وزارت دفاع
تعارفی پروگرام: وائی - 12654 (مہندرگیری) کا آغاز
Posted On:
30 AUG 2023 4:44PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہویرہ جگدیپ دھنکھڑ کی اہلیہ ڈاکٹر (محترمہ)سدیش دھنکھڑ کے ہاتھوں کے میسرز مژگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی میں مہندرگیری، آخری پروجیکٹ 17اے فریگیٹ کو یکم ستمبر 23 کو لانچ کیا جائے گا۔
ریاست اڑیسہ میں واقع مشرقی گھاٹوں کی ایک پہاڑی چوٹی کے نام سے منسوب مہندرگیری، پروجیکٹ 17 اے فریگیٹس کا ساتواں جہاز ہے۔ یہ جنگی جہاز پروجیکٹ 17 کلاس فریگیٹس (شیوالک کلاس) کے بعد آنے والا جہاز ہے، جس میں بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ہتھیاروں اور سینسرز اور پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم موجود ہے۔ نیا مہیندرگیری جہاز تکنیکی طور پر ایک ترقی یافتہ جنگی جہاز ہے اور یہ اپنے بھرپور بحری ورثے کو قبول کرنے کے ہندوستان کے عزم کی علامت کے طور پر کھڑا ہے اور خود کو دیسی دفاعی صلاحیتوں کے مستقبل کی طرف بڑھا رہا ہے۔
پروجیکٹ 17 اے پروگرام کے تحت میسرز ایم ڈی ایل کے کل چار جہاز اور میسرز جی آر ایس ای کے تین جہاز زیر تعمیر ہیں۔ پروجیکٹ کے پہلے چھ جہاز اب تک ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای کے ذریعے 2019-2023 کے درمیان شروع کیے گئے ہیں۔
پروجیکٹ 17اے جہازوں کو ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے، جو جنگی جہازوں کے ڈیزائن کی تمام سرگرمیوں کے لیے اہم تنظیم ہے۔ ‘آتم نربھر بھارت’ کے ساتھ ملک کی پختہ وابستگی کے مطابق، پروجیکٹ 17اے جہازوں کے آلات اور سسٹمز کے لیے کافی 75فیصد آرڈر دیسی فرموں بشمول بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) پر کیے گئے ہیں۔ مہندرگیری کا آغاز اس غیر معمولی اور ناقابل یقین پیش رفت کا ایک بین ثبوت ہے جو ہمارے ملک نے خود کفیل بحری فوج تیار کرنے کے لئے کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ن ا۔
U- 8994
(Release ID: 1953519)
Visitor Counter : 94