زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر اور تجارت اور برآمدات کی ترقی، زراعت، حیاتیاتی تحفظ، زمینی اطلاعات کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور نیوزی لینڈ کی دیہی کمیونٹیز کے وزیر جناب ڈیمین او کونر کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی


ہندوستان اور نیوزی لینڈ، زرعی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے

پائیدار اور آب و ہوا کے موافق زرعی نظام اور شری انّ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا

جناب تومر نے جوار باجرہ کے صحت اور دیگر فوائد کو فروغ دینے میں، نیوزی لینڈ کے تعاون کی خواہش کی

Posted On: 29 AUG 2023 6:35PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر اور تجارت اور برآمدات کی ترقی، زراعت، حیاتیاتی تحفظ، زمینی اطلاعات کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور نیوزی لینڈ کی دیہی کمیونٹیز کے وزیر جناب ڈیمین او کونر کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ آج یہاں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون اور اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P4JK.jpg

نیوزی لینڈ کے وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور اس کی مسلسل ترقی کا ذکر کیا۔ انہوں نے 14 سال کے وقفے کے بعد مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دوبارہ شروع ہونے اور اس کے فریم ورک کے تحت زرعی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کے مسائل پر بات چیت کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے وزیر کا ہندوستانی انار تک رسائی فراہم کرنے اور ہندوستان میں ایم ایس اے ایم بی- وی ایچ ٹی سہولت سے آم کی درآمد پر عائد معطلی کو ختم کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00287N5.jpg

جناب تومر نے نیوزی لینڈ کے وزیر کو سال 2023 کو جوار باجرہ کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانے کے سلسلے میں، ہندوستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور جوار باجرہ کی صحت اور دیگر فوائد کو فروغ دینے میں، ان سے تعاون کی خواہش کی۔ دونوں وزراء نے باغبانی کی مجموعی ترقی کے لیے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامہ (ایم او سی) کو حتمی شکل دی گئی شراکت داری کے امکانات پر زور دیا۔

وزراء موصوف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی جانے والی زرعی اجناس کے معیار اور تحفظ کو برقرار رکھنے کے ضمن میں، ایک دوسرے کے تئیں اپنے وعدوں کی یقین دہانی کرائی اور فائٹو سینیٹری اقدامات اور نظاموں پر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔ وزراء موصوف نے ایک پائیدار اور موسمیاتی لچکدار زرعی نظام کو تیار کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر موصوف نے ہندوستان کو عالمی تحقیقی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی جو کہ 67 ممالک کا ایک اتحاد ہے، جو زراعت پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے بارے میں تحقیق کا اشتراک کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع  ۔ م ر

Urdu No. 8970  



(Release ID: 1953318) Visitor Counter : 84


Read this release in: English