جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ دہلی اسٹیٹ بیڈمنٹن چیمپین شپ 2023 کے فاتحین کو اعزاز سے سرفراز كیا

Posted On: 24 AUG 2023 7:34PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ  نے 23 اگست 2023 کو دہلی اسٹیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 کے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ یہ ٹورنامنٹ 16 سے 23 اگست تک نئی دہلی کے کرنیل سنگھ ریلوے اسٹیڈیم میں كھیلا گیا تھا۔ انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز میں بیڈمنٹن کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چیمپئن شپ میں 500 سے زائد بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ نے 2023 چیمپئن شپ کو اسپانسر کیا ہے، اس طرح کھیلوں کو فروغ دینے کے اس كے عزم کو تقویت ملی ہے۔

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے 23 اگست 2023 کو چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت کی اور فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ انہوں نے اس موقع کو تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی كی۔

وزیر اعظم کے ویژن کو دہراتے ہوئے، سی ایم ڈی نے کہا: "محترم وزیر اعظم نے شہریوں کو فٹ بنانے کے وژن کے ساتھ 2019 میں فٹ انڈیا تحریک کا آغاز کیا۔ برسوں میں اس تحریک کی کامیابی واقعی قابل ذکر رہی ہے اور انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ بھی کھیلوں، یوگا اور فٹنس سرگرمیوں کے ذریعے ہماری فٹنس کو نئی سطحوں پر لے جا کر وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔"

سی ایم ڈی نے مزید کہا کہ انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کا مقصد دہلی کیپٹل بیڈمنٹن ایسوسی ایشن  کے ساتھ مل کر زیریں سطح پر بیڈمنٹن کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا ہے۔ اس مشترکہ کوشش کا ہدف جونیئر ایتھلیٹس ہیں جن کو جامع تکنیکی، سائنسی اور نفسیاتی مدد سے آراستہ کرنے کے لیے بنانا ہے تاكہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں ان کے ایكسپوزر کو بڑھایا جائے۔ ایک ذمہ دار پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے طور پر انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ پورے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

سی ایم ڈی انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ نے توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے اور توانائی کی ضروریات کے لیے قابل تجدید توانائی کے استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نقطہ نظر سے نہ صرف دہلی جیسے آلودہ شہروں کو صاف ستھرا اور زیادہ رہنے کے قابل بنانے میں سہولت ملتی ہے بلکہ آب و ہوا میں تبدیلی كے نتیجے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

******

U.No:8792

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1951881) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi