طریقہ کار میں مسلسل شفافیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم اس بات پر دھیان دیتے ہیں کہ سی اے ایف کے ابتدائی اقدامات، بشمول نفاذ اور غور کے تحت، ممکنہ طور پر اگلی دہائی میں تقریباً 200ارب امریکی ڈالر کا اضافی قرضہ دینے کی گنجائش پیدا کر سکتے ہیں، جیسا کہ جی-20 سی اے ایف روڈ میپ میں اندازہ لگایا گیا ہے۔ حالانکہ یہ ابتدائی حوصلہ افزا اقدامات ہیں، ہمیں سی اے ایف  کے نفاذ کو جاری رکھنے اور مزید تحریک دینے کے لیے اضافی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوگی۔

51.    اس کے علاوہ، ہم ایم ڈی بیز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے وژن، ترغیبی ڈھانچے،کارروائی جاتی نقطہ نظر اور مالیاتی صلاحیتوں کو تیار کرنے کے لیے جامع کوششیں کریں تاکہ وہ اپنے منشور کے مطابق رہتے ہوئے وسیع پیمانے پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے بہتر طریقے سے لیس ہوں اور پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے اپنے عزم کو پورا کریں۔ ہم ان کے ارتقا کے روڈ میپ پرعالمی بینک کی پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہیں اورآئی ایم ایف/ ڈبلیو بی جیز کی سالانہ میٹنگوں کے ذریعے مراکش اور اس سے آگے کے مزید اقدامات کے منتظر ہیں۔ 21 ویں صدی کے لیے ایم ڈی بی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور فروغ دینے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم رپورٹ کی جلد اوّل کی تیاری میں ایم ڈی بیز کو مضبوط بنانے کےجی20 آزاد ماہر گروپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور اکتوبر 2023 میں متوقع جلد دوئم کے اتصال کے ساتھ اس کی جانچ کے منتظر ہیں۔ ہم جلد اوّل کی سفارشات کو واضح کرتے ہیں اورایم ڈی بیز ان سفارشات کو متعلقہ اور مناسب طور پر، حکمرانی کے اپنے لائحہ عمل کے اندر ، مناسب وقت میں،ایم ڈی بیز کی تاثیر کو بڑھانے کے مقصد سے بحث کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم اکتوبر 2023 میں چوتھے جی-20 ایف ایم سی بی جی کے موقع پرایم ڈی بیز کی مالی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے آئندہ جی-20 اعلیٰ سطحی سیمینار کی حمایت کرتے ہیں۔ ترقیاتی ضروریات اور عالمی چیلنجوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری پر بڑے پیمانے پر زور دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس تناظر میں، ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے، دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر،ای ایم ڈی ایز میں گھریلو وسائل کو متحرک کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہیں ۔ ہم ایم ڈی بیز سے اس بات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے جدید فنانسنگ ماڈل اور نئی شراکت داریوں کے ذریعے نجی سرمائے سے فائدہ اٹھائیں۔ دیگر کثیر جہتی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم ایک نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے سربراہی اجلاس پرتوجہ مرکوز کرتے ہیں۔

52.  ایس ڈی جی کے حصول کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم کم اور درمیانہ آمدنی والے ممالک کی مدد کے لیے عالمی بینک کی صلاحیت کو بڑھانے کی غرض سے اجتماعی طور پر مزید ہیڈروم اور رعایتی مالیات، کومتحرک کریں گے جنہیں کم  رعایتی وسائل کی تقسیم کے لیے واضح فریم ورک کے ساتھ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کی ضرورت ہے اور غریب ترین ممالک کو مدد فراہم کریں گے۔ لہذا، ہم ایسے متبادل تلاش کر رہے ہیں جو آئی بی آرڈیصدر مرکز کو  طاقت فراہم کریں گے، عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری کی لاگت کو کم کریں گے اور آئی ڈی اے کرائسس ریسپانس ونڈو کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ ہم آئی ڈی اے فنانسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک پرجوش آئی ڈی اے 21 میں اضافے کے بھی منتظر ہیں۔ ہم  انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن  اینڈڈیولپمنٹ (آئی بی آرڈی) کی 2020 کی شیئر ہولڈنگ ریویو کی اختتامی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں اور 2025 کے شیئر ہولڈنگ ریویو کے منتظر ہیں۔

  1. ہم عالمی مالیاتیسیفٹی نیٹ کے مرکز میں ایک مضبوط، کوٹہ پر مبنی، اور مناسب وسائل کے حامل آئی ایم ایف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم کوٹوں کی مناسبیت پر نظرثانی کے لیے پرعزم ہیں اور کوٹوں کے 16ویں جنرل ریویو (جی آر کیو) کے تحت آئی ایم ایف گورننس اصلاحات کے عمل کو جاری رکھیں گے، جس میں ایک گائیڈ کے طور پر ایک نیا کوٹہ فارمولہ بھی شامل ہے، اور آئی ایم ایف کے وسائل میں کوٹے کے بنیادی کردار کو یقینی بنائیں گے ،جسے 15 دسمبر 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔ اس تناظر میں، ہم کم از کم آئی ایم ایف کے موجودہ وسائل کے ذخیرہ کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم 100 ارب امریکی ڈالر کی رضاکارانہ شراکت (ایس ڈی آریا اس کے مساوی) اور 2.6 ارب امریکی ڈالر کی گرانٹس کے عہدبستگی کا خیرمقدم کرتے ہیں جو سب سے زیادہ ضرورت مند ممالک کے لیےہیں اور زیر التواء  رقوم کی تیزی سے فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں جن کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ہم لچکدار اور پائیدار ٹرسٹ (آر ایس ٹی) اورغربت میں کمی اور ترقی سے متعلق ٹرسٹ (پی آر جی ٹی ) کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم پی آر جی ٹی کو مزید رضاکارانہ سبسڈی اور قرض کے وعدوں کا مطالبہ کرتے ہیں اور آر ایس ٹی حمایتیافتہ پروگراموں کیاثر پذیری کی نگرانی کرتے رہیں گے۔ ہم آنے والے برسوں میں کم آمدنی والے ممالک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےپی آر جی ٹی کو پائیدار بنیادوں پر رکھنے کے لیےمتبادل کی رینج کے آئی ایم ایف کے ابتدائی تجزیے کے منتظر ہیں۔ جی 20 افریقہ کے لیے، افریقہ کے ساتھ جی 20 کمپیکٹ کے ذریعے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ہم متعلقہ قانونی فریم ورک اورایس ڈی آر کے ریزرو اثاثہ کے کردار اور حیثیت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت  کا احترام کرتے ہوئے ایم ڈی بیز کے ذریعہ ایس ڈی آر کی رضاکارانہ چینلنگ کے لئے قابل عمل متبادل کی تلاش پر مزید پیش رفت کے  منتظر ہیں۔ہم احتیاطی اانتظامات کا جائزہ لینے اور آئی ایم ایف سرچارج پالیسی پر ہونے والی بات چیت کے مشاہدے کے منتظر ہیں۔

عالمی قرضوں سے لاحق خطرات  کو کم کرنے کے لئے بندوبست

  1. ہم کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں قرض کے خطرات کو موثر، جامع اور منظم طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر ازسرنو زور دیتے ہیں۔ ہم ڈی ایس ایس آئی کے علاوہ  قرض کے  طریقہ کار کے لیے مشترکہ فریم ورک میں کیے گئے ، دوسرے اور آخری پیراگرافسمیت تمام وعدوں پر قائم ہیں ، جیسا کہ 13 نومبر 2020 کو اتفاق ہوا تھا، اور مشترکہ فریم ورک کے نفاذ کو ایک پیش قیاسی،بروقت، منظم اور مربوط انداز میںآگے بڑھاتے ہیں ۔ اس مقصد کے لیے، ہم مناسب سفارشات  کے لیے مشترکہ فریم ورک کے نفاذ سے منسلک پالیسی سے متعلق امور پر مسلسل بحث  ومباحثہ پر زوردیتے ہیں۔ ہم زامبیا کی حکومت اور قرض ٹریٹمنٹ سے متعلق سرکاری قرض دہندہ کمیٹی کے درمیان حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کے فوری حل کے منتظر ہیں۔ ہم گھانا کے لیے باضابطہ قرض دہندگان کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہیں اور جلد از جلد قرض کے  ٹریٹمنٹ پر ایک معاہدے کے منتظر ہیں۔ ہم ایتھوپیا کے لیے قرض کے ٹریٹمنٹ کے فوریحل پر بھی زور دیتے ہیں۔ مشترکہ فریم ورک سےالگ ، ہم سری لنکا کی قرض کی صورتحال کے بروقت حل کے لیے تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیںجس میں آفیشل کریڈیٹر کمیٹی  کی تشکیل شامل ہے اور ہم جلد از جلد اس کے حل پر زور دیتے ہیں۔ ہم عالمی سورین ڈیبٹ راونڈٹیبل  (جی ایس ڈی آر) کے شرکاء کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ مواصلت کو مضبوط کیا جا سکے اور مشترکہ فریم ورک کے اندر اور باہر کلیدیفریقوں کے درمیان مشترکہ مفاہمت کو فروغ دیا جاسکے تاکہ قرضوں کے موثرٹریٹمنٹ میں سہولت ہو۔ ہم قرضوں میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے کام جاری رکھنے  پرنجی قرض دہندگان سمیت تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی رضاکارانہ طور پرجائزہ لینے کے کام کے نتائج  پر توجہ دیتے ہیں۔ ہم نجی شعبے کے قرض دہندگان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جنہوں نے پہلے ہیجوائنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (آئی آئی ایف)  / او ای سی ڈی ڈیٹا ریپوزٹری پورٹل میں ڈیٹا کا تعاون کیا ہے اور دوسروں کو بھی رضاکارانہ بنیادوں پر تعاون کرنے کیترغیب دیتے رہتے ہیں۔

ای۔ تکنیکی تبدیلی اور ڈیجیٹل سرکاری  بنیادی ڈھانچہ

55.    ٹیکنالوجی، موجودہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور جامع اور پائیدار ترقی کے لیے پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے تیز رفتار تبدیلیوں کو قابل بناسکتی ہے۔ ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ (ڈی پی آئی)، ایک ابھرتے ہوئے تصور کے طور پر اور مشترکہ ڈیجیٹلنظام کے ایک سیٹ کے طور پر، جو سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ذریعے بنایا گیا ہے، محفوظ اور لچکداربنیادی ڈھانچہ پر مبنی ہے، اور اسے کھلے معیارات اور خصوصیات کے اعتبار سے بھی  بنایا جا سکتا ہے ،مزیدبرآں  اوپن سورس سافٹ ویئر سماجی سطح پر خدمات کی فراہمی کو قابل بنا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ کو قابل عمل بنانے کی اپنی رضاکارانہ کوششوں میں، ہم قابل اطلاق قانونی فریم ورک کا احترام کرتے ہوئے اعتماد کے ساتھ ڈیٹاکے آزادانہ بہاؤ اورسرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم ترقی کے لیے ڈیٹا کے کردار کی بھیتوثیق کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل سرکاری  بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر

56.    ہم محفوظ، قابل اعتماد، جوابدہ اور شمولیت پر مبنی ڈیجیٹلسرکاری بنیادی ڈھانچہ کو تسلیم کرتے ہیں ، جو حقوق انسانی، ذاتی ڈیٹا، رازداری اور املاک دانش کے حقوق کا احترام کرے،  لچک کو فروغ دے سکتا ہے اور خدمات کی فراہمی اور اختراع کو فعال کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے، ہم:

  1. ڈی پی آئی کی ترقی، تعیناتی اور حکمرانی کے لیے ایک رضاکارانہ اور تجویز کردہ فریم ورک، ڈیجیٹلسرکاری بنیادی ڈھانچہ کے نظام کے لیےجی20 فریم ورک کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
  2. عالمی ڈیجیٹلسرکاری بنیادی ڈھانچہ ریپوزٹری (جی ڈی پی آئی آر) تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے ہندوستان کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو کہ ڈی پی آئی کا ایک ورچوئل ریپوزٹری ہے، جسے رضاکارانہ طور پر جی20 کے ممبران اور دیگر شراکت کرسکتے ہیں۔
  3. ایک مستقبل کے اتحاد (او ایف اے) کی بھارتی صدارت کی تجویزپر توجہ دیتے ہیں ، جوکہ ایک رضاکارانہ اقدام ہے جس کا مقصد صلاحیت کو بڑھانا، اور ایل ایم آئی سی میںڈی پی آئی کو نافذ کرنے کے لیے تکنیکی مدد اور مناسب فنڈنگ  معاونت فراہم کرنا ہے۔

ڈیجیٹل معیشت میں تحفظ،سلامتی  اور اعتماد قائم کرنا

57. ایک قابل، شمولیت پر مبنی، کھلی، منصفانہ، امتیازی سلوک کے بغیر اور محفوظ ڈیجیٹل معیشت قابل اطلاق قانونی فریم ورک کا احترام کرتے ہوئے تمام ممالک اور فریقوں کے لیے اہمیت کے حامل ہے ۔اس کے لئے ہم ایک محفوظاور لچکدار ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کے لیے اپنے بہترین طور طریقوںکو مشترک کریں گے۔ اس حد تک، ہم:

  1. ڈیجیٹل معیشت میں تحفظ، سلامتی، لچکاوراعتماد پیدا کرنے میں  کاروبار کی مدد کے لئے غیر پابند جی20 اعلیٰ سطحی اصولوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔
  2. سائبرتعلیم اور بچوں اور نوجوانوں میں سائبر  سے متعلق بیداری  کے لئےجی20 ٹول کٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

کرپٹو- اثاثے: پالیسی اور ضابطہ

58. ہم کرپٹو اثاثہ کے ماحولیاتی نظام میں تیز رفتار پیش رفت کے خطرات کی قریب سے نگرانیکررہے  ہیں۔ ہم کرپٹو اثاثہ جات کی سرگرمیوں اور مارکیٹ اور عالمی اسٹیبل کوائن بندوبست  کے ضابطے، نگرانی اور نگرانی کے لیے مالی استحکام بورڈ (ایف ایس بیز) کی اعلیٰ سطحی سفارشات کی توثیق کرتے ہیں۔ ہم ایف ایس بی اور ایس ایس بیز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان سفارشات کے مؤثر اور بروقت نفاذ کو عالمی سطح پر ایک مستقل انداز میں فروغ دیں تاکہ ریگولیٹری آربیٹریٹج  سے بچا جا سکے۔ ہم کرپٹو اثاثوں کے لیے مشترکہ ایف ایس بی اور ایس ایس بیز کے ورک پلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم آئی ایم ایف- ایف ایس بی سنتھیسز پیپر کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس میں ایک روڈ میپ بھی شامل ہے، جو کہ ایک مربوط اور جامع پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کی حمایت کرے گا جس میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر معیشتوں (ای ایم ڈی ایز) کے لیے مخصوص خطرات اور خطرات کی مکمل رینج اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالیاعانت کے خطرات کو دور کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے معیارات  کے جاری عالمی نفاذ کو ملحوظ خاظر رکھا جائے گا ۔ ہمارے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنر اکتوبر 2023 میں اپنی میٹنگ میں روڈ میپ کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہم کرپٹو ایکو سسٹم: کلیدی عناصر اور خطرات پر بی آئی ایس کی رپورٹ کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی

59. ہم مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسیوں (سی بی ڈی سیز) کے تعارف اوراسے اخْتیار کرنے سے پیدا ہونے والے ممکنہ خفیف معاشی مضمرات ،خاص طور پر سرحد پار ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالی اور مالیاتی نظام پر بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ ہم سی بی ڈی سیز سے سیکھے گئے اسباق پربی آئی ایس انوویشن ہب (بی آئی ایس آئی ایچ) کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس موضوع پر بحث کو آگے بڑھانے کے لیےسی بی ڈی سیزکو وسیع پیمانے پر اپنانے کے ممکنہ خفیف معاشی مضمرات پر آئی ایم ایف کی رپورٹ  کے منتظر  ہیں۔

ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا

60. ہم تمام دستیاب ڈیجیٹل ٹولز اور ٹیکنالوجیوں کو تعینات کرنے کا عزم کرتے ہیں اور محفوظ اور لچکدار ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارےکرہ ارض پر ہر شہری کو مالی طور پر شامل کیا جائے۔ اس کی حمایت کے لیے، ہم:

  1. کسانوں کے ذریعہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذمہ دار، پائیدار اور جامع استعمال کو فروغ دینے اور ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے حیاتیاتی نظام کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں۔
  2. ڈبلیو ایچ او کے زیر انتظام فریم ورک کے اندر ڈیجیٹل ہیلتھ سےمتعلق عالمی پہل (جی آئی ڈی ایچ) کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ ڈیٹا کے تحفظ کے متعلقہ ضوابط کی تعمیل میں ایک جامع ڈیجیٹلصحت کا حیاتیاتی نظام بنایا جا سکے۔
  3. ثقافت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کو مستحکم کریں گے اور ثقافتی اور تخلیقی شعبوں اور صنعتوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل فریم ورک کو اپنائیں گے ۔

سبھی کی بھلائی کے لئے ذمہ داری کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کواستحکام

61. مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی خوشحالی اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کی توسیع کا وعدہ کرتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کے حقوق اور تحفظ کا خیال رکھتے کرتے ہوئے، ذمہ دارانہ، جامع اور انسانی بنیادوں پر چیلنجوں کو حل کرکے عوامی بھلائی کے لیےاے آئی  کو مستحکم کیا جائے ۔ ذمہ دارانہ اے آئی کی ترقی، تعیناتی اور استعمال کو یقینی بنانے کے لیے، انسانی حقوق کے تحفظ، شفافیت اور وضاحت، انصاف پسندی، جوابدہی، ضابطہ، سیفٹی ، مناسب انسانی نگرانی، اخلاقیات، تعصبات، رازداری، اور ڈیٹا کے تحفظ پر توجہ دینی  چاہیے۔ اے آئی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے ، اس کے فوائد کو مساوی طور پر بانٹنے اور خطرات کو کم کرنے کے لیے، ہم بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اے آئی کے لیے بین الاقوامیحکمرانی پر مزید بات چیت کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس مقصد کے لیے، ہم:

  1. اے آئی سے متعلق جی -20 کے  اصولوں (2019) سے اپنی عہدبستگی کی تصدیقکرتے ہیں اور ڈیجیٹل معیشت میںسلیوشنز کیمدد کے لیےاے آئی  کے استعمال کے طریقوں کے بارے میں معلومات مشترک کرنے  کی کوشش کرتے ہیں۔
  2. اختراع کے حامی ریگولیٹری/گورننس  کے طریقےکو  جاری رکھیں گے جو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائے اور اے آئی کے استعمال سے وابستہ خطرات کو مدنظر رکھے۔
  3. ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے ذمہ دار  ا ے آئی  کو فروغ دیں گے۔

ایف۔   بین الاقوامی ٹیکس کاری

62. ہم 21ویں صدی کی ضروریات کے مطابق عالمی سطح پر منصفانہ، پائیدار اور جدید بین الاقوامی ٹیکس نظام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم دو ستون والے بین الاقوامی ٹیکس پیکج کے تیزی سے نفاذ کے لیے پرعزم ہیں۔ ستون اوّل پر اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں کثیر جہتی کنونشن (ایم ایل سی) کے متن کی فراہمی شامل ہے، اور اماؤنٹ  بی  (ملک میں بنیادی مارکیٹنگ اور تقسیم کی سرگرمیوں کے لیے آرمس لینتھ  پرنسپل  کے آسان اور ہموار اطلاق کے لیے فریم ورک) پر کام اس کے ساتھ ساتھ، ستون دو کے تحت، سبجیکٹ ٹو ٹیکس رول (ایس ٹی ٹی آر) کیتیاری پر کام کی تکمیل۔ہم 2023 کے دوسرے نصف میں ایم ایل سی کو دستخط کے لیے تیار کرنے اور 2023 کے آخر تک اماؤنٹ بی پر کام مکمل کرنے کے مقصد سے ایم ایل سی سے متعلق چند زیر التواء مسائل کو تیزی سے حل کرنے کے لیے جامع فریم ورک سے مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مختلف ممالک کی طرف سے گلوبل اینٹی بیس ایروزن (جی ایل او بی ای) ضابطوں کو ایک مشترکہ نقطہ نظر کے طور پر نافذ کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم دو ستون والے بین الاقوامی ٹیکس پیکج کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے صلاحیت سازی کی مربوط کوششوں کی ضرورت کو  تسلیم کرتے ہیں اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے اضافی مدد اور تکنیکی مدد کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم ترقی پذیر ممالک اور بین الاقوامی ٹیکس سے متعلق جی20/او ای  سی ڈی روڈ میپ کی 2023 کی اپڈیٹ کو نوٹ کرتے ہیں۔ ہم کرپٹو-اسسیٹ رپورٹنگ فریم ورک ("سی اے آر ایف") کے تیزی سے نفاذ اور سی آر ایس میں ترامیم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ٹیکس کے مقاصد کے لیے شفافیت اور معلومات کے تبادلے کے عالمی فورم (’’گلوبل فورم‘‘) سے مطالبہ کرتے  ہیں کہ وہ 2027 تک سی اے آر ایف تبادلے شروع کرنے کے لیے ان دائرہ اختیارات کی ایک قابل ذکر تعداد کی خواہش کو دیکھتے ہوئے، متعلقہ دائرہ اختیار کے ذریعے تبادلے شروع کرنے کے لیے ایک مناسب اور مربوط ٹائم لائن کی نشاندہی کرے اور اپنے کام کی پیشرفت پر ہماری آئندہ میٹنگوں کو رپورٹ پیش کرے۔ ہم رئیل اسٹیٹ پر بین الاقوامی ٹیکس شفافیت کو بڑھانے کے بارے میںاو ای سی ڈی کی رپورٹ اور غیر ٹیکس مقاصد کے لیے ٹیکس معاہدے کے تبادلے کی معلومات کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق عالمی فورم کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔

جی ۔ صنفی مساوات اور تمام خواتین اور لڑکیوں کے لئے تفویض اختیارات

63۔ جی 20 اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ صنفی مساوات بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور یہ کہ تمام خواتین اور لڑکیوں کے تفویض اختیارات کے لئے سرمایہ لگانا2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں کئی طرح سے مؤثر ہوگا۔

اقتصادی اور سماجی تفویض اختیارات میں اضافہ

64. ہم خواتین کی قیادت میں ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور خواتین کے لئے عالمی آزمائشوں کے ازالے کے لئے مکمل مساوی اور مؤثر حصہ داری کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شمولیت اور معاشرے کے تمام شعبوں میں ان کی عملی شرکت کے لئے عہد بند ہیں اور انھیں معیشت کے ہر شعبے اور ہر سطح پر ان کی شمولیت کا عزم رکھتے ہیں جو کہ نہ صرف صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لئے بلکہ عالمی جی ڈی پی میں اضافے کے لئے بہت اہم ہے۔ اس کے لئے ہم۔

  1. ہم اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ لیبر فورس کی شرکت میں فرق کو کم کئے جانے کی جانب برسبن گول کو حاصل کیا جائے گا اور برسبن گول ’25ضرب25‘ کے لئے اس سے بھی بعید جی 20 نقش راہ پر عمل آوری کی جائے گی ، نیز آئی ایل او اور او ای سی ڈی کو پیش رفت رپورٹ سالانہ پیش کرنے کو کہا جائے گا۔
  2. اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کم عمر بچیوں سے لیکر تمام خواتین اور بچیوں کو مناسب قیمتوں والی ،تمام  لوگوں کی شرکت والی ، قابل رسائی ، محفوظ اور معیاری تعلیم فراہم کریں گے اور معذوری سے دوچار خواتین ا ور بچیوں سمیت سب کو ایس ٹی ای ایم شعبوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں میں لیڈر شپ کے مواقع فراہم کریں گے۔
  3.  خواتین کو روزگار کے میدان میں بامعنیٰ شمولیت اور روزگار کے مواقع تک ان کی رسائی کے لئے کام کریں گے اور اجرتوں کی ادائیگی میں صنفی تفریق کو ختم کریں گے اور باوقار کاموں اور معیاری ملازمتوں میں خواتین کی مساوی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔
  4. سماجی تحفظ کی دستیابی اور رسائی میں سرمایہ لگایا جائےگا اور ادائیگی اور غیر ادائیگی والی نگہداشت میں غیر مساوی رجحان کو ختم کریں گے نیز تعلیم اور روزگار میں خواتین کی لگاتار شرکت کویقینی بنائیں گے۔
  5. ہم عہد کرتے ہیں کہ خواتین اور بچیوں کے تئیں آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کے صنفی بنیاد کے تشدد کو ختم کیا جائے گا جس میں جنسی تشدد بھی شامل ہے اور ہراساں کرنے ، امتیاز اور کسی بھی طرح کی بدسلوکی پائی جاتی ہے نیز خواتین کے لئے کام کرنے کی جگہ کو ان کے لئے محفوظ بنایا جائے گا۔
  6. ہم خواتین کو اقتصادی وسائل تک بہ اسانی رسائی کے ذریعہ خصوصا ڈیجیٹل فائنانس اور مائیکزفائنانس میں مدد کرکے انھیں باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل کریں گے۔
  7. صنفی فرق والی ذہنیت اور تعصبات کو ختم کرنے کے لئے کام کریں گے اور صنفی امتیاز اور غیر مساوی فرق ختم کرنے کے لئے کام کریں گے اور صنفی امتیاز اور غیر مساوی سلوک اور رویئے میں تبدیلی لائیں گے۔

صنفی  ڈیجیٹل تقسیم کو کم کیا جائے گا

65. ہم 2030 تک ڈیجیٹل صنفی فرقی کو نصف کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ اس کے لئے ہم:۔

  1. ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں تک رسائی کے لئے ، اس کی مناسب دستیابی اور استعمال کے لئے صنفی بنیادوں پر ضابطوں اور بندشوں کا ازالہ کریں گے۔
  2. انضباطی پالیسی فریم ورک کو فروغ دینا جس کے ذریعہ تمام خواتین اور لڑکیوں کو قومی ڈیجیٹل حکمت عملی تیار کرنے میں عملی شرکت حاصل ہو اور ڈیجیٹل خواندگی اور ہنرمندی بڑھائی جائے گی۔
  3. ہم خواتین اور لڑکیوں کو بڑھتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن سے پیدا تمام امکانی خطروں اور آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی پریشانیوں کی نشاندہی کرکے انھیں ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں اور اس کے لیے ڈیجیٹل آلات اور ٹیکنالوجیوں میں سیفٹی بائی ڈیزائن کے رجحان کے فروغ پر زور دیتے ہیں۔
  4. خواتین کی سربراہی میں یا ایم ایس ایم اییز سمیت ان کی ملکیت والے کاروباروں کے لئے صنفی اعتبار سے مساوی پالیسیاں بنائیں گے تاکہ خواتین کی ڈیجیٹل معیشت میں مساوانہ شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
  5. خواتین کے روزگار اور آمدنی کے تحفظ کو بہتربنانے کے لئے مطلوبہ شعبوں کی نشاندہی اور رقوم کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔
  6. ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کے تفویض اختیارات کو مستحکم کرنے والے اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔

آب وہوا سے متعلق کارروائیوں میں صنفی شمولیت پر زور

66. ہم آب وہوا میں تبدیلی ، حیاتیاتی تنوع کے نقصان ، ریگیستانوں کے پھیلاؤ اور آلودگی کے خواتین اور لڑکیوں پر مضر اثرات کو دیکھتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ آب وہوا سے متعلق کارروائیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی برابر کی شمولیت ہونی چاہئے۔ اس مقصد کے لئے ہم درج ذیل اقدامات کریں گے:

  1. آب وہوا میں تبدیلی کو کم سے کم کرنے میں اور آفات کے خطروں میں کمی لانے کے لئے حکمت عملی اور پالیسی فریم ورک میں خواتین کی شمولیت کو برابری کی حیثیت دی جائے گی اور ماحولیات سے متعلق امور میں عورتوں کی شمولیت بڑھائی جائے گی۔
  2. آب وہوا میں تبدیلی اور ماحولیات میں بگاڑ کے اثرات سے نمٹنے کی اہلیت کو فروغ دینے کے لئے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (ڈبلیو ایچ ایس ایچ) سمیت تمام اقدامات میں صنفی مساوات کو یقینی بنایا جائے گا۔

خواتین کےلئے خوراک ، تغذیہ اورتندرستی کو یقینی بنانا

67. خواتین کی خوراک اور تغذیہ کی لگاتار دستیابی، انفرادی اور کمیونٹی ترقیات کا اہم ترین عنصر ہے کیونکہ اس سے خواتین کی صحت کی بنیاد تیار ہوتی ہے اور ساتھ ہی ان کے بچوں، کنبوں اور وسیع تر سطح پر کمیونٹی کی صحت کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمارے اقدامات اس طرح ہوں گے:

  1. تمام لوگوں کی شمولیت والے پائدار نوعیت کے زرعی اور خوراک نظام میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ،اسکول میں کھانے کے پروگرام میں قبال رسائی، سستی محفوظ اور مقوی خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین کے ذریعہ اور خواتین کسانوں کے لئے زرعی اقداری سلسلہ کے لیے اختراع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
  2. خوراک اور تغذیہ نظام میں صنفی اعتبارسے اور عمر کے اعتبار سے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بھوک اور تغذیہ کی کمی کو ختم کیا جاسکے۔

خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل

68. ہم خواتین کو با اختیار بنانے پر ایک نیا ورکنگ گروپ بنانے سے اتفاق کرتے ہیں، تاکہ جی 20 خواتین کے وزارتی اجلاس کی تائید ہو اور ہم برازیل کی جی 20 کی صدارت کے دوران اس کی اوّلین میٹنگ بلائے جانے کے منتظرہیں۔

ایچ۔ مالیاتی شعبے کے مسائل

69. ہم کمزوریوں کو دور کرنے اور غیر بینک مالیاتی ثالثی (این بی ایف آئی) کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے این بی ایف آئی میں ابھرتی ہوئی پیشرفتوں کی نگرانی کرتے ہوئے نظامی نقطہ نظر سے ایف ایس بی اور ایس ایس بیز کے کام کی بھرپور حمایت کرتے رہتے ہیں۔ ہم اوپن اینڈڈ فنڈز میں لیکویڈیٹی کی عدم مطابقت کو دور کرنے کے لیے ایف ایس بی2017 کی سفارشات پر نظرثانی کے بارے میں این بی ایف آئی  کے مالی استحکام کے مضمرات پر ایف ایس بی کی مشاورتی رپورٹ اور ایف ایس بی کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ایف ایس بی منی مارکیٹ فنڈ کی تجاویز کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے کام کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم سائبر واقعے کی رپورٹنگ، سائبر لیکسی کون میں اپ ڈیٹس اور حادثوں کی رپورٹنگ کے تبادلے (فائر) کے لیے ایک فارمیٹ کے لیے تصوراتی نوٹ میں زیادہ ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے ایف ایس بی کی سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم فائر سے متعلق ایف ایس بی کے مزید کام کے منتظر ہیں اور ایف ایس بی سے مناسب ٹائم لائنز کے ساتھ ایکشن پلان تیار کرنے کو کہتے ہیں۔ ہم فریق ثالث کےخطرات کے انتظامیہ اورنگرانی کو بڑھانے پر ایف یس بی کی مشاورتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ٹول کٹ سے مالیاتی اداروں کی کارروائی جاتی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں میں تعاون ملے گا۔ بگ ٹیک اور فن ٹیک سمیت اہم فریق ثالث سروس فراہم کنندگان پر ان کے بڑھتے ہوئے انحصار سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ، مالیاتی خدمات کے شعبے کے مختلف شعبوں میں دائرہ اختیار میں ضابطہ جاتی اورنگرانی کے طریقوں میں بے ربطگی میں كمی آئے گی۔

70. ہم 2027 تک تیز تر، سستی، زیادہ شفاف اور جامع سرحد پار ادائیگیوں کے عالمی اہداف کو حاصل کرنے کی خاطر سرحد پار ادائیگیوں کو بڑھانے کے لیے جی 20 روڈ میپ کے اگلے مرحلے کی خاطر ترجیحی کارروائیوں کے موثر نفاذ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس سمت میں ایس ایس بیز اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات كا خیرمقدم كرتے ہیں۔ ہم جی 20 کےٹیك اسپرنٹ  2023  كے کامیاب اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں جو بی آئی ایس اینوویشن ہب  كے ساتھ  مشتركہ پہل ہے۔ اس سے سرحد پار ادائیگیوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے جدید حل کو فروغ ملے گا۔

71. ہم آب وہوا کی تبدیلی سے مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایف ایس بی کے روڈ میپ پر سالانہ پیش رفت رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم کارپوریٹ حکمرانی کے نظرثانی شدہ جی20/او ای سی ڈی اصولوں کی توثیق کرتے ہیں جس کا مقصد کارپوریٹ گورننس کے لیے پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کرنا ہے جس سے پائیداری اور سرمائے کی منڈیوں سے مالیات تک رسائی کی حمایت ہوتی ہے۔ نتیجے میں وسیع تر معیشت کی صلاحیت میں مدد مل سکتی ہے۔ ہم پائیدار سرمائے کے بہاؤ کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس کے لیے ہم او ای سی ڈی کی رپورٹ، ’’منظم ماحول دوست تبدیلی كے رخ پر - سرمایہ کاری کے تقاضے اور سرمائے کے بہاؤ کے خطرات کے انتظام‘‘ کا ادراك کرتے ہیں۔

آئی۔  انسداد دہشت گردی اور منی لانڈرنگ

72. ہم دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتے ہیں، جن میں زینو فوبیا، مذہب، عقیدے اور نسل پرستی اور عدم برداشت کی دیگر اقسام شامل ہیں۔ ہم امن کے لیے تمام مذاہب کی وابستگی کو تسلیم کرتے ہیں۔ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔

73. ہم توانائی کے اداروں اور دیگر حساس نشانوں سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے خلاف تمام دہشت گردانہ حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردی کی تمام کارروائیاں مجرمانہ اور غیر مجاز ہیں خواہ ان کے پیچھے کا رفرماوجوہات ومقاصد کچھ بھی ہوں، جب بھی کی جائیں اور کوئی بھی کرے۔ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات، دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی مدد اور حمایت اور انسانی حقوق کا تحفظ  جیسے مقاصد پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بلکہ ان مقاصد پر آپس میں تال میل اور اتفاق رائے ہے۔ بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر ایک جامع طرز کار سے دہشت گردی کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی تعاون کی مؤثر یت کو مستحکم کیا جانا چاہئے تاکہ دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ مل سکیں اور انھیں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کی آزادی ، نقل وحرکت اور بھرتی کا موقع نہ مل سکے اور نہ ہی مالی ، مادی یا سیاسی مددحاصل ہوسکے۔

74. ہم چھوٹے ہتھیاروں اور چھوٹے اسلحہ جات کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پھیلاؤ پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیوں اور سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے ممالک کے مابین بین الاقوامی تعاون بہت اہمیت رکھتا ہے جن میں درآمد برآمد کنٹرول اور ٹریسنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

75. ہم فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور ایف اے ٹی ایف اسٹائل ریجنل باڈیز کے وسائل میں اضافے میں مدد اورحمایت دینے کا عہد کرتے ہیں اور دیگر کی بھی اس ضمن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ہم اس بات کے لئے عہد بند ہیں کہ نظرثانی شدہ ایف اے ایف ٹی اے معیارات پر عالمی سطح پر عمل آوری کی جائے گی تاکہ جرائم پیشہ افراد کو پوشیدہ ہونے اور ناجائز طور سے حاصل چیزوں کو جائز رنگ دینے کا عمل دشوار ہوجائے۔ اس ضمن میں ہم خاص طور پر ایف اے ٹی ایف کے ان کاموں کا خیر مقدم کرتے ہیں جو وہ اثاثوں کی بازیابی اور بازیابی کے عالمی نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے لئے کررہا ہے۔ ہم ممالک کی جانب سے نگرانی اور انضباطی ضابطوں کی مؤثر عمل آوری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہیں خاص طور سے دہشت گردی کے لئے رقومات کی فراہمی، کالے دھن کو جائزہ بنانے جیسے شعبوں میں اس کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس ضمن میں ہم ایف اے ٹی ایف کے معیارات کو عالمی سطح پر عملدرآمد کرانے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں جن میں سفری ضابطہ بھی شامل ہے نیزاس میں نئی ٹیکنالوجیوں اور اختراع کے سلسلے میں کئے جارہے کام بھی شامل ہیں۔

جے۔   زیادہ شمولیاتی دنیا بنانا

76. ہم افریقی یونین کا جی 20میں  ایک مستقل رکن کی حیثیت سے خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم پورے طور پر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جی 20 میں افریقی یونین کی شمولیت ہمارے وقت کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ہم تمام جی 20 ارکان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں جن کی بدولت جی 20 کی ہندوستان کی سربراہی کے دوران افریقی یونین جی 20 میں شامل ہوئی۔ ہم 2063 ایجنڈے کے تحت افریقی یونین کی امنگوں کو پورا کرنے میں مدد کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم جی 20 اور دیگر علاقائی  شراکت داروں کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کےلئے مزید تبادلہ خیال کی حمایت کرتے ہیں۔

77. ہم اپنے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم مہاجرین کی مدد کریں گے جن میں مائیگرینٹ کارکن اورر فیوجی شامل ہیں جو کہ ایک زیادہ شمولیت والی دنیا بنانے کی جانب ایک قدم ہے اور قومی پالیسیوں ، قوانین اور حالات کی بنیاد پر کیا جائے گا نیز انسانی حقوق کی پاسداری کی جائے گی نیز ان کے مہاجرین کی نوعیت سے قطع نظر ان کی بنیادی آزادی کا پورا احترام کیا جائے گا۔ ہم مہاجرین کی غیر انضباطی آمد کی روک تھام کی اہمیت کو بھی مانتے ہیں اور مائیگرینٹس کو چوری چھپے داخل ہونے پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں نیز مہاجرین کی انسانی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ اور ان کے ترک وطن کرنے کی بنیادوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے باقاعدہ اور درست ہجرت کے خواہاں ہیں۔

78. ہم ای این جی اے کی قرارداد اے/آر ای ایس/77/318 کا ذکر کرتے ہیں، خاص طور پر اس کے مذہبی اور ثقافتی تنوع، مکالمے اور رواداری کے احترام کو فروغ دینے کے عزم کواجاگر کرتے ہیں۔ ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ مذہب یا عقیدے کی آزادی، رائے یا اظہار کی آزادی، پرامن اجتماع کا حق، اور جلسوں کی آزادی کا حق ایک دوسرے پر منحصر، ایک دوسرے سے متعلق اور باہمی طور پر تقویت دینے والے ہیں اور اس کردار پر زور دیتے ہیں جو یہ حقوق، ہر قسم کی عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تفریق کے خلاف جدجہد میں ادا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں، ہم افراد کے خلاف مذہبی منافرت کی تمام کارروائیوں کے ساتھ ساتھ گھریلو قانونی فریم ورکس، بشمول مذہبی علامات اور مقدس کتابوں کے خلاف تعصب کے بغیر، علامتی نوعیت کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

79. ہم ترقی پذیر ممالک کے نقطہ نظر کو جی 20  ایجنڈوں میں شامل کرنا جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں جی 20  ممبران کے اقدامات کی تعریف کریں گے۔

نتیجہ

80.     ہم نئی دلی میں 18ویں جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے، مندوبین کے پرتپاک استقبال اور جی 20 کی مضبوطی میں اس کے قابل قدر تعاون کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم مختلف جی 20 ورکنگ گروپس اور وزارتی جلسوں کے کامیاب اختتام کو سراہتے ہیں اور ان کے نتائج کا بطور الحاق  خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم 23 اگست 2023 کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کرنےپر ہندوستان کو مبارکباد بھی دیتے ہیں۔

81. ہم عالمی اقتصادی تعاون کے ایک اعلیٰ فورم کے طور پر جی 20 کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں اور کثیرالجہتی کے جذبے میں اس کے جاری آپریشن کو اتفاق رائے کی بنیاد پر تسلیم کرتے ہیں، جس میں تمام ممبران سربراہی اجلاسوں سمیت اس کی تمام تقریبات میں برابری کی بنیاد پر شرکت کرتے رہےہیں۔ ہم 2024 میں برازیل اور 2025 میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ 2026 میں امریکہ میں اگلے سائیکل کے آغاز میں دوبارہ ملاقات کے منتظر ہیں۔ ہم اگلے دور میں جی 20  صدارت کی میزبانی کے لیے اپنی باری کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزائم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کو بھی امن، اقوام کے درمیان مکالمے اور سب کی شمولیت کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

82.     ہم بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت اور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم بی20،  ایس 20، ایس اے آئی 20، اسٹارٹ اپ 20، ٹی 20، یو20، ڈبلیو20، وائی 20، سی 20، پی 20 اور ایل 20 کی سرگرمیوں کے گروپوں اور اقدامات یعنی بااختیار بنانے، تحقیق سے متعلق اقدامات، خلا سے متعلق معیشت کے رہنماؤں کی میٹنگ (ایس ای ایل ایم)، گول میز (سی ایس اے آر) اور جی 20 سائبرسیکیوریٹی کانفرنس ، ان کی قیمتی سفارشات کے لیے، اعلی سائنسی مشیروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

83. پہلے کے عالمی بحرانوں کو روکنے کے لیے اپنے اجتماعی اقدامات کو یاد کرتے ہوئے، ہم دنیا کو اس کے موجودہ چیلنجوں سے نکالنے اور اپنے لوگوں اور کرہ ارض کے لیے ایک محفوظ، مضبوط، زیادہ لچکدار، جامع اور صحت مند مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔

 

جی 20  نئی دلی قائدین کے اعلامیہ 2023 سے منسلک دستاویزات کی فہرست

وزارتی اجلاس اور ورکنگ گروپ کے دستاویزات:

1.   جی 20  وزرائے زراعت کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (16-17 جون 2023، حیدرآباد)

  1. خوراکی تحفظ اور تغذیہ  2023 سے متعلق جی 20 جنوب کے اعلیٰ سطحی اصول
  2. زراعت میں جی 20 کے اقدامات- ایوان صدر کے بیان کاخلاصہ

2.   جی 20  انسداد بدعنوانی سے متعلق وزراء کے اجلاس کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (12 اگست 2023، کولکتہ)

  1. بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے متعلق قانون کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے جی 20  کے اعلیٰ سطحی اصول
  2. بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اثاثوں کی بازیابی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے جی 20  کے اعلیٰ سطح کے اصول
  3. بدعنوانی کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کے لیے ذمہ دار عوامی اداروں اور اتھارٹیز کی سالمیت اور تاثیر کو فروغ دینے کے، جی 20 کے اعلیٰ سطحی اصول
  4. باہمی قانونی معاونت (ایم ایل اے) پر احتساب رپورٹ 2023
  5. بدعنوانی سے نمٹنے میں آڈیٹنگ کے رول کو بڑھانے میں اچھے طریقوں کا مجموعہ

3.    جی 20  ثقافتی وزراء کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ – کاشی کلچر پاتھ وے (26 اگست 2023، وارانسی)

  1. جی 20 کلچر ورکنگ گروپ کے حوالہ کی شرائط

4.   جی 20  ترقیاتی وزراء کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (12 جون 2023، وارانسی)

5.   ایس ڈی جیز کی  پیشرفت کو تیز کرنے پر جی ٹوئینٹی  2023 ایکشن پلان (12 جون 2023، وارانسی)

  1. ایس ڈی جیز پر پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے ترقی کے مقصد سے ڈیٹا کو استعمال کرنے کے لیے جی 20  کے اعلیٰ سطحی اصول (ڈی 4 ڈی )
  2. عالمی سطح پر پائیدار، جامع اور منصفانہ تبدیلیوں کو نافذ کرنا، جبکہ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا
  3. صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بناکر پائیدار ترقی پر جی 20 ایکشن پلان

6.   پائیدار ترقی کے لیے طرز زندگی پر جی 20  اعلیٰ سطح کے اصول (12 جون 2023، وارانسی)

7.   جی 20  ڈیجیٹل اقتصادیات کے وزراء کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (19 اگست 2023، بنگلورو)

  1. ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کے نظام کے لیے جی 20  فریم ورک
  2. جی 20  اعلیٰ سطحی اصول جو عمارت کی حفاظت، سلامتی، لچک اور ڈیجیٹل معیشت میں اعتماد میں کاروبار کی مدد کرتے ہیں
  3. سائبر تعلیم اور بچوں اور نوجوانوں کی سائبر معلومات پر جی 20  ٹول کٹ
  4. ڈیجیٹل اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ پروگراموں کو ڈیزائن کرنے اور متعارف کرانے کے لیے جی 20  ٹول کٹ
  5. ڈیجیٹل مہارتوں کے  بین ممالک موازنہ کی سہولت کے لیے جی 20  خاکہ

8.   جی 20  آفات کے خطرے میں کمی کرنے سے متعلق ورکنگ گروپ میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (24-25 جولائی 2023، چنئی)

9.   جی 20  ماحولیات اور موسمیاتی وزراء کے اجلاس کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (28 جولائی 2023، چنئی)

      1. ایک پائیدار اور لچکدار سمندر پر مبنی معیشت کے لیے چنئی کے اعلیٰ درجے کے اصول
      2. جی 20  گلوبل لینڈ انیشی ایٹو کو مضبوط بنانے کے لیے پریزیڈنسی کا گاندھی نگر روزگار خاکہ (جی آئی آر) اور گاندھی نگر انفارمیشن پلیٹ فارم (جی آئی پی)۔
      3. کان کنی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر بہترین طریقوں کا مجموعہ
      4. جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر بہترین طریقوں کا مجموعہ
      5. پانی کے انتظام کے لیے بہترین طرز عمل
      6. ایک پائیدار اور لچکدار سمندری معیشت میں منتقلی کو تیز کرنے کے بارے میں تکنیکی مطالعہ
      7. سمندر میں پلاسٹک کچرے کی روک تھام پر جی 20  رپورٹ - جی 20  نفاذ کے فریم ورک کی بنیاد پر پانچویں دور کی جانکاری
      8. فولاد کے شعبے میں مرغولاتی معیشت پر علم کا تبادلہ
      9. مرغولاتی معیشت کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری پر علم کا تبادلہ
      10. مرغولاتی حیاتیاتی معیشت پر معلومات کا تبادلہ
      11. وسائل کی کارکردگی اور سرکلر اکانومی انڈسٹری کولیشن (آر ای سی ای آئی سی)

10.     جی 20  وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (22 جون 2023، پنے)

  1. جی  ای ڈی ڈبلیو جی20 رپورٹ: جی 20  ممالک میں تعلیمی پالیسیاں اور پروگرام
  2. جی  ای ڈی ڈبلیو جی 20 کمپنڈیم: جی 20  ممالک میں تعلیمی پالیسیاں اور پروگرام

11.        جی 20  توانائی کی منتقلی کے وزراء کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (22 جولائی 2023، گوا)

  1. ہائیڈروجن پر جی 20  اعلیٰ سطحی رضاکارانہ اصول
  2. توانائی کی منتقلی کے لیے اہم معدنیات پر تعاون کے لیے رضاکارانہ اعلیٰ سطحی اصول
  3. 2030 تک توانائی کی کارکردگی میں بہتری کی عالمی شرح کو دوگنا کرنے کے لیے رضاکارانہ ایکشن پلان
  4. توانائی کی منتقلی کے لیے مالیاتی لاگت کو کم کرنے کے لیے رضاکارانہ ایکشن پلان
  5. عالمی توانائی تک رسائی کو تیز کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے رضاکارانہ ایکشن پلان

12.   جی 20  وزرائے خارجہ کی میٹنگ چیئر کا خلاصہ اور نتائج کی دستاویز (1-2 مارچ 2023، نئی دہلی)

13.   جی 20  وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی میٹنگ چیئر کا خلاصہ اور نتائج کی دستاویز (24 - 25 فروری 2023، بنگلورو)

  1. کرپٹو اثاثوں کے خفیف مالیاتی اثرات پرآئی ایم ایف جی 20  نوٹ
  2. ایف ایس بی  چیئر کا جی 20  وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کو خط، فروری 2023۔
  3. غیر مرکوز مالیہ کے مالیاتی استحکام کے خطرات پر ایف ایس بی کی رپورٹ
  4. اشیاء کی منڈیوں کے مالی استحکام کے پہلوؤں پر ایف ایس بی کی رپورٹ
  5. ایف ایس بی  رپورٹ: سرحد پار ادائیگیوں کو بڑھانے کے لیے جی 20  روڈ میپ - جی 20  مقاصد کے حصول کے لیے ترجیحی اقدامات
  6. جی 20  وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کو او ای سی ڈی سیکرٹری جنرل کا ٹیکس لیٹر ، فروری 2023
  7. جی 20  وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کو او ای سی ڈی  سیکرٹری جنرل ٹیکس رپورٹ

14.     تیسری جی 20  وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (17-18 جولائی 2023، گاندھی نگر)

  1. خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ کے خفیف معاشی اثرات اور عالمی معیشت پر ان کے اثرات پر جی 20  رپورٹ
  2. ماحولیاتی تبدیلی اور منتقلی کے راستوں سے پیدا ہونے والے خفیف اقتصادی خطرات پر جی 20  رپورٹ
  3. ایم ڈی بی کیپٹل ایڈیکیسی فریم ورکس (سی اے ایف) کے جی 20  جائزہ کی سفارشات کو نافذ کرنے کے لیے جی 20  خاکہ
  4. ایم ڈی بی کو مضبوط بنانے پر جی 20  کے ماہرین گروپ کا جلد اوّل
  5. سی بی ڈی سی کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے ممکنہ خفیف مالیاتی مضمرات پر آئی ایم ایف کی رپورٹ
  6. بی آئی ایس اختراعی ہب (بی آئی ایس آئی ایچ) کی رپورٹ’’سی بی ڈیز پر سیکھے گئے اسباق‘‘
  7. او ای سی ڈی کی رپورٹ ’’ماحول کے لیے سازگار منتقلی کی جانب - سرمایہ کاری کے تقاضے اور سرمائے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا بندوبست‘‘
  8. سب سے زیادہ ضرورت مند ممالک کے لیے رضاکارانہ عطیات کے  یو ایس ڈی 100 بی این کے کل عالمی عزائم پر جی 20  نوٹ
  9. مستقبل کے شہروں کی مالی اعانت کے لیے جی 20  اصول: جامع، لچکدار اور پائیدار
  10. مستقبل کے شہروں کی مالی اعانت پر جی 20 /او ای سی ڈی  رپورٹ
  11. شہری انتظامیہ کی صلاحیت سازی پر جی  اے ڈی بی 20 / فریم ورک
  12. جی 20  پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ ڈیلیوریبلز، 2023
  13. اقتصادی کمزوریوں اور خطرات (ایف ای وی آر) پر فریم ورک اور معاشی کمزوریوں اور وبائی امراض سے پیدا ہونے والے خطرات کے لیے ابتدائی رپورٹ
  14. کووڈ 19کے دوران مالیاتی صحت کے ادارہ جاتی انتظامات سے بہترین طریقوں پر رپورٹ
  15. جی 20 /او ای سی ڈی کا روڈ میپ ترقی پذیر ممالک اور بین الاقوامی ٹیکسیشن اپ ڈیٹ 2023 کی رپورٹ
  16. ’رئیل اسٹیٹ پر بین الاقوامی ٹیکس شفافیت میں اضافہ‘ کے بارے میں او ای سی ڈی کی رپورٹ
  17. 'غیر ٹیکس مقاصد کے لیے ٹیکس معاہدے کے تبادلے کی معلومات کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے  پر عالمی فورم کی رپورٹ
  18. ترقی پذیر ممالک کے لیے معلومات کے خودکار تبادلے کے امکانات کو جاری کرنے سے متعلق 2021 کی حکمت عملی کے نفاذ پر عالمی فورم کو تازہ شکل دینا
  19. ایف ایس بی چیئر کے جی 20  وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کو خطوط، اپریل اور جولائی 2023
  20. کرپٹو اثاثہ کی سرگرمیوں کے لیے ایف ایس بی کا عالمی ریگولیٹری فریم ورک: حتمی فریم ورک کے ساتھ امبریلا پبلک نوٹ
  21. کرپٹو اثاثہ کی سرگرمیوں اور مارکیٹوں کے ضابطے، نگرانی اور اس کے لیے ایف ایس بی کی اعلیٰ سطحی سفارشات
  22. عالمی پائیدار کرنسی انتظامات کے ضابطے، نگرانی اور نگرانی کے لیے ایف ایس بی کی اعلیٰ سطحی سفارشات
  23. ’’کرپٹو ایکو سسٹم: کلیدی عناصر اور خطرات‘‘ پر بی آئی ایس کی رپورٹ
  24. اوپن اینڈڈ فنڈز میں نقد رقم کی عدم مماثلت کو دور کرنے پر ایف ایس بی کی مشاورتی رپورٹ- ایف ایس بی 2017 پالیسی کی سفارشات پر نظرثانی
  25. فریق ثالث کے خطرے کے انتظام اور نگرانی کو بڑھانے سے متعلق ایف ایس بی مشاورتی دستاویز: مالیاتی اداروں اور مالیاتی حکام کے لیے ایک ٹول کٹ
  26. آب وہوا کی تبدیلی سے مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایف ایس بی روڈ میپ: 2023 کی پیش رفت رپورٹ
  27. ایف ایس بی کی سفارشات سائبر حادثوں کی رپورٹنگ میں زیادہ ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے: حتمی رپورٹ
  28. ایف ایس بی کا واقعاتی رپورٹنگسے متعلق تصوراتی نوٹ برائے فارمیٹ (ایف آئی آر ای) - آگے بڑھنے کا ایک ممکنہ طریقہ
  29. نظر ثانی شدہ جی 20 /او ای سی ڈی کارپوریٹ گورننس کے اصول
  30. آئی ایم ایف-ایف ایس بی ترکیب دستاویز: کرپٹو اثاثوں کے لیے پالیسیاں
  31. این بی ایف آئی  کی لچکداری کو بڑھانے کے بارے میں ایف ایس بی کی پیشرفت رپورٹ
  32. این بی ایف آئی  میں لیوریج کے مالی استحکام کے مضمرات پر ایف ایف بی کی رپورٹ
  33. ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کے ذریعے مالیاتی شمولیت اور پیداواریت کے فوائد کو آگے بڑھانے کے لیے جی 20 پالیسی کی سفارشات
  34. جی 20  ترسیلات زر کے مقصد کی طرف پیش رفت کے بارے میں رہنماؤں کو 2023 کی تازہ  جانکاری
  35. بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیان  درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کے بہتر ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے لیے  ضابطہ جاتی  ٹول کٹ
  36. جی 20،  2023 کا مالی شمولیت کا ایکشن پلان
  37. 2023 کے تازہ ترین کردہ جی پی ایف آئی حوالہ کی شرائط
  • xxxviii. جی 20 رہنماؤں کوجی پی ایف آئی 2023 کی پیشرفت کی رپورٹ
  1. جی 20  فنانشل انکلوژن ایکشن پلان پروگریس رپورٹ 23-2021
  2. ایف اے ٹی ایف رپورٹ- کاؤنٹرنگ رینسم ویئر فنانسنگ رپورٹ (مارچ 2023)
  3. مجازی اثاثوں کے لیے ایف اے ٹی ایف معیارات کے نفاذ پر ٹارگٹڈ اپ ڈیٹ (جون 2023)
  4. قانونی افراد کے لیے فائدہ مند ملکیت کی شفافیت پر رہنمائی پر ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ (مارچ 2023)

15.     جی 20  وزرائے صحت کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (19-18 اگست 2023، گاندھی نگر)

16.     جی 20  محنت اور روزگار سے متعلق محکموں کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (21 جولائی 2023، اندور)

      i. بین الاقوامی تنظیموں کی تیار کردہ رپورٹوں کی فہرست

17.     عالمی سطح پر مہارت کے فرق کو دور کرنے کی حکمت عملیوں پر جی 20  پالیسی کی ترجیحات (21 جولائی 2023، اندور)

18.     جی 20  کی پالیسی کی ترجیحات، مناسب اور پائیدار سماجی تحفظ اور گگ اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے جامع کام (21 جولائی 2023، اندور)

19.     سماجی تحفظ کی پائیدار مالی اعانت کے لیے جی 20  پالیسی کے اختیارات (21 جولائی 2023، اندور)

20.     زرعی چیف سائنسدانوں (ایم اے سی ایس) کی سربراہی کا خلاصہ اور نتائج کی دستاویز کی جی 20  میٹنگ (19-17 اپریل 2023، وارانسی)

      i.جی 20  موٹے اناج اور دیگر قدیم دور سے جاری اناج سے متعلق بین الاقوامی تحقیقی اقدام (مہارشی)

21.   جی 20  وزرائے سیاحت کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (21 جون 2023، گوا)

      i. پائیدار ترقی کے  اہداف حاصل کرنے کے مقصد سے  سیاحت کے لیے جی 20 گوا  روڈ میپ

22.   جی 20  تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (25 اگست 2023، جے پور)

      i. جی وی سیزکی نقشہ سازی کے لیے جی 20  جنرک فریم ورک

      ii.جے پور نے ایم ایس ایم ایز کی معلومات تک رسائی میں اضافے کے لیے کارروائی کا مطالبہ ۔

      iii.تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن پر اعلیٰ سطحی اصول

23.   خواتین کو بااختیار بنانے پر جی 20  وزارتی کانفرنس - چیئر کا بیان (2-4 اگست 2023، گاندھی نگر)

24.   جی 20  اعلیٰ سائنسی مشیروں کی گول میز – نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (28 اگست 2023، گاندھی نگر)

25.   جی 20 تحقیقی وزارتی اجلاس - نتائج کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ (5 جولائی 2023، ممبئی)

 

G20 New Delhi Leaders’ Declaration

**********

 

 (ش ح ۔وا۔ ج ق۔ ق ت۔ ع م۔ ف ش ع۔ ف ا ۔ ر ف ۔ اب ن۔ ا ب۔ ا ع۔ ت ع ۔ ع ا۔ م ص۔ س ا  ۔ ت ح۔ م ر )

U.No:9300


(Release ID: 1955811) Visitor Counter : 517