وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعہ اساتذہ کے تربیتی پروگرام -مالویہ مشن کا آغاز کیا
ہندوستان بھر میں 111 مالویہ مشن مراکز میں ایچ ای آئی کے 15 لاکھ اساتذہ کی صلاحیت سازی کو یقینی بنایا جائے گا – جناب دھرمیندر پردھان
انسانی وسائل کی ترقی کے مراکز کی ازسرنوتزئین کاری کی جائیگی اور انہیں مدن موہن مالویہ ٹیچرز ٹریننگ سینٹرز کے نام سے جانا جائے گا – جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
05 SEP 2023 8:31PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ نیز صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی کے کوشل بھون میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعہ - اساتذہ کے تربیتی پروگرام- مالویہ مشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے پروگرام کے پورٹل کا افتتاح بھی کیا اور اس کا معلوماتی کتابچہ بھی جاری کیا۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے وزارت تعلیم کے اشتراک کے ساتھ مل کراساتذہ کے تربیتی پروگرام - مالویہ مشن کا اہتمام کیاہے ۔اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کے لیے موزوں تربیتی پروگرام فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی ممبران کی استعداد کار اورصلاحیت سازی میں اضافے کے لیے کام کرے گا۔
اس تقریب میں تعلیم کی وزارت کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی؛ یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر مامیدالا جگدیش کمار؛ یو جی سی کے وائس چیئرمین، پروفیسر دیپک کمار سریواستو؛ یوجی سی کے سکریٹری، پروفیسر منیش جوشی؛ وزارت تعلیم اور یو جی سی کے افسران اور کئی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ملک بھرسے آئے ماہرین تعلیم اور معززین بھی ورچوئل موڈ کے ذریعے اس تقریب میں شامل ہوئے ۔
اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے اساتذہ اور تدریس کے طورطریقوں میں معیار اور عمدگی کو شامل کرکے، ہر سطح پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹرز (ایچ آرڈی سیز) کا نام بدل کر مدن موہن مالویہ ٹیچرز ٹریننگ سنٹر رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنائے گا اور ہندوستان بھر میں 111 مالویہ مشن مراکز کے ذریعے ایچ ای آیز کے 15 لاکھ اساتذہ کی ایک مقررہ وقت میں صلاحیت سازی میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام، ہندوستانی اقدار کی گہری سمجھ کے ساتھ ہمارے اساتذہ کو مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس کا مقصد اساتذہ کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانا، اساتذہ میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا اورقومی تعلیمی پالیسی - این ای پی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔
جناب پردھان نے یہ بھی بتایا کہ مالویہ مشن کے تحت صلاحیت سازی کو کریڈٹ فریم ورک کے تقاضوں کے مطابق ڈھالاجائے گا تاکہ اساتذہ اورماہرین تعلیم کے لیے کیریئر کی ترقی کے راستے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی سماجی تبدیلی کی راہ ہموارکی جا سکتی ہے اور اساتذہ تبدیلی کے محرک ہیں۔ تربیتی پروگراموں کے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ موضوع کے لحاظ سے تربیتی اجلاس کے سبب شرکاء میں ’’سمگرتا‘‘کا جوش وولولہ پیداکرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پروگرام کے ماڈیولز میں ہندوستانی علم ودانش کے نظام کو شامل کیا گیا ہے۔
زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے اساتذہ کے تاحیات سیکھنے والے بنے رہنے کی ضرورت کا اعادہ کیا جو ان کے طلباء کی مجموعی ترقی میں براہ راست تعاون کریں گے۔
جناب کے سنجے مورتی نے ان تین اہم موضوعات کا ذکر کیا جن پر ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا تھا: تعلیم کے استعمال میں ٹیکنالوجی کی تعیناتی، پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اور خواتین کی زیر قیادت ترقی، کو بھی اساتذہ کے تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے سوچ سمجھ کر پروگراموں کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے یو جی سی کی ستائش کی جو ملک کے معلمین اورماہرین تعلیم کو بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن -یوجی سی کے چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے سیکھنے والوں کی مجموعی ترقی میں اساتذہ کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا تربیتی پروگرام ، تدریس سے متعلق اختراعی طورطریقوں کو فروغ دینے ، اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں میں جدید تدریسی طریقوں اور اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی سہولیات کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔
دو ہفتے کے آن لائن پروگرام میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے مقصد سے ، کورس کے نصاب/مواد کے لیے طے کیے گئے مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 8 موضوعات میں جامع اورکثیرشعبہ جاتی تعلیم ، بھارت کا علم ودانش کانظام (آئی کے ایس)، تعلیم سے متعلق قیادت ، حکمرانی اوربندوبست ، اعلیٰ تعلیم اورمعاشرہ ، تحقیق وترقی ، صلاحیت سازی اورہنرمندی کا فروغ ، طلباء کا تنوع اور مبنی برشمولیت جامع تعلیم اور اطلاعاتی نیزمواصلاتی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ اس تبدیلی کے سفر کو آسان بنانے کے لیے، یوجی سی نے فیکلٹی ممبران کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے اپنا اندراج کرانے کی غرض سے مخصوص ایک پورٹل بھی قائم کیا ہے۔
پورٹل کا لنک https://mmc.ugc.ac.in/ ہے۔
**********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U-9227
(Release ID: 1955062)
Visitor Counter : 135