جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے آئی آر ای ڈی اے اور آئی آئی ایف سی ایل نے ہاتھ ملایا
Posted On:
04 SEP 2023 6:58PM by PIB Delhi
ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقیاتی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے انڈیا انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی ایل) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو آئی آر ای ڈی اے اور آئی آئی ایف سی ایل کو اس قابل بنائے گا کہ وہ چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹس سمیت قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے تمام زمروں کے لیے قرض/مالی اعانت فراہم کر سکیں۔ دونوں ادارے تین سے چار سال کی مدت کے لیے آئی آر ای ڈی اے قرضوں کے لیے شرح سود کو بھی طے کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس مفاہمت نامے پر آج 4 ستمبر 2023 کو آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی آئی ایف سی ایل جناب پی آر جے شنکر نے دستخط کیے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے کہا: ”ہمیں آئی آئی ایف سی ایل کے ساتھ شراکت کرنے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے آئی آئی ایف سی ایل کو اپنی تکنیکی مالیاتی مہارت پیش کرنے پر خوشی ہے۔ اس تعاون سے، ہم سال 2030 تک غیر فوسل ایندھن سے اپنی توانائی کا 50 فیصد حصہ حاصل کرنے کے حکومت ہند کے ہدف کی حمایت کر سکیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ مل کر کام کرنے سے، ہم اپنی طاقتوں کا فائدہ اٹھائیں گے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت اور صاف اور سر سبز ہندوستان کے وژن کے مطابق اپنے صارفین کی خدمت جاری رکھیں گے۔
آر ای سیکٹر میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے آئی آر ای ڈی اے نے دو سال قبل ایک خصوصی بزنس ڈیولپمنٹ اور کنسلٹنسی ڈویژن قائم کیا تھا۔ ماضی میں، آئی آر ای ڈی اے نے دیگر مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت نامے سے آئی آر ای ڈی اے کی گرین فنانسنگ کی مہارت اور آئی آئی ایف سی ایل کی انفرا فنانسنگ کی مہارت میں ہم آہنگی پیدا ہو گی۔
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے تحت ایک پی ایس یو ہے اور انڈیا انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی ایل) ایک مکمل ملکیتی حکومت کی کمپنی ہے جسے 2006 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ قابل عمل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے طویل مدتی مالی امداد فراہم کی جا سکے۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9178
(Release ID: 1954732)
Visitor Counter : 109