الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایمپلائمنٹ (ڈی جی ای) کے تعاون سے این آئی ای ایل آئی ٹی جاب میلہ 2023 ”یووا روزگار منچ“ - سشکت یووا، سشکت راشٹر کا انعقاد کیا


پچاس آجروں کا ڈیسک قائم کیا گیا اور 793 با صلاحیت امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے

Posted On: 25 AUG 2023 8:39PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار سائنسی سوسائٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (NIELIT)، نے 24 اور 25 اگست 2023 کو نیشنل کیرئیر سروس سینٹر، کرکرڈوما، وکاس مارگ، نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایمپلائمنٹ (ڈی جی ای) کے تعاون سے این آئی ای ایل آئی ٹی جاب میلہ 2023 ”یووا روزگار منچ“ - سشکت یووا، سشکت راشٹر کا انعقاد کیا۔

 ڈائرکٹر جنرل، این آئی ای ایل آئی ٹی ، ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی نے چراغ جلا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر جنرل، این آئی ای ایل آئی ٹی نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ این آئی ای ایل آئی ٹی کی طرف سے ڈی جی ای کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا یہ جاب میلہ ایک مثال ہے کہ کس طرح تعاون کے ساتھ ایک بڑا کام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں روزگار کے ساتھ ساتھ صنعت کاری دونوں یکساں اہم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ این آئی ای ایل آئی ٹی درجہ II اور درجہ III شہروں میں مزید جاب میلوں کا انعقاد کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مواقع ملک کے کونے کونے تک پہنچیں۔

این آئی ای ایل آئی ٹی جاب میلہ 2023 ”یووا روزگار منچ“ اپنے طلبا کی مجموعی ترقی کے لیے این آئی ای ایل آئی ٹی کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ دو روزہ ایونٹ کے دوران IBM انڈیا، ٹیک مہندرا، NIIT، مائی منی منترا، جسٹ ڈائل، Ebix Cash، ہندوستان ویلنس، کیوڈوز آیورویدا، انویسٹر کلینک، HDB  فائنانشل، Gi  گروپ جیسی کمپنیوں کے لیے 50 آجروں کے ڈیسک قائم کیے گئے اور ملک کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے 793 امیدواروں کے انٹرویو کا انعقاد کیا گیا۔

جاب میلہ کے دوران این آئی ای ایل آئی ٹی اور انٹیل ماہرین کی طرف سے ”AI for Future Workforce“ پر ایک معلوماتی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امیدواروں نے مستقبل کی تشکیل کرنے والی AI کی ایپلی کیشنز کے بارے میں گہری سمجھ حاصل کی۔

 

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

25-08-2023

U: 8849


(Release ID: 1952354)
Read this release in: English , Hindi