پارلیمانی امور کی وزارت
کیندریہ ودیالیوں کے لیے 33 ویں قومی یوتھ پارلیمانی مقابلہ، 2022-23 کا انعامی تقریب
Posted On:
01 SEP 2023 8:51PM by PIB Delhi
کیندریہ ودیالیوں کے لیے 33 ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2022-23 کا انعامی تقریب بروز جمعہ یکم ستمبر 2023 کو جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم، پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
وزارت قانون اور انصاف میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزارت پارلیمانی میں وزیر مملکت؛ اور وزارت ثقافت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے تقریب کی صدارت کی اور انعام جیتنے والے طلباء اور اسکولوں میں منعقدہ مقابلہ میں ان کی شاندار کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے۔ وزیر موصوف نے پروگرام کے دوران طلباء کے ساتھ بات چیت کی ۔ وزیر موصوف نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ نوجوان نسل جمہوریت کی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کو سیکھیں اور اپنائیں اور دنیا کے اس سب سے بڑے جمہوری ملک میں ہم آہنگی اور روایت کو فروغ دینے کے لیے خود کو وقف کریں۔ وزیر موصوف جناب میگھوال نے تقریب میں موجود حاضرین کو ماحول کو بچانے کے لیے صحت مند طرز زندگی کے لیے "زندگی کا حلف " بھی دلوایا ۔
وزارت پارلیمانی امور میں سکریٹری جناب گوڈے سری نواس نے 33 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2022-23 کے انعامات کی تقسیم کی تقریب میں تمام حصہ لینے والے اسکولوں کے معززین اور طلباء کا خیرمقدم کیا۔ سکریٹری موصوف نے اپنے استقبالیہ خطاب میں، طلباء کو پارلیمانی کارروائی کے طریقوں اور عمل کو فروغ دینے اور مقبول بنانے کی ترغیب دی۔
کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کی کمشنر ،محترمہ ندھی پانڈے نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ ہمارے نوجوانوں کو جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہماری عظیم جمہوری اقدار اور روایات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس موقع پر، 33ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2022-23 میں کیندریہ ودیالیوں کے لیے قومی سطح پر پہلے نمبر پر رہے کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، چھندواڑہ، مدھیہ پردیش کے طلباء نے اپنی "یوتھ پارلیمنٹ" کی ایک پُرجوش پرفارمنس کا اعادہ کیا ، جس کی اجتماع میں موجود تمام مہمانوں نے زبردست پذیرائی کی ۔
پارلیمانی امور کی وزارت کئی سالوں سے کیندریہ ودیالیوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ کیندریہ ودیالیوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ کی اسکیم کے تحت، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے 25 خطوں میں پھیلے ہوئے 150 کیندریہ ودیالیوں کے درمیان 2022-23 کے دوران سیریز کا 33 واں مقابلہ منعقد کیا گیا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم ملک بھر کے کیندریہ ودیالیوں کے نوجوان ذہن کو اپنی فصاحت، تنقیدی سوچ اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم طلباء کو پارلیمنٹ کے طریقوں اور طریقہ کار، بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے بھی آشنا کرتی ہے، اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کا معیار، اور موثر تقریر کے فن اور ہنر کو فروغ دیتی ہے۔ یہ باوقار تقریب کیندریہ ودیالیوں کے کچھ ذہین اور سب سے زیادہ بولنے والے طلباء کو قومی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر پرجوش مباحثوں میں حصہ لینے کی ترغیب دے گی۔
ایوارڈ تقریب میں، وزیر موصوف کے ذریعہ 33 ویں مقابلے میں قومی سطح پر اول آنے کے لیے "نہرو رننگ شیلڈ" اور ٹرافی کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، چھندواڑہ، مدھیہ پردیش (جبل پور علاقہ، جنوبی زون) کو دی گئی۔ اس کے علاوہ مقابلہ میں زونل سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل 4 ودیالیوں کو بھی زونل ونر ٹرافیاں دی گئیں :
نمبر شمار
|
ودیالیوں کے نام
|
زون
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، بوانا، دہلی (دہلی زون)
|
شمالی
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، کوٹہ، راجستھان (جے پور زون)
|
مغربی
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، جمال پور، بہار (پٹنہ زون)
|
مرکزی
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، نارنگی، گوہاٹی، آسام (گوہاٹی زون)
|
مشرقی
|
مقابلہ میں علاقائی سطح پر اول آنے پر درج ذیل 20 ودیالیوں کو بھی علاقائی سطح کی فاتح ٹرافیوں سے بھی نوازا گیا:
نمبر شمار
|
ودیالیوں کے نام
|
زون
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، اوٹا پلم، پالاپورم، کیرالہ
|
ارناکولم
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، نِلور، آندھرا پردیش
|
حیدر آباد
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، ایچ وی ایف، آوڈی، تمل ناڈو
|
چنئی
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 ، بیلگاوی کینٹ، بیلگاوی، کرناٹک
|
بنگلورو
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، سیکٹر 31 ، چنڈی گڑھ
|
چنڈی گڑھ
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، این ایس جی مانیسر، ہریانہ
|
گروگرام
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، رانی کھیت، الموڑہ ، اتراکھنڈ
|
دہرادون
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، سی آر پی ایف بن تالاب، جموں ، جموں و کشمیر
|
جموں
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، متھرا کینٹ، متھرا، اتر پردیش
|
آگرہ
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، راج کوٹ، گجرات
|
احمد آباد
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، سی ایم ای ، پونے، مہاراشٹر
|
ممبئی
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، میتھون ڈیم، دھنباد، جھارکھنڈ
|
رانچی
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، پچمڑی، ہوشنگ آباد، مدھیہ پردیش
|
بھوپال
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، علی گنج
|
لکھنؤ
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، امبیکا پور، چھتیس گڑھ
|
رائے پور
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، اے ایف ایس، بمرولی، وارانسی
|
وارانسی
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ نمبر 1 ، کنجا بن، اگرتلہ، تریپورہ
|
سلچر
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، خردا روڈ، بھونیشور، اوڈیشہ
|
بھونیشور
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، آئی آئی ٹی کھڑگپور کیمپس، کھڑگپور، مغربی بنگال
|
کولکاتہ
|
-
|
کیندریہ ودیالیہ، اے ایف ایس، چھبوا، آسام
|
تین سوکیا
|
ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری نے اس تقریب میں شامل وزیر، افسران اور دیگر تمام ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم رول ادا کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
9117
(Release ID: 1954313)
Visitor Counter : 163