خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پوکسوایکٹ کا نفاذ
Posted On:
04 AUG 2023 5:34PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے بچوں کو جنسی زیادتی اور جنسی جرائم سے بچانے کے لئے بچوں کو جنسی جرائم سے بچانے (پوکسو) سے متعلق ایکٹ،2012 کو نافذ کیا اور یہ ایکٹ واضح طو ر پر 18 سال سے کم عمر کے بچے کو کسی بھی فرد کے طور پر تعریف کرتا ہے۔ پوکسو ایکٹ میں جرائم کی سنگینی کے مطابق سزا کا التزام ہے۔
اس ایکٹ کا مزید جائزہ لیا گیا اور 2019 میں اس میں ترمیم کیا گیا تاکہ قصورواروں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اس طرح کے جرائم کو روکنے کے نقطہ نظر کے ساتھ بچوں کے خلاف جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے لئے موت کی سزا زیادہ سے زیادہ سخت سزا کو متعارف کرایا جائے۔
حکومت ہند نے پوکسو ضوابط،2020 کو بھی نوٹی فائی کیا ہے ۔ پوکسو ضوابط کا قانون -9 یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ خصوصی عدالت مناسب معاملات میں خود یا بچے کی جانب سے داخل عرضی اور عبوری معاوضہ کے لئے آرڈر پاس کرسکتی ہے تاکہ پہلی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج کے بعد کسی بھی مرحلے میں راحت یا بازآبادکاری کے لئے بچے کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
اس کے علاوہ پوکسو ضوابط میں یہ التزام ہے کہ خصوصی راحت کے لئے ایمرجنسی حالات میں خوراک ،کپڑے اور دیگر ضروری اشیا ء فراہم کیا جانا ہے۔ درج ذیل میں سے کسی کو جو اس مرحلے میں اس کا اندازہ لگاسکتی ہے، بچوں کی فلاح و بہبود کی کمیٹی رقم کی فوری ادائیگی کی سفارش کرسکتی ہے
سیکشن 357اے کے تحت ڈسٹرکٹ لیول سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)
- ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (ڈی سی پی یو)، ریاست کی جانب سے ان کے نمٹارے کے لئےاس طرح کے فنڈ میں سے
- جونائل جسٹس کی دفعہ 105 کے تحت فنڈ کو برقرار رکھنے (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) ایکٹ،2015 (2016 کا 2)
اس طرح کی فوری ادائیگی سی ڈبلیو سی سے سفارشات حاصل ہونے کے ایک ہفتے کے اندر کی جائے گی۔
پوکسو ضوابط کےمطابق بچوں کی فلاح و بہبود کی کمیٹی (سی ڈبلیو سی)ایکٹ کی دفعہ 19 کی ذیلی دفعہ(6کے تحت یا اس کے تجزیے کی بنیاد پررپورٹ موصول ہونے اور بچے اور بچے کے والدین یا سرپرست یا دیگر فرد کی رضا مندی کے ساتھ جس پربچہ بھروسہ اور اعتماد کرسکتا ہےوہ ایک معاون فرد بن کرتحقیقات اور ٹرائل کے پورے عمل کے دوران تمام ممکنہ انداز میں بچے کی مدد کرسکتے ہیں ۔معاون فرد کو بچے کےمفادات کو یقینی بنانے کےلئے پوکسو ضوابط ،2020 کے تحت ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔
- تحقیقات اور ٹرائل (ضوابط )-کو 4(8)؛ کے پورے عمل کے دوران تمام ممکنہ انداز میں ہر حالت میں مدد ۔
- جسمانی، جذباتی اور ذہنی تندرستی، معاون فرد کے ساتھ مل کر طبی نگہداشت سے جڑنے ،صدمے سےشفایابی میں پیش رفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےکنبے کی حالت سمیت بچے کی حالت اور نگہداشت کے حوالے سے ٹرائل کی تکمیل تک ماہانہ رپورٹ کی فراہمی تاکہ نفسیاتی دیکھ بھال اورکاؤنسلنگ سمیت بچے کو مسلسل طبی مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور ضرورت کے مطابق بچےکی تعلیم کو دوبارہ شروع کرنے یا بچے کی تعلیم کو جاری رکھنے یا بچے کو نئےاسکول میں منتقل کرنے کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔
- iii. ملزم کی گرفتاری داخل عرضیوں اور دیگر عدالتی کارروائیوں(ضابطہ-4(13)؛سمیت پیش رفت کے بارے میں معلومات
- iv. درج ذیل بچے اور بچےکے والدین یا سرپرست یا دیگر فرد کے تعلق سے درج ذیل معلومات کی فراہمی جس پر بچے کو پورے اعتماد اور بھروسہ ہے(ضابطہ-4(15)؛
- عوامی اورنجی ایمرجنسی اور بحران جیسے حالات میں خدمات کی دستیابی مجرمانہ قانونی چارہ جوئی میں شامل کارروائی سے متعلق اقدامات
- متاثرہ کے معاوضے کےفوائد کی دستیابی
- ان کی جرم کی تحقیق کی تازہ حالت جس سےمتاثرہ اس حد تک پوری طرح باخبر ہو اور اس حد تک کہ تحقیق میں مداخلت نہیں کرے گا۔
- ایک مشتبہ ملزم کی گرفتاری ایک مشتبہ ملزم کے خلاف الزامات کی فائلنگ
- عدالتی کارروائی کاشیڈول جس کے مطابق بچہ کو شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حق حاصل ہو
- ایک مجرم یا مشتبہ ملزم کی ضمانت ، رہائی یا حراست کی صورتحال
- ٹرائل کے بعد فیصلے دینا ، اور
- ایک مجرم پر سزا عائدکرنا
نیشنل لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سےموصول معلومات کےمطابق ریاستی /ضلعی قانونی خدمات معاوضے کی ادائیگی میں شامل ہے ، متعلقہ لیگل سروس اتھارٹی بنا کسی تاخیر کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کرتا ہے
Years
|
Applications received
Directly by Legal Service Institutions (A)
|
Applications / orders marked
/ directed by any Court (B)
|
Applications received
including
Court Orders (A+B)
|
Applications Decided
|
Compensation Awarded
(in Rs.)
|
2020-21
|
8765
|
4050
|
12815
|
9786
|
1,45,62,36,012
|
2021-22
|
8715
|
8267
|
16982
|
15173
|
2,21,87,47,426
|
2022-23
|
15196
|
14740
|
29936
|
20900
|
3,47,80,37,352
|
اس کے علاوہ مجرمانہ قانون (ترمیمی) ایکٹ، 2018 کے لئے محکمہ انصاف نے اکتوبر 2019 میں مرکز کی اعانت والی اسکیم کی شروعات کی تھی تاکہ ملک بھر میں کل 1023 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں (ایف ٹی ایس سیز) (389خصوصی پوکسو عدالتوں سمیت) کا قیام کیا جاسکے۔
ملک بھر کی 29 ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31 مئی 2023 تک 412 خصوصی پوکسو (ای-پوکسو) عدالتوں سمیت مجموعی طور پر 758 ایف ٹی ایس سیز کام کررہی ہیں۔ مئی 2023 تک ہائی کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق ان عدالتوں نے اسکیم کے آغاز کے بعد سے 169342 معاملات کا نمٹارہ کیا ہے ۔
***********
ش ج۔ع ح. ۔ ج
UN0-9200
(Release ID: 1954846)
Visitor Counter : 178