ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگل کی آگ کی وجہ سے  ہونے والے نقصانات

Posted On: 07 AUG 2023 4:17PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کےتحریری جواب میں بتایاکہ ایس این پی پی-وی آئی  آئی آر ایس ( سومی نیشنل پولر-آربیٹنگ پارٹنرشپ۔ ویزبل اینڈ انفراریڈ امیجر ریئیومیٹر سوئٹ) سینسر کا استعمال کرتے ہوئے فارسٹ سروے آف انڈیا، دہرادون کے ذریعہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جنگل میں لگنے والی آگ کی ریاست/مرکز  کے زیر انتظام علاقہ وار  تعداد ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔

کیرالہ کی ریاستی حکومت سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق18-2017 سے23-2022 کے دوران کوٹایم فاریسٹ ڈویژن کے واگامون علاقے میں جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقے کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔22-2021 اور 23-2022 کے دوران ریاست کیرالہ کے واگامون علاقے میں کسی بھی جنگلاتی علاقے کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب وہواکی تبدیلی کی وزارت نے جنگلات کی آگ سے متعلق قومی ایکشن پلان تیار کیا ہے تاکہ ریاستی محکمہ جنگلات کی طرف سے جنگل کی آگ سے نمٹنے کے لیے تیاری، کنٹرول اور موثر اقدامات میں اضافہ کیا جا سکے۔ قومی ایکشن پلان جنگلوں میں رہنے والی برادریوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جنگل میں لگنے والی آگ کو روکنے اور کنٹرول کرنے، جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے نقصانات کو کم کرنے؛ آگ پر قابو پا نے  کے لئے جنگلاتی اہلکاروں اور اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دینے پر ترجیح دیتا ہے۔

ماحولیات و جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت مرکزی امدادیافتہ جنگل میں لگنے والی آگ کی روک تھام اور بندوبست کی اسکیم (سی اے ایم پی اے) اور وائلڈ لائف کی آبادی اسکیموں کی ترقی کے تحت مالی مدد فراہم کرکے جنگل کی آگ کی روک تھام اور کنٹرول میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ یہ اسکیمیں ریاستی محکمہ جنگلات کو جنگل کی آگ سے بچاؤ اور تخفیف کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرتی ہیں جن میں فائر لائنوں کی تعمیر اور دیکھ بھال، پانی کی بچت کرنے اورپانی کو محفوظ رکھنے کے ڈھانچے، آگ بجھانے کے آلات کی خریداری،  لوگوں میں بیداری پیدا کرنا، اور جنگل کی آگ سے تحفظ کے لیے گاؤں کی برادریوں کو ترغیب دینا وغیرہ  امور شامل ہیں۔

  مختلف ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات میں رینگنے والے جانوروں کی موت کا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا ہے۔

مختلف ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، جنگل میں لگنے والی آگ زیادہ تر زمینی آگ ہوتی ہے جو چھٹ پٹ آگ زنی کے واقعات ہوتے ہیں اوریہ آگ جنگل کے اندر بڑ ے علاقوں میں نہیں پھیلتی ہے ۔ زیادہ تر آگ زنی سے متاثرہ علاقوں میں ایندھن کا بوجھ خشک گھاس پر ہوتا ہے، جو مانسون کے دوران تیزی سے دوبارہ پیدا ہوجاتا ہے۔ ابھی تک، جنگل کی آگ کی وجہ سے کوئی بہت بڑانقصان نہیں ہوا ہے جس کے نتیجے میں جانوروں اور پرندوں کی ان کے مسکنوں سے نقل مکانی ہوتی ہے۔

ضمیمہ-I

ضمیمہ جنگل کی آگ سے ہونے و الے نقصانات سے متعلق  لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر2918 کے حصہ (a) اور حصہ (b) کا حوالہ دیتا ہے، جس کا جواب 07.08.2023 کو طلب کیا گیا ۔

گزشتہ پانچ برسوں میں ایس این پی پی- وی آئی آئی آر ایس سینسر کا استعمال کرتے ہوئے فارسٹ سروے آف انڈیا کے ذریعہ جنگل میں لگنے والی آگ کی ریاست/مرکز کے زیر  انتظام علاقہ وار تعداد کا پتہ چلا ہے۔ (اس میں بڑی، مسلسل اور بار بار جنگل کی آگ شامل ہے)۔

 

نمبرشمار

ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقہ

نومبر2018 سے جون 2019

نومبر2019 سے جون 2020

نومبر2020 سے جون 2021

نومبر2021 سے جون 2022

نومبر2022 سے جون 2023

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

37

39

16

33

20

2

آندھرا پردیش

15,746

9,996

19,328

14,138

19,367

3

اروناچل پردیش

2,617

1,786

3,914

3,449

2,447

4

آسام

5,935

8,924

10,718

8,158

9,830

5

بہار

2,450

614

5,179

3,024

3,793

6

چندی گڑھ

0

2

0

0

1

7

چھتیس گڑھ

25,750

6,360

38,106

25,792

20,306

8

دادر اور نگر حویلی

19

21

33

15

15

9

دمن اور دیو

2

0

1

3

1

10

دہلی

20

21

14

3

7

11

گوا

140

47

45

20

147

12

گجرات

2,885

2,770

3,803

2,769

2,342

13

ہریانہ

135

68

152

135

82

14

ہماچل پردیش

1,446

536

4,110

5,280

704

15

جموں و کشمیر بشمول لداخ

661

438

1,098

4,282

151

16

جھارکھنڈ

6,221

2,613

21,713

9,419

11,923

17

کرناٹک

8,078

4,232

5,784

4,973

13,074

18

کیرالہ

1,162

864

296

504

1,550

19

لکشدیپ

0

0

0

0

0

20

مدھیہ پردیش

22,108

9,537

47,795

32,728

17,142

21

مہاراشٹر

26,939

14,018

34,025

22,052

16,119

22

منی پور

7,384

8,800

10,457

5,544

10,127

23

میگھالیہ

5,797

6,762

7,658

6,322

6,604

24

میزورم

7,597

7,361

12,846

8,734

5,798

25

ناگالینڈ

2,898

2,905

4,975

3,471

3,882

26

اوڈیشہ

19,159

10,602

51,968

22,014

33,461

27

پڈوچیری

4

0

1

0

0

28

پنجاب

214

153

635

428

119

29

راجستھان

3,025

3,461

3,402

2,703

2,059

30

سکم

64

47

63

26

49

31

تمل ناڈو

4,402

1,368

1,220

1,035

1,998

32

تلنگانہ

15,262

12,132

18,237

13,737

13,117

33

تریپورہ

3,083

4,369

5,015

2,609

4,332

34

اتر پردیش

4,428

1,548

8,608

5,428

3,235

35

اتراکھنڈ

12,965

759

21,487

12,985

5,351

36

مغربی بنگال

1,653

1,320

3,287

1,520

3,096

میزان

2,10,286

1,24,473

3,45,989

2,23,333

2,12,249

 

ضمیمہ- II

ضمیمہ جنگل کی آگ سے ہونے و الے نقصانات سے متعلق  لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر2918 کے حصہ (a) اور حصہ (b) کا حوالہ دیتا ہے، جس کا جواب 07.08.2023 کو طلب کیا گیا ۔

نمبرشمار

اسٹیشن

سال

مقام

رقبہ (ہکٹیئر)

1.

 

 

 

 

 

ونڈنپاتھل-واگامون

2017-18

ولکنو

2

2.

اوارانتھادم

2.50

3.

الوپونی

1.20

4.

کولاہلامیڈو

2.50

5.

2018-19

الوپونی

1.50

6.

ویلرامکنو

4

7.

الوپونی

3

8.

2019-20

ویلرامکنو

1.5

9.

2020-21

اوارانتھادم

5

10.

ویلرامچیٹا

0.22

11.

پالی کنو

0.01

12.

ویلرامکنو

1

13.

اوارانتھادم

2

14.

اوارانتھادم

2.12

15.

ویدککوزی

11

16.

کاواککلم

0.06

17.

2021-22

صفر

 

18.

2022-23

صفر

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ف ر

(U: 9027)


(Release ID: 1953753) Visitor Counter : 836
Read this release in: English