بجلی کی وزارت

مرکزی کابینہ نے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم ( بی ای ایس ایس )  کی ترقی کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ کے عنوان سے اسکیم کو منظوری دی


حکومت نے ایک روشن مستقبل کے لیے  قوم کو متحرک کرنے کے لیے بی ای ایس ایس  اسکیم کا آغاز کیا

مسابقتی بولی کے ذریعے اسکیم کے تحت  31-2030 ء  تک کل 4,000 میگاواٹ فی گھنٹہ کے  بی ای ایس ایس  پروجیکٹ تیار کیے جائیں گے

بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں اور صارفین کے لیے اسٹوریج کی لاگت کو کم کرنے کی اسکیم

Posted On: 06 SEP 2023 3:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز ( بی ای ایس ایس )  کی ترقی کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ ( وی جی ایف ) کی اسکیم کو منظوری دی۔ منظور شدہ اسکیم  کے تحت 31-2030 ء  تک 4,000 میگاواٹ  فی گھنٹہ کے  بی ای ایس ایس  پروجیکٹوں کی ترقی کا تصور کیا گیا ہے، جس میں سرمائے کی لاگت کے 40 فی صد  تک کی مالی معاونت وائبلٹی گیپ فنڈنگ  ( وی جی ایف )  کی شکل میں بجٹ مالی امداد کے طور پر کی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے کیے گئے ماحول دوست اقدامات کی طویل فہرست میں ایک  اہم لمحہ ہے ۔  اس اقدام سے توقع کی جاتی ہے کہ بیٹری اسٹوریج کے نظام کی لاگت میں کمی آئے گی ، جس سے ان کی  کار کردگی میں اضافہ ہو گا۔

قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے شمسی اور بادی توانائی کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس اسکیم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھری ، قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔  بی ای ایس ایس اسکیم کی ترقی کے لیے 9,400 کروڑ روپئے کے ابتدائی اخراجات  کے ساتھ وی جی ایف ، جس میں 3,760 کروڑ روپئے کی بجٹ امداد بھی شامل ہے، پائیدار توانائی کے حل کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ وی جی ایف امداد کی پیشکش کرتے ہوئے، اسکیم کا ہدف  5.50  روپئے سے  لے کر 6.60 روپئے فی کلو واٹ فی گھنٹہ  ( کے ڈبلیو ایچ )تک اسٹوریج کی سطحی  لاگت (ایل سی او ایس) کو حاصل کرنا  ہے  ،نیز  ذخیرہ شدہ قابل تجدید توانائی کو ملک بھر میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ کو منظم کرنے کے لیے ایک قابل عمل متبادل  بنانا  ہے۔  وی جی ایف  کو  بی ای ایس ایس  منصوبوں کے نفاذ کے مختلف مراحل سے منسلک پانچ قسطوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اسکیم کے فوائد صارفین تک پہنچیں، بی ای ایس ایس  پروجیکٹ کی صلاحیت کا کم از کم 85 فی صد  بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں ( ڈسکوم )  کو دستیاب کرایا جائے گا۔ اس سے نہ صرف بجلی کے گرڈ میں قابل تجدید توانائی کے انضمام میں اضافہ ہوگا بلکہ بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورک کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے   بجلی کی بربادی کو بھی کم کیا جائے گا۔ نتیجتاً، اس سے مہنگے اور جدید ترین  بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

وی جی ایف  گرانٹس کے لیے بی ای ایس ایس ڈیولپرز کا انتخاب ایک شفاف مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے انجام دیاجائے گا ، جس سے سرکاری اور نجی سیکٹر دونوں اداروں کے لیے برابری کے میدان کو فروغ دیا جا سکے گا۔ یہ نقطہ نظر صحت مند مسابقت کو فروغ دے گا اور  بی ای ایس ایس  کے لیے ایک مضبوط  ایکو سسٹم  کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا، سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور متعلقہ صنعتوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

حکومت ہند صاف  ستھری اور  ماحولیات کے لیے ساز گار توانائی کے حل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور  بی ای ایس ایس  اسکیم اس  نظریے کو حاصل کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ قابل تجدید توانائی کی طاقت کو بروئے کار لا کر اور بیٹری اسٹوریج کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرکے ، حکومت کا مقصد تمام شہریوں کے لیے ایک روشن اور  ماحول دوست مستقبل بنانا ہے۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ م ع ۔ ع ا

U.No. 9245



(Release ID: 1955154) Visitor Counter : 105