وزارت دفاع
نیوی چلڈرن اسکول دہلی نے سالانہ تقریب کاجشن منایا
Posted On:
24 AUG 2023 5:26PM by PIB Delhi
نیوی چلڈرن اسکول (این سی ایس) دہلی نے 23 اگست 2023 کو تالکوٹرہ انڈور اسٹیڈیم میں اپنے سالانہ دن کا جشن منایا۔ اس موقع پر ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ کے سینئر افسران، معززین اور والدین نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کا موضوع ’اُدبھوم‘ تھا، ایک سنسکرت اصطلاح جو ابدی سیکھنے اور پائیدار روشن خیالی کے ’آغاز‘ کی نمائندگی کرتی ہے۔
پروگرام کا آغاز سنکلپ کے طلباء کے حب الوطنی کے ایک دلکش مظاہرے سے ہوا۔ این سی ایس کے بچوں کی پرفارمنس میں مختلف خطوں کے روایتی فن پارے شامل تھے جو ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو پیش کرتے ہیں۔ اس تقریب میں پیش کیے گیے پروگراموں نے ماحولیاتی شعور اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کو بھی فروغ دیا۔
اسکول کی پرنسپل محترمہ اوشیما ماتھر نے ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل کے ساتھ اسکول کی رپورٹ پیش کی جس میں تعلیمی، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے نئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
مہمان خصوصی نے شاندار کارکردگی پر طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ہماری عظیم قوم کے تمام خطوں کا احاطہ کرتا ہے، اور یہ قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ تھا۔ انہوں نے بچوں کو بتایا کہ وہ اقدار، اصول، تنقیدی تجزیہ اور تخلیقی سوچ جو وہ اسکول میں حاصل کرتے ہیں انہیں کل کے لیڈروں، پالیسی سازوں اور ٹیکنوکریٹس میں ڈھالیں گے۔ سی این ایس نے بچوں کو یاد دلایا کہ وہ کرتویہ کال میں ہمارے ملک کے رہنما ہوں گے اور 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر اس کے صحیح مقام پر لے جائیں گے۔ اس نے بچوں کو پیروی کرنے کے لیے بارہ نکات دیئے، تاکہ وہ بہتر شہری بن سکیں اور معاشرے پر اثر انداز ہو سکیں۔
تقریب کے دوران چندریان 3 کی چاند پر لینڈنگ کو براہ راست دکھایا گیا۔ طلباء، اساتذہ اور تمام سامعین نے فخر کے ساتھ اس اہم موقع کا مشاہدہ کیا۔
این سی ایس دہلی کو بحریہ کے مسلسل تعاون کے نشان کے طور پر، مہمان خصوصی نے اسکول میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
*************
ش ح۔ا م۔ ر ب
U-8780
(Release ID: 1951744)
Visitor Counter : 120