سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی -این ایچ اے آئی نے انشورنس شورٹی بانڈز پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
Posted On:
24 AUG 2023 4:47PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی نے اپنے معاہدوں کے لیے انشورنس شورٹی بانڈز کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ذہن سازی کے اجلاس کا اہتمام کیا۔ این ایچ اے آئی کے ممبر (فنانس)،جناب راجندر کمار، این ایچ اے آئی میں ماہر/مشیر،جناب نیلیش ساٹھے اور ڈی ایف ایس میں ڈائریکٹر (انشورنس)، محترمہ منداکنی بلودھی کی قیادت میں ہونے والے سیشن میں مختلف انشورنس کمپنیوں کے نمائندوں، ٹھیکیداروں، صنعت کے ماہرین اور این ایچ اے آئی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ذہن سازی کے سیشن میں بینک گارنٹیز (بی جیز) کی جگہ شورٹی بانڈز کو وسیع تر اپنانے کے لیے امکانات کو تلاش کرنے اور آپریشنل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
این ایچ اے آئی نے انشورنس کمپنیوں اور ٹھیکیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ انشورنس شورٹی بانڈز کے استعمال کا تجزیہ بڈ سکیورٹی اور/ پرفارمنس سکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانے کے ایک اضافی طریقہ کے طور پر کریں۔ انشورنس شورٹی بانڈز، جب جاری کیے جائیں گے، لاگت سے موثر ہوں گے اور این ایچ اے آئی پروجیکٹس کے لیے مناسب سکیورٹی فراہم کریں گے۔
انشورنس شورٹی بانڈز وہ آلات ہیں جہاں بیمہ کمپنیاں 'ضامن' کے طور پر کام کرتی ہیں اور یہ مالی ضمانت فراہم کرتی ہیں کہ ٹھیکیدار متفقہ شرائط کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ وزارت خزانہ نے تمام سرکاری خریداریوں کے لیے ای-بی جی اور انشورنس شورٹی بانڈز کو بی جی کے برابر بنایا ہے۔ عالمی شورٹی انشورنس مارکیٹ کا حجم ہندوستان کی شرکت کے بغیر تقریباً 29.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔
توقع ہے کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بن جائے گا۔ سال 2023 میں صرف ہندوستانی انفراسٹرکچر سیکٹر کے لیے اندازاً2.70 لاکھ کروڑ روپے کی بینک گارنٹی درکار ہو گی ۔جس میں سالانہ بنیادوں پر 6 سے 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ شورٹی بانڈز بینک گارنٹیوں کے لیے ایک قابل عمل متبادل کے طور پر کام کرتے ہیں اور روایتی بینکنگ مصنوعات کے مقابلے طویل میچورٹی شرائط پیش کرتے ہیں۔ شورٹی بانڈز کنٹریکٹ سیکورٹی کے اختیارات کی مالی اعانت کرنے کے سب سے زیادہ لاگت والے طریقوں میں سے ایک ہیں اور انفراسٹرکچر سیکٹر کے لیے تقریباً 50,000 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ راحت فراہم کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ ہندوستان 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کا خواہش مند ہے، انشورنس شورٹی بانڈز جیسے آلات لیکویڈیٹی کی دستیابی اور بولی دہندگان اور رعایت دہندگان کی صلاحیت کو فروغ دیں گے۔ اس سے قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، جس کا ہندوستانی معیشت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
*************
ش ح۔ا م۔ ر ب
U-8777
(Release ID: 1951732)
Visitor Counter : 129