بھاری صنعتوں کی وزارت
الیکٹرک گاڑیاں
Posted On:
04 AUG 2023 6:12PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ای وی مارکیٹ کے بڑھتےہوئے دبدبے کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیم انڈیا اسکیم مرحلہ –II کے تحت ای-2 ڈبلیوز کے لئے الیکٹرک گاڑی (ای وی) کی سبسڈی کو 40 فی صد سے گھٹا کر فی یونٹ 15 فیصد کردیا ہے۔ اس کو 16 مئی 2023 کو ای-2ڈبلیو کی او ای ایم کے ساتھ شراکت داروں کی مشاورتی کمیٹی اور پروجیکٹ کے نفاذ اور فیم انڈیا اسکیم مرحلہ – II کے لئے منظور ی دینے والی کمیٹی کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔
ای-واہن پورٹل (سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت) کے مطابق 2018 سے ملک میں زمرے کے لحاظ سے فروخت کی گئی الیکٹرک گاڑیوں کی تفصیلات ضمیمہ میں ہے۔ حکومت ہند نے الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لئے گاڑیوں کی زیادہ قیمت ،چارجنگ اور دیکھ بھال کی بنیادی کمی اور بیٹری کی کارکردگی سے متعلق صارفین کے تاثرات کے تعلق سے ساختی چیلنجوں کو حل کرنے کی خاطر مراعات /سبسڈی دینےکےلئے درج ذیل اقدامات کئےہیں۔
- ہندستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیو ں کو تیزی سے اپنانے اور اس کی مینوفیکچرنگ (فیم انڈیا): حکومت نے دس ہزار کروڑ روپے کےکل بجٹ امداد کے ساتھ یکم اپریل 2019 کی شروعات سے ابتدائی طو ر پر پانچ سال کی مدت کے لئے فیم انڈیا اسکیم کے مرحلے –آئی آئی کو نوٹی فائی کیا ہے۔ فیم انڈیا اسکیم مرحلہ – II کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری قیمت میں زبردست کمی کی شکل میں الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو مراعات فراہم کی گئی ہیں۔
- آٹوموٹیو سیکٹر کے لئے پیداوار سےمتعلق ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم: 15 ستمبر 2021 کو حکومت نے گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کی مدد کے لئے 25938 کروڑ روپے کےبجٹ تخمینہ کے ساتھ آٹوموٹیو سیکٹر کے لئے پی ایل آئی سیکٹر کو منظوری دی تھی۔
- iii. ایڈوانس کیمسٹری سیل کے لئے پی ایل آئی اسکیم (اے سی سی):حکومت نے 18،100کروڑ روپے کےبجٹ تخمینہ کے ساتھ ملک میں اے سی سی کی مینوفیکچرنگ کی پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی۔ اس اسکیم کے تحت پچاس گیگاواٹ کے لئے ملک میں اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ کا سیٹ اپ قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اے سی سی ٹکنالوجیز کا 5جی ڈبلیو ایچ کو بھی اس اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے۔
- الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی 12 سے 5 فی صد:الیکٹرک گاڑیوں کے چارجر/ چارجر اسٹیشنوں پر 18 فیصد 5 فیصد کردیا گیا ہے۔
- سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم اوآر ٹی ایچ) نے اعلان کیا ہےکہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو گرین لائسنس پلیٹس دیئےجائیں گے اور انہیں پرمٹ کی ضروریات سے مستثنی رکھا جائے گا۔ ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستوں کو الیکٹرک گاڑیوں کو روڈ ٹیکس سےمتعلق ایک مشاورتی نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کی ابتدائی لاگت کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔
ضمیمہ
ملک میں 2018 سے یکم اگست 2023 تک زمرے کے لحاظ سے فروخت کی گئی الیکٹرک گاڑیوں کی تفصیلات :
Sr. No.
|
Vehicle Category
|
2018
|
2019
|
2020
|
2021
|
2022
|
2023 (till 01-08-2023)
|
Total
|
EV
|
%
|
Total
|
EV
|
%
|
Total
|
EV
|
%
|
Total
|
EV
|
%
|
Total
|
EV
|
%
|
Total
|
EV
|
%
|
1
|
Two Wheeler
|
1,95,76,235
|
17,067
|
0.09
|
1,86,44,700
|
30,389
|
0.16
|
1,43,05,129
|
29,113
|
0.20
|
1,39,26,217
|
1,56,243
|
1.12
|
1,55,92,118
|
6,31,181
|
4.05
|
92,76,337
|
4,89,637
|
5.28
|
2
|
Three Wheeler
|
7,64,806
|
1,10,133
|
14.40
|
7,65,867
|
1,33,489
|
17.43
|
4,00,893
|
90,385
|
22.55
|
3,90,820
|
1,58,129
|
40.46
|
6,77,034
|
3,50,247
|
51.73
|
5,72,654
|
3,00,114
|
52.41
|
3
|
Four Wheeler
|
29,99,288
|
1,047
|
0.03
|
28,22,782
|
962
|
0.03
|
23,96,428
|
3,207
|
0.13
|
29,45,340
|
12,259
|
0.42
|
33,46,973
|
33,205
|
0.99
|
20,20,459
|
40,186
|
1.99
|
4
|
Goods Vehicles
|
8,86,047
|
658
|
0.07
|
7,99,661
|
54
|
0.01
|
5,03,358
|
15
|
0.00
|
6,02,805
|
1,118
|
0.19
|
8,04,409
|
653
|
0.08
|
4,90,920
|
1,512
|
0.31
|
5
|
Public Service Vehicle
|
79,317
|
50
|
0.06
|
81,022
|
508
|
0.63
|
40,328
|
88
|
0.22
|
15,434
|
1,177
|
7.63
|
45,448
|
1,972
|
4.34
|
47,058
|
985
|
2.09
|
نوٹ:1۔سینٹرلائزڈ واہن 4 کے مطابق ڈیجیٹائزڈ گاڑیوں کی ریکارڈ کے لئے تفصیلات فراہم کئے گئے ہیں
2۔تلنگانہ اور لکشدیپ کے لئے ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ سینٹرلائزڈ واہن 4 میں شامل نہیں ہیں۔
3۔مذکورہ فہرست واہن میں سال کے حساب سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات دکھاتی ہے۔
*****
ش ج۔ .ع ح۔ ج
UN0-9207
(Release ID: 1954874)
|