کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرکاری شعبے کے ایک بینک سے 1349 کروڑ روپے کے معیاری قرض کے ساتھ ایس ای سی ایل نے چھتیس گڑھ میں پی ایم گتی شکتی ریل کوریڈور پروجیکٹ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا


اس پروجیکٹ سے ریاست کے سماجی واقتصادی منظرنامے کے فروغ میں مدد ملے گی

Posted On: 28 AUG 2023 7:02PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ میں پی ایم گتی شکتی ریل کوریڈور پروجیکٹ میں سینٹرل بینک آف انڈیا اور ساؤتھ ایسٹرن کولفیلڈ لمیٹڈ ( ایس ای سی ایل) ارکون انٹرنیشنل لمیٹڈ( آئی ایس سی او این)، سی ایس آٓئی ڈی سی اور سی ای آر ایل کے درمیان آج معیاری قرض کے دستاویزات کو حتمی شکل دی گئی جو چھتیس گڑھ ایسٹ ریلوے لمیٹڈ کے دوسرے مرحلے کے فروغ کے لئے ہے۔ اس مالی معاہدے کے تحت 1349 کروڑ روپے کا قرض حاصل ہوگا۔ یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

چھتیس گڑھ ایسٹ ریلوے لمیٹڈ( سی ای آر ایل ) ساؤتھ ایسٹرن کولفیلیڈ لمیٹڈ کی ایک ذیلی کمپنی ہے اور اس کا 64 فیصد حصہ ہے یہ ارکون انٹرنیشنل لمیٹڈ (آئی آر سی او این) اور چھتیس گڑھ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹ کے تحت قائم کی گئی ہے۔ سی ای آر ایل پروجیکٹ چھتیس گڑھ میں دہلی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے مخصوص مقصد کے تحٹ شروع کیا گیا ہے سی ای آر ایل کے پہلے مرحلے میں کام شروع ہوگیا ہے اور مانڈرائے گڑھ کوئلہ کان سے کوئلہ نکالنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

سی ای آر ایل کے دوسرے مرحلے کا پروجیکٹ میں دھرم جے گڑھ سے کوربا تک 62.50 کلو میٹر کی لمبائی کا کام شامل ہے اور اس کے ذریعہ انتہائی حساس ریل رابطہ فراہم ہوگا جو کھرسیا سے دھرم جے گڑھ تک ہے۔ اس سے ملک کے شمالی حصوں کو کوئلے کی نقل وحمل کے لئے ایک متبادل راستہ ملے گا۔

سی ای آر ایل دوسرے مرحلے کے پروجیکٹ پر انداز 1682 اعشاریہ 22 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ جس میں 1349 کروڑ روپے کا قرض اور 337 اعشاریہ 22 شئر شامل ہے۔ پروجیکٹ کے تئیں اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروموٹرز نے پروجیکٹ میں 273 اعشاریہ 81 کروڑ روپے پہلے ہی لگا دیئے ہیں، اس اہم کو استعمال کرتے ہوئے کمپنی مطولبہ زمین اور جنگلای منظوری پہلے ہی حاصل کرچکی ہے۔ یہ پروجیکٹ مارچ 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

آج معیاری قرض کے دستاویزات عملدرآمد کی تقریب میں جناب ایس کے پال، ڈائرکٹر ٹیکنکل (آپریشنز) اور چیئرمین (سی ای آر ایل) جناب جی سری نواسن ڈی ایف، ایس ای سی ایل، محترمہ راگنی آدوانی، ڈی ایف (آئی آر سی او این) ، جناب وائی کے چودھری ، سی ٹی پی ایم ، سی ای سی آر ای ڈی، (کوئلہ) اور کمپنی کے دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

اس سے بینک سے ادائیگی جاری ہونے اور جے وی کمپنی کی تعمیراتی سرگرمیوں میں مدد ملے گی جس سے ریاست میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ چھتیس گڑھ میں سماجی واقتصادی منظرنامےئ کو فروغ حاصل ہوگا۔

ایس ای سی ایل کول انڈیا لمیٹڈ کی کوئلہ پیدا کرنے والی سب سے بڑی ذیلی کمپنی ہے اور اس نے گزشتہ مالی سال کے دوران 167 ایم ٹی کوئلہ پیدا کیا ہے۔ سی ای آر ایل کا دوسرا مرحلہ کتی شکتی کے تحت ایک بڑا قومی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:892




(Release ID: 1953048) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Telugu