خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ساختیاتی سالمیت پر ماملا پورم میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا  افتتاح

Posted On: 24 AUG 2023 1:35PM by PIB Delhi

ساختیاتی سالمیت پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس (آئیكونس 2023) کا افتتاح 23 اگست 2023 کو تامل ناڈو کے ماملا پورم میں غیر روایتی طور پر ڈائریکٹر جنرل، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل اور سکریٹری، شعبہِ سائنسی اور صنعتی تحقیق ڈاکٹر این کیلیسلوی نے کیا۔ آئیكونس 2023 کا اہتمام مشترکہ طور پر اندرا گاندھی سنٹر فار اٹامک ریسرچ واقع کلپکم اور سوسائٹی فار فیلور اینالیسس نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس، انڈین سوسائٹی فار نان ڈسٹریکٹیو ٹیسٹنگ، کلپکم چیپٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میٹلز کلپکم چیپٹر اور انڈین سٹرکچرل انٹیگریٹی سوسائٹی کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

ڈاکٹر کلیسیلوی نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاور پلانٹ، پیٹرو کیمیکل صنعتوں اور ہندوستان کے مشہور ڈھانچوں کے ڈھانچے کی تنزلی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے كو2 کے جذب كرنے کی وجہ سے ساختیاتی انحطاط کو روکنے کے لیے ایک نیا طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے نوجوان محققین کو مشورہ دیا کہ وہ اس کانفرنس سے فائدہ اٹھائیں اور ہندوستان اور بیرون ملک کے ماہرین سے بات چیت کریں۔

صدارتی خطبہ ڈاکٹر بی وینکٹرامن، ڈائرکٹر، آئی جی سی اے آر، کلپکم نے پیش کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے ساختیاتی صحت کی نگرانی کو انسانی مرکزی اعصابی نظام کی اناٹومی سے جوڑا۔ انہوں نے انجینئرنگ کے اجزاء کی ساختیاتی سالمیت کی تشخیص کے لئے ہندوستانی معیارات اور کوڈ تیار کرنے پر بھی زور دیا۔

کانفرنس کے چیئرمین، آئی آئی ٹی مدراس كے پروفیسر رگھو پرکاش نے سامعین کے ساتھ ہندوستان میں ساختیاتی سالمیت کی جانچ کی ایک مختصر تاریخ اور جانچ کے ساختیاتی سالمیت پر بین الاقوامی کانفرنس كی شكل میں  اختتام کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مختلف ساختیاتی ایپلی کیشنز کے لیے مقامی کوڈ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے ذریعے انہوں نے مستقبل میں فریکچر پر بین الاقوامی کانفرنس ہندوستان میں كرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جناب این راما موہن، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر - ایل ڈبلیو آر انجینئرنگ، نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے اہم ڈھانچے کے قیام میں شامل مختلف شعبوں کے بارے میں اپنے تجربے کا اشتراک کیا- انہوں نے ان شعبوں میں سے ہر ایک میں مختلف شکلوں میں ساختیاتی سالمیت کی تشخیص کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحقیق و ترقی كے اداروں اور اکیڈمیا کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے كہا كہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بہترین طریقے وضع کیے جائیں۔

جناب تھامس میتھیو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر - کوالٹی ایشورنس، نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے کوالٹی ایشورنس اور ساختیاتی سالمیت کی تشخیص کے درمیان اندرونی روابط پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے اُس انداز پر روشنی ڈالی جس میں ساختیاتی سالمیت کو ڈیزائن اور فیبریکیشن کے عمل میں کامیابی سے ضم کیا گیا ہے اور اسی طرح انہوں نے تعمیراتی صنعتوں کے لیے سالمیت کی تشخیص پر توجہ دینے کی ضرورت کا اظہار کیا۔

امریكہ كی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے پروفیسر کے روی چندر نے آئیكونس 2023 کا پہلا مکمل لیکچر دیا، جس میں انہوں نے ایلاسٹومیرِك مواد میں شگاف پر ایک جامع نقطہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے اختصار کے ساتھ مختلف نظریات کا خلاصہ کیا جو ایلسٹومرز میں ہونے والے نقصانات کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور تجربات کی نئی شکلوں کے ذریعے ظاہر ہونے والے خلا ئی علاقوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان تجربات کے ذریعے انہوں نے ایلاسٹومیرِك مواد میں ہونے والے نقصان کے آغاز اور پھیلاؤ کے بارے میں کلیدی نتائج پیش کیے اور ان کو دوسری کلاسوں میں ہونے والے نقصان کے ساتھ کامیابی سے ہم آہنگ کیا۔

آئیكونس 2023 میں ہندوستان اور بیرون ملک سے تقریباً 250 مندوبین نے شرکت کی جس میں مکینیکل انجینئرز، میٹریل سائنس دان، ماہرین تعلیم، صنعت کے ماہرین، پلانٹ مینیجرز اور ریگولیٹری اہلکار شامل ہیں۔ کانفرنس میں جوہری، دفاعی، ایرو اسپیس، کیمیائی اور تیل کی صنعتوں میں ڈھانچے اور آپریٹنگ آلات کی ساختیاتی سالمیت کا جائزہ لینے اور اسے یقینی بنانے میں حالیہ ترقی اور مستقبل کی سمتوں سے متعلق مختلف موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

کانفرنس کے اگلے دو دنوں میں فیلڈ کے سرکردہ ماہرین کی  تقریباً 35 مدعو لیکچرز ہوں گے اور تقریباً 200 مقالے پیش کیے جائیں گے۔

 

******

 

U.No:8787

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1951819) Visitor Counter : 80


Read this release in: Hindi , English