نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ہندوستان کی بحری طاقت ہماری اقتصادی اور اسٹریٹجک ترقی کے لیے اہم ہے - نائب صدر جمہوریہ


ہندوستان ہند-بحرالکاہل خطے میں ایک نیٹ سیکورٹی فراہم کنندہ کے طور پر ابھرا ہے: نائب صدر جمہوریہ

"ہندوستانی بحریہ بحران کے دوران امن اور خیر سگالی کا ذریعہ ہے": نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے ہماری دفاعی افواج میں خواتین کے کردار کی ستائش کی

آئی این ایس وکرانت مقامی صلاحیتوں، مہارتوں اور بلندیوں پرپہنچنے کے ہمارے عزائم کی علامت ہے

نائب صدرجمہوریہ نے آج ممبئی میں جنگی جہازمہندرگیری کے لانچ کی صدارت کی

"مہندرگیری کا لانچ ہماری سمندری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے" - نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 01 SEP 2023 6:09PM by PIB Delhi

نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور عالمی عروج کے لیے ایک جدید بحریہ کی ضرورت ہے تاکہ قوموں کے بحری مفادات کی حفاظت کی جا سکے اور خاص طور پر موجودہ جغرافیائی سیاسی اور بحر ہند کے علاقے میں موجود سلامتی کی صورت حال میں اضافی ذمہ داریاں نبھائے ۔ ہندوستانی  بحریہ کی بہتر صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں خالص سیکورٹی فراہم کنندہ کے طور پر ملک کے کردار پر روشنی ڈالی، اور ہندوستان کو "ایک پرامن، اصول پر مبنی بحری نظم و نسق کو محفوظ اور یقینی بنانے کے لیے ایک اہم عالمی  طاقت قرار دیا ، جو اس وقت بہت سے چیلنجوں  کا سامنا  کر رہا ہے۔"

آج ممبئی میں پروجیکٹ 17 اے کے تحت نیل گیری کلاس کے سات جنگی جہازوں کے اسٹیلتھ فریگیٹس میں سے آخری مہندرگیری کی لانچنگ کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھنکھر نے اسے " ہمارے ملک کے ذریعہ خود انحصار بحری قوت کی تعمیر میں کی گئی ناقابل یقین پیش رفت کا ایک موزوں ثبوت قرار دیا۔ "

خود انحصاریت کے تئیں بحریہ کے پختہ عزم کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ  نے اس جنگی جہاز کی تعمیر میں چھوٹے، بہت چھوٹے  اور درمیانے درجے کے اداروں کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا  "نیل گیری  کلاس کے آلات اور سسٹم کے 75فیصد آرڈر دیسی  کمپنیوں کو دیے گئے ہیں" ۔ انہوں نے تقریباً 15 ماہ میں ایک ہی کلاس کے پانچ جنگی جہازوں کی لانچنگ کو بھی سراہتے ہوئے اسے "ایک ایسا کارنامہ قرار دیا جس پر ہم سب کو فخر ہے"۔

نائب صدرجمہوریہ  نے اس بات پربھی  زور دیا کہ ہندوستان ہمیشہ سے سمندری سفر کرنے والا ملک رہا ہے، جس میں لوتھل جیسے  دنیا کی قدیم ترین  ڈاک یارڈ موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید  کہا کہ "ہندوستان کی 90فیصد سے زیادہ تجارت حجم کے لحاظ سے اور 68فیصد سے زیادہ قدر کے لحاظ سے، اس وقت سمندری راستوں سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  2047 تک، ہندوستان  یقینی طور پر ایک عالمی رہنما اور ایک مستحکم قوت کے طور پر ابھرے گا ۔

دفاعی افواج میں آج خواتین کے کردار کو ایک اہم موڑ کے طور پر بیان کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ 1992 میں شارٹ سروس کمیشن کے قیام سے لے کر جون 2023 تک، ہندوستان نے تمام شاخوں، کیڈروں اور تخصصات میں خواتین کی  دفاعی افواج  میں شمولیت کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا  " خواتین جس قسم کی ذمہ داری سنبھال رہی ہیں، اس سے ہم ہم دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔

بحر ہند کے خطے میں بحری قزاقی، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی اور قدرتی آفات جیسے مختلف چیلنجوں کے درمیان ، نائب صدرجمہوریہ  نے ہندوستانی بحریہ کی ہمت، قابلیت اور عزم کو "ایک حقیقی قوت  بڑھانے والا" قرار دیا ۔ جس نے ایک مثالی انداز میں چیلنجوں کا سامنا کیا جبکہ ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) اقدام کے تحت خطے میں اقتصادی ترقی اور سلامتی کو یقینی بنانے والے متعدد شراکت داروں کے ساتھ تعاون بھی کیا۔

قدرتی آفات کے دوران ہندوستانی بحریہ کے کردار کو "بحران کے دوران امن اور خیر سگالی کی گاڑی "کے طور پر  تسلیم کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ  نے وضاحت کی کہ قدرتی آفات کے دوران جانی  و مالی نقصان کو مشکل وقت میں ان کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔

 

صرف ایک سال پہلے  لانچ کیا گیا ملک کے پہلے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا حوالہ دیتے ہوئے،  جناب دھنکھر نے کہا کہ "وکرانت مقامی صلاحیت، مقامی مہارتوں اور بلندیوں پر پہنچنے کے ہمارے عزائم کی علامت ہے۔"

مالی سال 2022-23 میں ایک لاکھ کروڑ کے سنگ میل کو عبور کرنے والے مقامی دفاعی پیداوار میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نائب صدر  جمہوریہ نے زور دیا کہ "ہندوستان کی سمندری طاقت ہماری اقتصادی اور اسٹریٹجک ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔" اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے اور ڈائریکٹوریٹ آف انڈیجنائزیشن کے قیام کے لیے انوویشنز فار ڈیفنس ایکسیلنس (آئی –ڈیکس) اسکیم جیسے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے انہیں "صحیح سمت میں مؤثر قدم" قرار دیا۔

چندریان-3 چاند مشن کی حالیہ کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے، جہاں شیو شکتی پوائنٹ پر ترنگا کی مہر لگائی گئی ہے، نائب صدر جمہوریہ  نے امید ظاہر کی کہ "مہندر گیری، ایک بار کمیشن حاصل کرنے کے بعد، ہندوستان  کی سمندری طاقت کے سفیر کے طور پر، ترنگا کو فخر کے ساتھ سمندروں  میں لہرائیں گے۔"

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار ،ایم ڈی ایل کے سی ایم ڈی جناب سنجیو سنگھل اور دیگر ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

 

نائب صدر کی تقریر کا مکمل متن:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1953999

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9116



(Release ID: 1954293) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil