وزارت دفاع
آنکھوں کی بیماریوں کے سائنسی مطالعہ سے متعلق دوروزہ کانفرنس ،آرمی ہاسپٹل (آراینڈ آر) ، دہلی میں شروع ہوئی
Posted On:
04 SEP 2023 9:12PM by PIB Delhi
آرمی ہسپتال (آراینڈ آر)،کا امراض چشم کا شعبہ، آرمی ہسپتال (آراینڈ آر)، دہلی کینٹ میں ’’آنکھوں کی بیماریوں کے سائنسی مطالعہ میں اختراعات ‘‘-آئی کون -2023کے موضوع پر ایک دو- روزہ قومی سطح کے کانٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) کی میزبانی کر رہا ہے۔
یہ کانفرنس اس وژن کے ساتھ شروع ہوئی کہ اختراعات کسی بھی طبی خصوصیت کا سنگ بنیاد بنے ہوئے ہیں،اوراس سے بھی بڑھ کر امراض چشم کے شعبے میں، جس نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اپنے طبی مرتبے اور کارگزاری میں اضافہ کیا ہے اور اس میں مسلسل مزیداضافہ ہو رہا ہے۔ 4ستمبر کواس تقریب کا افتتاح ، ڈی جی اے ایف ایم ایس اورآرمی میڈیکل کورکے سینیئرکرنل کمانڈینٹ ،لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے کیا۔ افتتاحی اجلاس میں جنرل آفیسرز، فلیگ آفیسرز اور فضائیہ کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ قومی فیکلٹی اور ملک بھر سے آئے 150 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ایک ریسورس سی ڈی کا اجراء کیا گیا، جس کے بعدامراض چشم کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین ، ایئر مارشل ایم ایس بوپارائی (ریٹائرڈ) اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی واٹس (ریٹائرڈ) کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب سے ، ویژن آئی سینٹرز کے چیئرمین اور ، سر گنگارام ہسپتال، نئی دہلی کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ ، اور بین الاقوامی شہرت کے حامل اوکولوپلاسٹی سرجن پدم شری پروفیسر اے کے گروور نے کلیدی خطاب کیا۔
تعلیمی پروگرام میں کارنیا اور ریفریکٹیو سرجری یعنی انعطاف سے متعلق سرجری ، موتیابند اور آنکھ کی ایک بیماری جس میں رفتہ رفتہ بینائی جاتی رہتی ہے یعنی سبزموتیا، انٹراوکولر لینز، وٹریوریٹینل سرجری، اوکولوپلاسٹی یعنی آنکھ کی پیوندکاری اور آکولر آنکولوجی یعنی آنکھ سے متعلق رسولیوں کا مطالعہ اورعلاج معالجہ ، بچوں کے ریٹنا امراض، بچوں کی آنکھوں کے امراض اور سٹرابزم اور طبی اقدار کے شعبوں میں اختراعات کا احاطہ کیا گیا۔ اس تقریب میں علمی اور اختراعی مہارتوں اور کلینیکل پریکٹس میں طبی تعلیم کو جاری رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔
*********
(ش ح۔ع م۔ ع آ)
u-9189
(Release ID: 1954794)
Visitor Counter : 108