جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانی کی سپلائی اسکیموں کے غیر خرچ شدہ فنڈ کی ریاست/ مرکز کے لحاظ سے تفصیلات

Posted On: 07 AUG 2023 6:38PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اگست 2019 سے، حکومت ہند ریاستوں کے اشتراک کے ساتھ ، جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہر گھر جل کو نافذ کر رہی ہے تاکہ ملک کے ہر دیہی کنبے کو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بناجاسکے ۔ مزید یہ کہ پانی ریاست کا موضوع ہونے کے ناطے، یہ ریاستیں ہیں جو پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، ان پر عمل درآمد کرتی ہیں اور اسے چلاتی ہیں اور برقرار رکھتی ہیں۔ حکومت ہند تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے ریاستوں کی کوششوں کو پورا کرتی ہے۔ جے جے ایم کے تحت 02.08.2023 تک کی اطلاع کے مطابق ریاستوں کے پاس غیر خرچ شدہ مرکزی فنڈ کی تفصیلات منسلک ہیں۔

ریاستی حکومتوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے، حکومت ہند، وزارت خزانہ (محکمہ اخراجات) کے ذریعے ریاستوں کو پونجی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد فراہم کر رہی ہے جس کے تحت 50 سالہ سود سے پاک قرض کے طور پر 2023-24 کے لیے 1.30 لاکھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس میں سے حصہ-1 کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور حصہ-1 کے تحت مختص کیے گئے فنڈز کا 20 فیصد ریاستیں 2023-24 کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) اور پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے لیے ریاست کے حصہ میں شراکت داری کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

مزید برآں جے جے ایم کے تحت، دیگر اسکیموں جیسے کہ ایم جی این آر ای جی ایس، انٹیگریٹڈ واٹرشیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی)، 15 ویں مالیاتی کمیشن نے آر ایل بی / پی آر آئیز، ریاستی اسکیموں، سی ایس آر فنڈز وغیرہ کے ساتھ منسلک گرانٹس کے ساتھ فنڈز کا بھی تصور کیا ہے۔


ضمیمہ

غیر خرچ شدہ مرکزی فنڈ کی ریاستی / مرکز کے لحاظ سے تفصیلات 02.08.2023 تک(رقم کروڑ روپئے میں)

نمبرشمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

غیر خرچ  شدہ مرکزی فنڈ

  1.  

انڈمان نکوبارجزائر

3.09

  1.  

آندھرا پردیش

84.66

  1.  

اروناچل پردیش

400.14

  1.  

آسام

716.51

  1.  

بہار

54.95

  1.  

چھتیس گڑھ

812.22

  1.  

گوا

3.65

  1.  

گجرات

1,190.41

  1.  

ہریانہ

282.83

  1.  

ہماچل پردیش

340.86

  1.  

جموں و کشمیر

957.89

  1.  

جھارکھنڈ

139.05

  1.  

کرناٹک

1,225.66

  1.  

کیرالہ

529.94

  1.  

لداخ

249.24

  1.  

لکشدیپ

9.25

  1.  

مدھیہ پردیش

911.32

  1.  

مہاراشٹر

2,401.15

  1.  

منی پور

166.09

  1.  

میگھالیہ

198.87

  1.  

میزورم

6.21

  1.  

ناگالینڈ

93.06

  1.  

اوڈیشہ

302.27

  1.  

پڈوچیری

4.52

  1.  

پنجاب

0

  1.  

راجستھان

1,552.06

  1.  

سکم

46.37

  1.  

تمل ناڈو

440.50

  1.  

تلنگانہ

26.06

  1.  

تریپورہ

166.67

  1.  

اتر پر۔

2,119.77

  1.  

اتراکھنڈ

155.28

  1.  

مغربی بنگال

893.53

 

کل

16,484.08

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔س ک۔ف ر

(U: 8950)


(Release ID: 1953167) Visitor Counter : 110


Read this release in: English