وزارت دفاع
ایئر مارشل ناگیش کپور نے ایئر آفیسر ان چارج پرسنل (اے او پی) کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 SEP 2023 5:42PM by PIB Delhi
ایئر مارشل ناگیش کپور نے یکم ستمبر 2023 کو ایئر آفیسر ان چارج پرسنل (اے او پی) کے طو رپر عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے موقع پر انہوں نے قومی جنگی میموریئل پر گلہائے عقیدت نذر کیے اور ملک کے لیے عظیم قربانی پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈفینس سرویسز اسٹاف کالج اور قومی دفاعی کالج کے سابق طالب علم، ایئر مارشل کو 06 دسمبر 1986 کو بھارتی فضائیہ کی فلائنگ برانچ کی فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا۔ 36 سال سے زائد کے کریئر میں، ایئر مارشل مختلف اہم شعبوں اور اسٹاف تقرریوں میں رہے۔ اپنی موجودہ تقرری سے قبل وہ سینٹرل ایئر کمانڈ کے صدر دفتر، پریاگ راج میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔
ان کی قابل تعریف خدمات کے اعزاز میں انہیں محترم صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ 2008 میں وایو سینا میڈل سے نوازا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9103
(Release ID: 1954258)
Visitor Counter : 140