کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

 کامرس  کے سکریٹری نے برآمدات کو متنوع بنانے کے لیے اختراعی نقطہ نظر کی وکالت کی، ہندوستان اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے درمیان زیادہ تعاون کا مطالبہ کیا

Posted On: 04 AUG 2023 8:04PM by PIB Delhi

’ نویں سی آئی آئی انڈیا- ایل اے سی  کانکلیو’ کی اختتامی تقریب کے دوران، جو جنوب-جنوب تعاون کو بڑھانے پر مرکوز ہے، جناب سنیل بارتھوال، سکریٹری، کامرس اور صنعت کی وزارت، نے ہندوستان اور لاطینی امریکی اور کیریبین (ایل اے سی) ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کے بے پناہ امکانات کو اُجاگر کیا ۔

انہوں نے تجارتی تبادلوں کو متنوع بنانے کے لیے خاص طور پر دوبارہ عالمگیریت کی دنیا اور بدلتے ہوئے توانائی کے مناظر کے تناظر میں اختراعی طریقوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ، خاص طور پر ہندوستان کی صدارت میں 2024 میں برازیل کی  جی 20 صدارت کے دوران گلوبل ساؤتھ (افریقہ، لاطینی امریکہ، کیریبین اور ایشیا) اور ایل اے سی خطے کے خدشات کو دور کرنے میں جی 20  کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E3IB.jpg

جناب  برتھوال نے توانائی کی منتقلی کے اہداف کو حاصل کرنے میں ہندوستان-ایل اے سی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی، بیٹری مینوفیکچرنگ، انرجی سٹوریج ٹیکنالوجی، اور کیمیکل انڈسٹری کو نیٹ زیرو کے مقصد سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئے تناظر پر زور دیا۔

ایک اشتراکی فریم ورک کی تجویز پیش کرتے ہوئے، جناب  بارتھوال نے ایک مشترکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ماڈل کی تجویز پیش کی اور بین الاقوامی فورمز پر مسائل کے حل کے لیے متحد کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ریمارکس کو دہرایا کہ ‘‘بھروسہ ہندوستانی اور لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے درمیان تعاون اور اشتراک کی بنیاد ہے’’۔

‘نویں سی آئی آئی انڈیا- ایل اے سی  کانکلیو’ کی اختتامی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ محترمہ میناکشی لیکھی اورعزت مآب محترمہ ڈیلسی ایلوئینا روڈریگ گومز، ایگزیکٹیو نائب صدر اور وزیر برائے عوامی قوت برائے اقتصادیات، مالیات اور غیر ملکی تجارت بولیویرین جمہوریہ وینزویلا  نے شرکت کی۔

*************

ش ح۔ ش ت۔ رض

U. No.9155


(Release ID: 1954572) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi