امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈبلیو ڈی آر اے) سے رجسٹرڈ وئر ہاؤسوں میں رکھا گیا مال غیر رجسٹرڈ وئر ہاؤسوں کے مقابلے زیادہ محفوظ ہوتا ہے:مرکز


ڈبلیو ڈی آر اے ایکو سسٹم کے براہ راست مستفدین کسان وئر ہاؤس مین اور کاروباری ہیں:ڈبلیو ڈی آر اے

ڈبلیو ڈی آر اے کی جانب سے جموں میں ایک روزہ آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

Posted On: 29 AUG 2023 7:40PM by PIB Delhi

خوراک اور سرکاری نظام تقسیم محکمے کے تحت دی وئرہاؤسنگ ڈیولپمنٹ ریگولیٹر اتھارٹی ( ڈبلیو ڈی آراے) نے 28 اگست 2023 کو بابا جیتو کسان کیندر، زراعت ڈائرکٹریٹ، گول پلی، ٹلو ، جموں میں ایک آؤٹ ریچ پروگرام رجسٹریشن آف وئر ہاؤسیز ور ڈبلیو ڈی آراے کا اہتمام کیا جس کا مقصد وئر ہاؤسوں کو ڈبلیو ڈی آراے میں رجسٹریشن کراتا تھا۔

جناب ارون کمار شریواستو رکن ڈبلیو ڈی آراے نے کہا کہ ڈبلیو ڈی آراے میں رجسٹرڈ وئرؤسوں میں رکھی گئی اشیاء غیر رجسٹرڈ وئر ہاؤسوں کے مقابلے زیادہ محفوظ ہیں۔ انھوں نے نے کہا کہ وئر ہاؤس کی الیکٹرونک رسید کا غذ کی رسید سے زیادہ محفوظ ہے کیونکہ کاغذ کی ریسدوں میں دھوکہ دھڑی کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ انھوں  نے ڈبلیو ڈی آراے میں رجسٹرڈ وئر ہاؤسوں کے دیگر فائدوں کا بھی ذکر کیا جن میں مختلف بیچ، جانچ، ایس او پی کے ساتھ سائنسی انداز میں اسٹوریج وغیرہ شامل ہیں اور اس سے مال وہاں رکھنے والوں اور بنکروں کے مقامات کا تحفظ ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایف سی آئی، این اے ایف ای ڈی پاور نیشنل پیورٹی کلچر بورڈ جیسے سرکاری اداروں نے پہلے ہی رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں کہ سنٹرل پول اسٹاک کو ڈبلیو ڈی آراے  میں رجسٹرڈ وئر ہاؤسوں میں رکھا جائے ۔ ڈبلیو ڈی آراے میں رجسٹرڈ وئرہاؤسوں کے ایکو سسٹم کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈی آراے کے براہ راست مستفدین میں کسان، وئرہاؤس مین، کاروباری وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے خاص طور سے وئر ہاؤسوں کے مالکان پرزور دیا کہ وہ اپنے وئرہاؤس کو ڈبلیو ڈی آراے میں رجسٹرڈ کرائیں۔

اوپن ہاؤس کے دوران رجسٹریشن کے طریقہ کار اور مالی سسٹم میں مزید بہتری کے لئے صلاح ومشورے دیئے گئے۔

جناب وکاس شرما، ڈائرکٹر، باغبانی کی منصوبہ بندی اور مارکٹنگ ، جموں وکشمیر نے اپنے افتتاح خطبے میں ڈبلیو ڈی آراے کی تعریف کی جو اناجوں کو محفوظ رکھنے کے سائنسی طریقے اختیار کرتی ہے اور ای ۔ این ڈبلیو آر کےذریعہ کسانوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ جناب ایچ کے دباس، انڈرسکریٹری، ڈبلیو ڈی آراے نے وئرہاؤسنگ ایکٹ اور اس کے ضابطوں کے بارے میں بتایا۔ جناب برجیندر پرتاپ یادو، معاون ڈائرکٹر ڈبلیو ڈی آراے نے وئرہاؤس مین اور وئر ہاؤسوں کے ڈبلیو ڈی آراے میں رجسٹریشن کے عمل کی وضاحت کی۔

این اے بی اے آر ڈی ، ایف سی آئی، محکمہ خوراک ، سول سپلائر، صارفین کے امور ، صنعتوں اور کامرس ، ایس آئی ڈی سی او، ایس آئی سی او پی، مختلف بینکوں ، محکموں کے زراعت ، باغبانی کے محکمے اور مختلف سی اے اسٹور مالکان کے نمائندوں نے کانفرنس میں حصہ لیا۔

*****

U.No:8972

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1953368)
Read this release in: English , Hindi