مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا كی طرف سے پی ایم آر ٹی ایس اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنسوں کی شرائط و ضوابط کے جائزے پر مشاورتی پیپر جاری

Posted On: 29 AUG 2023 8:20PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ' پی ایم آر ٹی ایس اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنسوں کی شرائط و ضوابط کا جائزہ' پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا۔

قبل ازیں، ٹیلی کمیونیکیشن كے محكمے  نے اپنے مورخہ 02.06.2022 کے حوالے كے ذریعے ٹراءی سے درخواست کی کہ وہ سی ایم آر ٹی ایس اور پی ایم آر ٹی ایس سروسز کے لیے نئے لائسنس جاری کرنے کے لیے شرائط و ضوابط پر سفارشات فراہم کرے۔ خاص طور پر تکنیکی حالات کے حوالے سے(جیسے پی ایس ٹی این کے ساتھ کنیکٹوٹی، انٹرنیٹ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال، پی ایم آر ٹی ایس کو سپیکٹرم کی تقسیم، 5 جی کے تحت نیٹ ورک سلائسنگ کا استعمال، وغیرہ اور مالی پہلو، وغیرہ)

ٹرائی سے یہ بھی درخواست کی گئی تھی کہ وہ سی ایم آر ٹی ایس اور پی ایم آر ٹی ایس لائسنس کے لیے متعلق سمجھے جنے والے کسی بھی دوسرے معاملے پر اپنی رائے دے۔ مذکورہ حوالے کے ساتھ  ٹیلی کمیونیکیشن كے محكمے نے پی ایم آر ٹی ایس لائسنس دہندگان، ان کی ایسوسی ایشن اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنس دہندگان سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کو بھی منسلک کیا۔ اس سلسلے میں ٹرائی نے اپنے مختلف مواصلات کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن كے محكمے سے اس موضوع پر معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ جواب میں ٹیلی کمیونیکیشن كے محكمے نے ٹراءی کو اپنی معلومات فراہم کیں۔

اس سلسلے میں، 'پی ایم آر ٹی ایس اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنسوں کی شرائط و ضوابط کا جائزہ'، اسٹیک ہولڈرز سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی پیپر ٹراءی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر رکھا گیا ہے۔ کنسلٹیشن پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تبصرے 26.09.2023 تک  اور جوابی تبصرے 10.10.2023 تک  طلب کیے گئے ہیں۔

تبصرے اورجوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں جناب  اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر(نیٹ ورکس، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*******

U.No:8973

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1953369) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi